وزیر اعظم
عمران خان سے حزب مخالف کی جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی
حکومتی کمیٹی ملاقات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے مطابق حکومتی
کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی
اس ضمن میں وزیر اعظم کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
یہ ملاقات وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جاری ہے اور اس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی پیر کی شب مولانا فضل الرحمن اور رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کے ساتھ ہونے
والی ملاقات اور حزب مخالف کی جماعتوں کے مطالبات کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان
کو آگاہ کر رہے ہیں۔
حکومتی
کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد حکومت اس دھرنے سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی
طے کرے گی۔
حکومتی
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی سے کہا گیا ہے کہ
وہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے جاری رکھیں۔
دوسری
جانب متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں متوقع ہے جس میں
حزب مخالف کی جماعتوں کے مطالبات اور ان پر ممکنہ حکومتی ردعمل کے بارے میں غور
کیا جائے گا۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات
ہوں گے۔