آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 روزہ آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔

لائیو کوریج

  1. بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچ گئے

  2. مولانا فضل الرحمان کا قافلہ فیض آباد کے نزدیک

  3. جلسہ گاہ کے مناظر!

  4. جلسہ گاہ میں کھانے کے مختلف سٹالز موجود!

  5. مولانا فضل الرحمان: ’ہم نے حتمی طور پر ان سے استعفیٰ لینا ہے‘

    سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی سے آج نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افراتفری ہو گی۔

    انھوں نے کہا کہ ’یہ نہیں ہے کہ ہم سرینڈر ہو جائیں گے، ہم نے حتمی طور پر ان سے استعفیٰ لینا ہے اور لڑ کر لینا ہے آرام سے نہیں لینا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں دو تین روز انھیں اسلام آباد میں بیٹھ کر بھی مہلت دینی چاہیے۔‘

    اس سوال کے جواب میں کہ دو تین کے بعد کیا ان کا مسکن ڈی چوک یا شاہراہ دستور ہو گا، مولانا کا کہنا تھا کہ: ’اس کا فیصلہ اب عوام نے کرنا ہو گا، شاید یہ اب میرے اختیار سے بھی باہر نکل گیا ہے۔‘

  6. بریکنگ, مولانا کا قافلہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر گامزن!

    ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق اس وقت مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آزادی مارچ کا قافلہ اس وقت اسلام آباد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی سے گزر رہا ہے۔

    دوسری جانب ہماری نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی جلسہ گاہ کے قریب ہی موجود ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے ساتھ ہی پنڈال میں داخل ہوں گے۔

  7. جلسہ گاہ میں شرکا دیگر قافلوں کا انتظار کرتے ہوئے

  8. احسن اقبال: ’پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بیان اکرم درانی کے مشورے پر دیا‘

  9. اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نشاندہی

  10. ٹی چوک پر آزادی مارچ کا قافلہ ’بھٹکا‘ پھر سنبھل گیا

    ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق اسلام آباد کے داخلی راستے پر مارچ میں شامل کچھ گاڑیاں مولانا کے کنٹیر سے آگے نکل گئیں۔ تاہم ٹی چوک کے مقام پر یہ گاڑیاں اس راستے پر نکل پڑیں جسے کنٹینرز کے ذریعے بند کیا گیا تھا۔

    اس وجہ سے کچھ دیر کے لیے انتظامیہ گھبراہٹ کا شکار ہوئی تاہم مرکزی کنٹینرز سے واضح اعلانات کے بعد یہ گاڑیاں واپس آ گئیں اور اب ایک مرتبہ پھر یہ قافلہ جلسہ گاہ کی جانب گامزن ہے۔

  11. بریکنگ, مولانا فضل الرحمان کا قافلہ روات پہنچ گیا!

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آزادی مارچ کا قافلہ روات پہنچ چکا ہے۔

    ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمان مارچ کے شرکا اور مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی استقبالی ٹولیوں سے خطاب کریں گے۔

    ان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ اس خطاب کے بعد مولانا فضل الرحمان کا قافلہ جلسہ گاہ کی جانب بڑھے گا۔

  12. جلسہ گاہ کے اطراف میں موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل

    پشاور موڑ دھرنا پنڈال کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

    نامہ نگار اعظم خان کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکا کے لیے مختص جگہ کے اطراف میں چار کلومیٹر کے اندر اندر انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جی نائن ,جی ایٹ ,ایچ ایٹ اور آئی ایٹ سیکڑز کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور دھرنے کے ارد گرد کےعلاقوں میں موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔

    حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروس سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی ہیں۔

  13. قومی وطن پارٹی کی جلسے کی منسوخی سے متعلق افواہوں کی مذمت

    قومی وطن پارٹی نے آزادی مارچ جلسے کی منسوخی سے متعلق پھیلائی جانی والی افواہوں کی مذمت کی ہے۔

    قومی وطن پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کا قافلہ کچھ ہی دیر میں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

  14. احسن اقبال: ’خوش آمدید آزادی مارچ‘

  15. پاکستان مسلم (ن) کے استقبالی کیمپ کے مناظر

  16. بریکنگ, ’بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے‘

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق: ’مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 31 اکتوبر کا دن جلسے میں شرکت کیلئے مختص کیا تھا۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں و دیگر سیاسی کارکنان سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔‘

  17. پرویز رشید: ’خوش آمدید آزادی کے طلبگارو!‘

  18. رحمت علی، اے این پی: ’یہاں آنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اے این پی اب بھی قائم ہے‘

    ہماری نامہ نگار سحر بلوچ نے قافلے کے شرکا سے بات کی۔ سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی رحمت علی کا کہنا تھا کہ:

    ’ہمارا یہاں آنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ وطن ہماری ماں کی طرح ہے۔ ہماری عوام کے ساتھ دہشتگردی کے جو واقعات ہوئے ہیں ان کا تو ازالہ نہیں ہوسکتا، لیکن یہاں آنے سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ اے این پی اب بھی قائم ہے۔‘

    لورالائی سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن نعمت اللہ جلال زئی کا کہنا تھا کہ: “ہم میں ماضی میں اختلافات ضرور رہے ہیں لیکن اس وقت ہم ایک ساتھ، ایک نکتے پر بات کرنے جمع ہوئے ہیں۔ وہ نکتہ ہے سلیکٹڈ اور پشتون مخالف حکومت کو ہٹانا۔‘

    چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن امجد خان کتوزئی کہتے ہیں کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ پشتون عوام کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کا کسی طرح ازالہ بھی ہو جائے اور اس حکومت کے خلاف ہمارا احتجاج بھی ریکارڈ ہوجائے۔‘

  19. عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین کارکن بھی قافلے میں شامل!

  20. آزادی مارچ: اسلام آباد کے ایچ نائن گراونڈ میں پشتون روایتی رقص

    حزب اختلاف کی جانب سے اسلام آباد کے ایچ نائن گراونڈ میں آزادی مارچ کے جلسے سے پہلے مختلف جماعتوں کے کیمپس لگ چکے ہیں۔

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کیمپ میں پارٹی کارکن پشتون روایتی رقص اتن بھی کر رہے ہیں۔