کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت

پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔

لائیو کوریج

  1. آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: خود سے ملنے کے دن!

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ’جیسے اچھے دن پلک جھپکتے میں گزر جاتے ہیں، برے دن بھی گزر جائیں گے۔ قدرت کا اپنا نظام ہے۔ اس کا نظام چل رہا ہے۔ ہمارے اختیار میں فقط صبر اور احتیاط ہے۔ احتیاط کیجیے!

    ’بے مقصد دوڑتی بھاگتی زندگی، ذرا دیر کو ٹھہری ہے۔ آپ بھی ٹھہریے اور خود سے ملیے۔ آپ بہت سے لوگوں سے اچھے ہیں خود سے مل کر یقیناً بہت خوشی ہو گی، ذرا مل کر تو دیکھیے!‘

  2. کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسلام آباد کے جوڑے نے شادی کیسے کی؟

  3. شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    شہباز شریف چار ماہ قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کےعلاج کے لیے ان کے ساتھ لندن گئے تھے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ‏وزیر اطلاعات سندھ: ’لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کل ہو جائے گا‘

    صوبہ سندھ کے ‏وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کل (اتوار) کو ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کیسے کرنا ہے اس پر مشاورات ہوئی ہے اور کل (اتوار) دوبارہ میٹنگ میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

  5. کورونا وائرس: سندھ میں فوج طلب کرنے کی درخواست

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے فوج کو طلب کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے مطابق ’صوبے میں کووڈ-19 کی صورت حال کے پیش نظر صوبہ سندھ کو سول اختیارات میں مدد کے لیے آئین کی دفعہ 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات کی ضرورت ہے۔‘

    خط

    ،تصویر کا ذریعہHome Department Sindh

  6. محکمہ صحت سندھ: ’صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 396 نہیں 292 ہے‘

    صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 396 نہیں بلکہ 292 ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 105 مریض جبکہ سکھر میں موجود ایران سے آنے والے187 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 152 ہو گئی

    صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 152 ہو گئی ہے۔

    عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہریوں کو آئندہ دو روز تک اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بریکنگ, خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں نئے مریض، متاثرین کی تعداد 646 ہو گئی

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید مریض سامنے کے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 646 ہو گئی ہے۔

  9. خیبر پختونخوا میں تین روز کے لیے جزوی لاک ڈاون کا فیصلہ

    نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں میں اتوار سے تین روز کے لیے جزوی لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس کے تحت صوبے بھر میں ہوٹلز، شاپنگ مالز اور بڑے تجارتی مراکز کو بند رکھا جائے گا۔

    KPK

    ،تصویر کا ذریعہGovernment of Khyber Pakhtunkhwa

  10. وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، شاپنگ مالز، ریستوران رات دس بجے بند کرنے کا حکم

    وفاقی دارالحکومت انتظامیہ نے 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر کی تمام مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اور رستوران رات 10 بجے تک بند کر دئیے جائیں گے۔

    شہر میں صرف میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹورز، دودھ دہی کی دکانیں وغیرہ کھلی رہیں گیں۔

    اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہDC Islamabad

  11. بریکنگ, کورونا وائرس: ملک میں متاثرہ افراد میں مزید اضافہ، کل تعداد 731 تک پہنچ گئی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت اور گلگت بلتستان میں سنیچر کے روز کورونا کے نئے مریض سامنے آنے کےبعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 731 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کا صوبے سندھ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 396، پنجاب 137، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ 27، گلگت بلتستان 55، اسلام آباد میں 11 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک متاثرہ افراد موجود ہیں۔

  12. کورونا وائرس کے باعث دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پہلا مقدمہ درج

    کورونا وائرس کے باعث بلوچستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پہلا مقدمہ سینیچر کو درج کیا گیا ہے۔

    نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق یہ مقدمہ چمن پولیس سٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں انجمن تاجران چمن کے صدر محمد صادق اچکزئی سمیت دیگر افراد کے خلاف پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف چمن میں احتجاجی ریلی نکالنے پر درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے ساتھ ملحقہ پاکستانی سرحدگزشتہ 19 روز سے بند ہے۔

    مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 188،341،147 اور149 کے علاوہ لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی دفعات کے تحت ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144کے تحت دس یا دس سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی ہے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہAbdul Basit

  13. پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    پاکستان کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان کو لاک ڈاؤن کی جانب بڑھنا چاہیے۔ ہر گزرتا گھنٹہ، ہر دن اس وبا سے نمٹنے میں مزید مشکلات پیدا کر دے گا۔ ہمیں یہ بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا ہم پہلے ہی تاخیر کر چکے ہیں۔ ہم فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ہو گے تاکہ ہم اس بحران سے نمٹ سکیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. کوئٹہ میں صوبائی حکومت کےاحکامات کی خلاف ورزی، مارکیٹیں کھلی رہیں

    کوئٹہ

    حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے بڑے شہروں میں شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کو تین ہفتوں کے لیے بند رکھنے کے فیصلہ پر کوئٹہ میں پہلے روز زیادہ عملدرآمد نظر نہیں آیا۔

    کوئٹہ شہر میں دو تین بڑے شاپنگ مالز کے سوا زیادہ تر بڑی مارکیٹیں کھلی رہیں۔ جبکہ بازاروں میں لوگوں کے رش میں بھی کوئی خاطر خواہ کمی دکھائی نہیں دی۔

    بلوچستان کے شہروں میں ہوٹلوں اور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کے علاوہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ مسافر بسیں بھی بند رہیں گی لیکن کوئٹہ شہر میں مسافر بسیں بھی چلتی رہیں۔

    تاہم انجمن تاجران بلوچستان کے سیکریٹری جنرل اللہ داد ترین نے کہا ہے کوئٹہ کی تاجر برادری کل بروز اتوار سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اپنا کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے۔

    کوئٹہ
    ،تصویر کا کیپشنکوئٹہ شہر میں دو تین بڑے شاپنگ مالز کے سوا زیادہ تر بڑی مارکیٹیں کھلی رہیں۔
  15. بریکنگ, ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافہ، کل تعداد 668 ہو گئی

    پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت اور گلگت بلتستان میں سنیچر کے روز کورونا کے نئے مریض سامنے آنے کےبعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 668 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کا صوبے سندھ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 357، پنجاب 137، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ 27، گلگت بلتستان 31، اسلام آباد میں 11 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک متاثرہ افراد موجود ہیں۔

  16. کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف کی وطن واپسی

    ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج رات لندن سے واپس اسلام آباد آ رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف چار ماہ قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کےعلاج کے لیے ان کے ہمراہ لندن گئے تھے۔

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بریکنگ, سندھ میں 89 نئے مریض، پاکستان میں کل متاثرین 665

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا کے 89 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کےبعد ملک میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 665 ہو گئی ہے۔

    وزیر صحت سندھ کے مطابق نئے 89 مریضوں میں وہ زائرین شامل ہیں جنھیں سکھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کے مطابق صوبے میں 2700 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 357، پنجاب 137، بلوچستان 103،خیبرپختونخواہ 27، گلگت بلتستان 30، اسلام آباد میں 10 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک متاثرہ افراد موجود ہیں۔

  18. واسا لیبارٹری میں ماہرین ہینڈ سیناٹائزر بنانے میں کامیاب

    مارکیٹ میں ہینڈ سیناٹائزر کی دستیابی میں کمی کی وجہ سے پانی اور نکاسی آب کے شہری ادارے واسا نے اپنی مدد آپ کے تحت سیناٹائزر بنا لیا ہے۔ واسا لیبارٹری میں بنایا گیا سیناٹائزر فی الحال صرف واسا ملازمین کی ضروریات پوری کرے گا۔

  19. بریکنگ, پنجاب میں 41 نئے مریض، پاکستان میں کل مریض 575, مزید چار ہزار پر کورونا کا شبہ

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنیچر کو 41 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی کل تعداد 137 ہو گئی ہے۔

    اس اضافے کے بعد پاکستان میں وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق متاثرین کی کل تعداد 575 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر سنیچر کو 80 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے صوبے میں سب سے زیادہ مریض یعنی 106 ڈیرہ غازی خان میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہیں۔

    اس کے علاوہ لاہور میں 20، ملتان میں پانچ، گجرات میں تین، جہلم میں دو اور راولپنڈی میں بھی ایک مریض موجود ہے۔

  20. پنجاب حکومت کا دو روز کے لیے تمام مالز اور سیاحتی مقامات بند کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے صوبے میں تمام شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں تمام شاپنگ مالز اور تمام سیاحتی مقامات کو منگل کی صبح 9 بجے تک مکمل بند کر رہے ہیں۔ تاہم میڈیکل سٹورز اور گراسری وغیرہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔