کورونا وائرس کی ’تیسری لہر‘: بی بی سی اردو کے لائیو کوریج کا دوبارہ آغاز

،تصویر کا ذریعہEPA
اگرچہ دنیا میں ویکسین کا فراہمی کا کام آگے بڑھ رہا ہے تاہم کورونا وائرس کا زور ٹوٹتا نہیں نظر آتا۔
دنیا میں اب تک 11 کروڑ 98 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث اب تک 26 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ اس وقت کئی ممالک میں کووڈ 19 کی مختلف ویکسینز کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے میں طبی عملے اور معمر افراد کو یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک میں وائرس کی ’تیسری لہر‘ ہو سکتی ہے۔
اس صفحے پر آپ کو کورونا کی وبا سے جڑی پاکستان سمیت دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں، معلومات اور تجزیے ملیں گے۔
