ہیٹی زلزلے کی تباہ کاریوں، امدادی کارروائیوں اور ملبے دبے افراد کی تلاش کی تصویری جھلکیاں

وقت اشاعت

ہیٹی میں سنیچر کو آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، اس زلزلے میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے خصوصاً لیس کیاس کا شہر اور اس کے آس پاس کے علاقے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی کارکن شہر میں ہر جگہ بکھرے عمارتی ملبے کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش میں مشکل بھی پیش آ رہی ہے۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

امدادی کارروائیاں رواں ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث میں بہت متاثر ہوئی ہیں۔ یہ بارشیں گریس نامی سمندری طوفان کی وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

ہزاروں افراد زلزلے کے باعث بے گھر ہو گئے ہیں اور اب انھیں اس کشمکش کا سامنا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے پتلی ترپالوں کے نیچے وقت گزاریں یا زلزلے سے متاثرہ عمارتوں میں واپس جانے کا خطرہ مول لیں۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریباً پانچ لاکھ بچے چھت، پینے کے صاف پانی اور خوراک سے محروم ہو گئے ہیں۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

انسانی ہمدردی کے تحت فنڈ فار اکنامک اینڈ سوشل اسسٹینس کے ذریعے ملنے والے امدادی خوراک کے تھیلوں کے حصول کے لیے ہزاروں شہری طویل قطاروں میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی کوسٹ گارڈز بھی لیس کیاس شہر کے اوفٹاما ہسپتال میں ادویات پہنچاتے دیکھے گئے ہیں۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہینری نے ملک میں ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے اور شہریوں سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی پر زور دیا ہے۔

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

ہیٹی زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔