آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 روزہ آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, بلاول بھٹو: ’یہ کسی سیاسی جماعت کا فوج نہیں ہے، یہ میری اور آپ کی فوج ہے‘
بریکنگ, بلاول بھٹو: ’وہ ادارہ جس کا کام صرف سکیورٹی ہونا چاہیے ان سے پولنگ چٹس پڑھوائی جاتی ہیں‘
بریکنگ, بلاول بھٹو: ’یہ کیسی جمہوریت ہے کہ آج بھی ہم صاف شفاف الیکشن نہیں کروا سکتے‘
بریکنگ, بلاول بھٹو: ’پاکستان کی عوام آج بھی جمہوریت مانگتی ہے‘
بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ’عمران خان آپ نے ساری سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی عوام صرف جمہوری نظام مانگتی ہے۔‘
بریکنگ, بلاول بھٹو زرداری بھی سٹیج پر موجود!
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال بھی سٹیج پر موجود ہیں۔
بریکنگ, مولانا فضل الرحمان کا خطاب نمازِ عصر کے بعد متوقع
مارچ میں شریک حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے خطاب کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عصر کی نمار کے بعد مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
بریکنگ, افتخار حسین: ’منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور فوج کی مداخلت سے پاک انتخابات ہونے چاہیں‘
افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر ہم نے جتنے بندوں کے ساتھ دھرنا کیا تھا آپ اس کے آدھے بھی لے آئے تو میں مستعفی ہو جاؤں گا، تو پھر اب تو اس سے سو گنا زیادہ لوگ آ گئے ہیں اب آپ مستعفی کیوں نہیں ہو رہے۔‘
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ’منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور فوج کی مداخلت سے پاک انتخابات منعقد ہونے چاہیں۔‘
بریکنگ, شہباز شریف: ’نیا پاکستان پرانے پاکستان سے بہتر ہے‘
قائد حزبِ اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے موجودہ حکومت کا موازنہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت سے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت تاجر، ڈاکٹر اور طلبا سراپا احتجاج ہیں جبکہ ہمارے دور میں خوشحالی تھی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’پرانا پاکستان نئے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر سیلیکٹڈ وزیرِ اعظم کو پہا لے جائے گا۔‘
بریکنگ, شہباز شریف: ’چھ مہینے میں معیشت ٹھیک نہ کی تو نام عمران خان نیازی رکھ دینا‘
قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انھیں موقع دیا جائے تو وہ مولانا کے ساتھ مل کر اس معیشت کو چھ مہینے میں ٹھیک کر دیں گے۔
بریکنگ, شہباز شریف: ’جو سعودی عرب، ایران میں صلح کروا رہا، وہ پاکستان میں لڑائی ڈلوا رہا ہے‘
شہباز شریف کا کہنا تھا ’اگر یہ شخص کچھ اور دیر اس ملک پر قابض رہا تو پھر میرے منہ میں خاک لیکن ’اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔‘
بریکنگ, شہباز شریف: ’اگر اللہ تعالیٰ ہمیں موقع دے تو چھ مہینے میں معیشت ٹھیک کر دیں گے‘
شہباز شریف کا شرکا سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ’اگر اللہ تعالیٰ ہمیں موقع دے تو چھ مہینے میں معیشت ٹھیک کر دیں گے۔‘
بریکنگ, شہباز شریف: ’عمران نے لوگوں کے سر سے چھت چھین لی ہے‘
شہباز شریف کا آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم سے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
بریکنگ, شہباز شریف: ’جب تک پاکستان کی عمران خان سے جان نہیں چھٹتی ہم عمران خان کی جان نہیں چھوڑیں گے‘
آزادی مارچ کے شرکا کے کیا مطالبات ہیں؟
بریکنگ, شہباز شریف: ’تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی، تبدیلی اب آئی ہے‘
شہباز شریف کا جلسے کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ: ’عمران خان، تم نے کنٹینر کی سیاست کا آغاز کیا تھا، آج تمہاری سیاست یہاں دفن ہو گی۔‘
بریکنگ, راشد سومرہ ’ہم ڈی چوک نہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے‘
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر سندھ راشد سومرو نے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک تو بہت چھوٹی سی بات ہے، ہم وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے۔‘
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ’اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم پورے پاکستان کو جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیں گے۔‘
عمران خان: ’فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت کیا ہے‘
عمران خان نے گلگت میں جلسہ عام سے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے آزادی مارچ میں شریک قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا میڈیا جلسے کے شرکا سے پوچھے کہ یہ لوگ کس سے آزادی چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ان میں سے بہت سارے یہ کہیں گے کہ اسلام آباد پر یہودیوں کا قبضہ ہو چکا ہے اور یہ کوئی یہودی سازش ہو رہی ہے۔ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت کیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انڈیا کا میڈیا فضل الرحمان کو دکھا دکھا کر جتنا خوش ہے ایسا لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انڈیا کا شہری ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو دیکھ کر نوجوان یہی سمجھتے ہیں کہ وہ اسلام کا ٹھیکے دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اسلام کی طرف تو کوئی نہیں آئے گا فضل الرحمان کو دیکھ کر۔ یہ جو لوگ اسلام کے نام پر پیسہ بناتے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے یہاں سوشل میڈیا پر کچھ نہیں چھپتا۔’
انھوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بھی بلوچستان سے اس میں شرکت کے لیے آتے ہیں جو ان پر تنقید کیا کرتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بلاول بھی ان کے ساتھ شامل ہوتا ہے جو اپنے آپ کو لبرل کہتا ہے ’وہ لبرلی کرپٹ ہے‘
عمران خان نے حزبِ اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔‘
بریکنگ, مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے
آزادی مارچ میں اب سے کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز جمعہ پڑھی جائی گی جس کے بعد مولانا شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔
ساتھ ہی قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔
نماز جمعہ کے لیے جلسے کے شرکا کی تیاریاں!