BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, اسرائیل اور حزب الله نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، امریکی عہدیدار کی تصدیق
ایک امریکی عہدیدار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب الله نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 16:00 بجے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت گذشتہ شب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 18 ہلاکتوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسرائیل کے مطابق اس کے چار فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
شوہر کے کہنے پر اجنبی مردوں سے سیکس کرنے والی خاتون کی کہانی جو ’سوئنگنگ‘ ویب سائٹ کو قصوروار سمجھتی ہیں
سوئنگنگ کے باعث جنسی انفیکشنز اور دماغی صحت کے مسائل سے گزرنے والی رتھ کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کو خبردار کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ ان کے شوہر نے انھیں ایسے جنسی تعلق پر مجبور کیا جو وہ نہیں چاہتی تھیں۔
مفاہمتی یادداشت: کیا ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے؟
ابتدا سے ہی تہران کا بنیادی مقصد روایتی فوجی معنوں میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا نہیں تھا۔ اُس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اس تنازع سے اِس حال میں ابھرے کہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران قائم رہے بلکہ اُس کی قیادت اقتدار میں رہے اور اُس کی مذاکراتی پوزیشن مکمل طور پر کمزور نہ ہو۔ اور اس مفاہمتی یادداشت سے ایران کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ اُس نے اپنے یہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
افغان طالبان کا خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ’داعش کے ٹھکانوں‘ پر حملوں کا دعویٰ، پاکستان کی تردید
پاکستان نے افغان وزارتِ دفاع کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
راولاکوٹ میں احتجاج جاری، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 سے زیادہ کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ چار جسے فورتھ شیڈول بھی کہا جاتا ہے میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹس بلاک کر دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے زیر استعمال پاسپورٹ کو بھی سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
جے ڈی وینس کی تنقید کے بعد سابق اسرائیلی وزیراعظم کی تنبیہ: ’نیتن یاہو کی حکومت نہ بدلی تو اسرائیل کے خارجہ تعلقات ختم ہو جائیں گے‘
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’گو کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اس راستے پر نہیں چلے لیکن میں اُن وزرا کو پیغام دینا چاہتا ہوں جو صدر ٹرمپ کو نشانہ بنا رہے ہیں کہ اُنھیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور صدر ٹرمپ پر تنقید کے بجائے زمینی حقائق کو مدِنظر رکھنا چاہیے۔‘
’یوکرین جلے گا تو آپ کا ماسکو بھی جلے گا‘: 200 ڈرونز کے ذریعے روسی دارالحکومت پر سب سے بڑا حملہ اور ’کالی بارش‘
تقریباً 200 ڈرونز کے ذریعے اس یوکرینی حملے میں ایک آئل ریفائنری بھی نشانہ بنی ہے جس کے نتیجے میں زہریلی گیسوں، دھوئیں اور تیل کے ذرات کی بارش نے مقامی آبادی کے لیے بھی خطرات پیدا کر دیے ہیں۔
انڈیا، بنگلہ دیش سرحد پر کشیدگی: ’بارڈر پر لائٹس بند کی جاتی ہیں اور گیٹ کھول کر لوگوں کو بنگلہ دیش کی جانب دھکیل دیا جاتا ہے‘
بنگلہ دیش کی سرحدی محافظ فورس ’بی جی بی‘ کا الزام ہے کہ انڈیا کی سرحدی فورس ’بی ایس ایف‘ رات کے اندھیرے میں سرحدی علاقے کی لائٹس بند کرتی ہے، خاردار باڑ میں نصب گیٹ کھولتی ہے اور لوگوں (مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری) کو دھکیل کر ’نو مینز لینڈ‘ پر چھوڑ دیتی ہے۔
پاکستانی کرکٹ کے ’دوست‘ قمر احمد چل بسے: ’دلچسپ واقعات کا ٹائٹینک ڈوب گیا‘
قمر احمد کے پاس کتابوں کا بیش قیمت خزانہ موجود رہا جسے انھوں نے سنبھال کر رکھا لیکن سب سے قیمتی خرانہ ان کے ذہن میں محفوظ ماضی کی یادیں اور ان گنت واقعات تھے جو 89 سال کی عمر میں بھی ان کی زبردست یادداشت کی وجہ سے تروتازہ تھے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































