آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 روزہ آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, احسن اقبال: ’پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نے ووٹ کو عزت نہیں دی‘

    مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شرکا سے خطاب میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  2. بریکنگ, فضل الرحمان: ’آپ نے استقامت کے ساتھ میدان میں جمے رہنا ہے‘

  3. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کر سکتے‘

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید صبر و تجمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتے ہیں۔‘

  4. بریکنگ, فضل الرحمان: ’دو دن کی مہلت ہے، آپ استعفیٰ دے دیں‘

    حکومت کو دو دن کی مہلت دینے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’سنت تین دن کی ہے اور آج کا دن تو گزر گیا، اب باقی دو دن باقی ہیں‘

  5. بریکنگ, فضل الرحمان: ’دو دن کی مہلت ہے ورنہ ہمیں نہ روکا جائے کہ ہم اداروں کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں‘

  6. بریکنگ, ’آج میڈیا پر پابندی ہے‘

    آج میڈیا پر پابندی ہے، میں میڈیا کے ساتھ ہوں۔ میں میڈیا مالکان سے کہتا ہوں کہ آزادی مارچ کا ساتھ دیں۔ میڈیا پر پابندی کو فوری طور پر اٹھاؤ ورنہ ہم کسی پابندی کے پانبد نہیں ہوں گے

  7. بریکنگ, ’پاکستان اور اسلام کو جدا نہیں کیا جا سکتا ہے‘

    فضل الرحمان نے کہا کہ پ مغرب کو خوش کرنے والے کون ہیں؟ پاکستان اور اسلام کو جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

  8. ’یہ کون سا نیا پاکستان ہے‘

    فضل الرحمان کے مطابق اسرائیل کی خارجہ پالیسی کی بنیاد پاکستان کا خاتمہ ہے۔

  9. فضل الرحمان: ہم مغربی معیشت کو تسلیم نہیں کرتے‘

    ہم پاکستان کی غلام معیشت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

  10. ’ملکی معیشت تباہ ہو گئی‘

    فضل الرحمان نے حکومت پر ملکی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا

  11. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’کیا ہم قوم کو ہمیشہ کے لیے ان نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں‘

  12. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’موجودہ حکمرانوں نے کشمیریوں کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘

  13. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’پاکستان کے گورباچوف کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں‘

  14. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’25 جولائی کے الیکشن فراڈ الیکشن تھے‘

  15. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان: ’کسی ادارے کو اس ملک پر حکومت کرنے کا حق نہیں ہے‘

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حکومت کرنے کا حق صرف عوام کا ہے۔

  16. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے خطاب کر رہے ہیں

    مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے پہلے قومی ترانہ چلایا گیا۔

  17. بریکنگ, بلاول بھٹو: ’کشمیر پر سودا نامنظور ہے‘

  18. بریکنگ, بلاول بھٹو: ’عمران عوام کو تکلیف، امیروں کو ریلیف دیتا ہے‘

  19. بریکنگ, بلاول بھٹو: ’ہمیشہ سیلیکٹڈ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے‘

  20. بریکنگ, بلاول بھٹو: ’یہ کس قسم کی آزادی ہے، یہ کس قسم کی جمہوریت ہے‘