ازمیر زلزلہ: ترکی میں زمین بوس عمارتوں کے بیچ اپنے پیاروں کے انتظار میں کھڑے لوگ

وقت اشاعت

ترکی میں ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں جمعے کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، کم از کم 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنترکی میں ایجین ساحل میں جمعے کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک کم از کم 22 افراد کی ہلاک کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنذرائع ابلاغ میں ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کی کئی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ یہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔
زلزلہ، ریسکیو، ترکی، ازمیر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنریسکیو کا عملہ اس امید میں ملبے کی کھدائی کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی تاہم ترک حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزلزلے سے پیش آنے والے جانی و مالی نقصان پر دنیا بھر میں لوگوں نے ترک عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکیفے میں بیٹھے یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ کب ریسکیو حکام انھیں ان کے پیاروں سے متعلق کوئی معلومات فراہم کریں گے۔
ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزمین بوس عمارتوں کے بیچ کچھ لوگ اپنے قریبی دوستوں اور رشتوں کے انتظار میں وہاں کھڑے ہیں۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق ازمیر صوبے میں اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ 786 زخمی ہوئے ہیں۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرہائش گاہیں تباہ ہونے کے بعد کچھ لوگوں کو رات خیموں میں گزارنا پڑی۔ اس علاقے میں چونکہ سردی زیادہ ہے اس لیے لوگ آگ کے گرد جمع ہیں۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ، یونان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے جھٹکوں کے بعد کرین کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ اس ملبے میں ایک دبی ہوئی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ترکی، ازمیر، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیونان کے شمالی جزیرے سیموس میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یونان، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسیموس میں اس زلزلے سے ایک گرجا گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یونان، زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیونان کے اس ساحلی شہر میں زلزلے کے بعد ایک چھوٹے درجے کے سونامی کے بعد گلیوں میں سیلاب کا پانی بھی جمع ہوا۔