روس یوکرین تنازع: روس کا 64 کلومیٹر طویل روسی قافلہ آخر کیئو کے پاس پہنچ کر رک کیوں گیا؟
روس کا ایک بڑا فوجی قافلہ اس وقت یوکرین کے دارالحکومت کے قریب ہے جس کی لمبائی 40 میل یعنی (64 کلومیٹر) بتائی جا رہی ہے۔ تاہم برطانوی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ تین دنوں میں اس قافلے نے نہ ہونے کے برابر پیش قدمی کی ہے۔
تاہم امریکی دفاعی حکام کہتے ہیں کہ روس کا اب بھی یہ ارادہ ہے کہ اگر ضروری ہو تو وہ محاصرے کے حربے کو استعمال کر کے اس شہر جس میں 30 لاکھ افراد بستے ہیں کا گھیراؤ کرے اور اس پر قبضہ کر لے۔
حالیہ سیٹیلائٹ تصاویر میں روسی قافلے کے حجم کو دیکھ کر یہ خدشات بڑھ گئے تھے کہ یہ حملہ جلد ہی کیا جائے گا۔
مگر برطانوی اور امریکی حکام کے دعوے ہیں کہ لاجیسٹیکل مسائل کی وجہ سے مزید پیش قدمی سست ہو سکتی ہے۔