آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ سپر اوور کی آخری گیند پر فاتح
شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں درکار 16 رنز کا ہدف سنسنی خیز انداز میں آخری گیند پر چھکے کے ذریعے حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
لاہور قلندرز کو ایک اور نقصان!, نرائن آؤٹ
بریکنگ, شاندار شاٹ! نرائن کا ایک اور چوکا
بریکنگ, لاہور کو 22 گیندوں پر 22 رنز درکار
بریکنگ, شاندار شاٹ! سنیل نرائن کا آتے ہی چوکا
سنیل نرائن کریز پر, لاہور کو چار اووروں میں 27 رنز درکار
بریکنگ, فہد کا شاندار کیچ, سہیل اختر 4 رنز بنا کر آؤٹ، قلندرز 95/5
سہیل اختر آؤٹ
مکلم کا چھکا!
بریکنگ, لاہور قلندرز: 85/4، 15 اوورز, مکلم 22، سہیل اختر 2
برینڈن مکلم کے ٹی20 کریئر کی سب سے سست اننگز, مکلم نے انپنے روایتی انداز کے برخلاف کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر صرف 22 رنز سکور کیے ہیں
بریکنگ, لاہور قلندرز: 83/4، 14 اوورز, مکلم 21، سہیل اختر 1
بریکنگ, سہیل اختر کریز پر, دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سہیل اختر کھیلنے کے لیے آئے ہیں
بریکنگ, اسلام آباد میچ میں واپس, اوپر تلے دو وکٹیں گرنے سے اسلام آباد ایک بار پھر میں میں واپس آ گیا ہے
بریکنگ, سمیع کا ایک اور باؤنسر وکٹ لے گیا, دنیش رام دین کے دستانوں پر گیند لگ کر ہوا میں اچھلی جسے وکٹ کیپر رونکی نے دبوچ لیا
رام دین آؤٹ, ریویو لے لیا
بریکنگ, رام دین کریز پر, ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رام دین جارحانہ انداز میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
بریکنگ, لاہور قلندرز: 81/3، 13 اوورز, مکلم 20، رام دین 4
آغا سلمان 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ, شارٹ گیند کو ہک کرنے کی کوشش میں لانگ لیگ باؤنڈری پر سمِت پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے
ان کی اننگز میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔
بریکنگ, مصباح کی حکمتِ عملی کامیاب, سمیع ڈینجر مین آغا سلمان کو آؤٹ کرنے میں کامیاب