آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ سپر اوور کی آخری گیند پر فاتح
شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں درکار 16 رنز کا ہدف سنسنی خیز انداز میں آخری گیند پر چھکے کے ذریعے حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
بریکنگ, فخر زمان کی شاندار بولنگ، پہلے اوور میں صرف دو رن دیے
اسلام آباد کے لیے جے پی ڈومنی کریز پر آئے ہیں
اسلام آباد کو پہلا نقصان!
پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی فخر زمان نے لوک رونکی کو بولڈ کر دیا ہے۔
بریکنگ, لاہور کی جانب سے فخر زمان بولنگ اٹیک کریں گے!
بریکنگ, اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز میدان میں
اسلام آباد کی جانب سے لوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان اوپنگ کے لیے کریز پر آئے ہیں۔
بریکنگ, اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں
آج کے میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمت پٹیل، صاحبزادہ فرحان اور انڈرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ رومان رئیس، والٹن اور فن کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
’لاہوری ہوں لہٰذا لاہور قلندرز کی حمایت‘
نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا کہ پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق دبئی اوپن میں مصروف ہونے کے باوجود پاکستان سپرلیگ سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اعصام الحق نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں پاکستانی ہیں لیکن چونکہ وہ لاہوری ہیں لہذا وہ لاہور قلندرز کی حمایت کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے ابھی تک لاہور قلندرز کی ٹیم قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اگلے میچوں میں وہ اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کرے گی۔
بریکنگ, لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی
آج کے میچ کے لیے لاہور قلندر نے سلمان ارشد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ کو شاہین آفریدی ریسٹ دیا گیا ہے۔
بریکنگ, لاہور کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
شارجہ: اس پچ پر پہلی اننگز کا اوسط سکور 155 ہے
پاکستان سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل
بریکنگ, ’میچ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے ٹاس ہوگا‘
امپائرز کا کہنا ہے کہ وہ گراؤنڈ کے خشک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد پانچویں نمبر پر
پہلے پی ایس ایل سیزن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اس سیزن میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں جہاں ملتان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی ہے وہیں اسے کوئٹہ اور پشاور کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ اس وقت اسلام آباد کی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
رومان رئیس دو ہفتے کے لیے باہر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھنٹے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ چوٹ گہری نہیں لیکن وہ آرام کر رہے ہیں اور دس سے 14 دن میں ہی مکمل فٹ ہوں گے۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الوقت ان کے بدلے کسی کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا اور فیصلہ یہ دیکھ کر کیا جائے گا کہ رومان کی فزیوتھیراپی کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
بریکنگ, ٹاس میں تاخیر
ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کا ٹاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز پہلی فتح کے متلاشی
لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال ٹورنامنٹ میں فتح کا ذائقہ چکھنے سے محروم رہی ہے۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں اسے ملتان، کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموں نے ہرایا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔