آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ سپر اوور کی آخری گیند پر فاتح
شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں درکار 16 رنز کا ہدف سنسنی خیز انداز میں آخری گیند پر چھکے کے ذریعے حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
محمد سمیع کریز پر
یاد رہے محمد سمیع نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 6 نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔
شاداب بھی آؤٹ، کئی بار اچھالنے کے بعد عمر اکمل نے کیچ کر لیا
حسین طلعت کو باؤنسر کندھے پر لگا
بریکنگ, شاندار شاٹ! حسین کا ایک اور چوکا
آخری اوور مستفیض الرحمان کروا رہے ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ: 111/8، 19 اوورز, حسین طلعت 24، شاداب خان 0
شاداب خان کریز پر
اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور نقصان!
سہیل خان کی گیند پر فہیم اشرف صفر پر آؤٹ
اور اگلی ہی گیند پر حسین طلعت بچ گئے
اسلام آباد کو ایک اور نقصان!
19ویں اوور کی پہلی گیند پر آندرے رسل رن آؤٹ!
آخری دو اوورز میں کتنا سکور بنے گا؟
ہمارے فیس بک پیج پر آ کر ہمیں اپنے اندازے سے آگاہ کریں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: 107/6، 18 اوورز, حسین طلعت 21، آندرے رسل 15
حسین طلعت کا چھکا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 100 رنز مکمل
بریکنگ, آفریدی کو دو دن آرام کرنے کا مشورہ
کراچی کنگز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کا ایم آر آئی ہو گیا ہے جس کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دائیں گھٹنے کے پاس پٹھوں میں سوجن ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور آفریدی کو دو دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کا رن ریٹ ابھی بھی 6 سے کم
18واں اوور مستفیض الرحمان کروا رہے ہیں
طلعت کا ایک اور چھکا!
اسلام آباد یونائیٹڈ: 96/6، 17 اوورز, حسین طلعت 12، آندرے رسل 13