امریکی صدارتی انتخاب 2020: اب تک کوئی فیصلہ کیوں نہیں ہو سکا؟
فی الحال ہم یہ نہیں جانتے کہ امریکہ کا اگلا صدر کون بننے جا رہا ہے کیونکہ ابھی تک بہت سے ووٹوں کی گنتی نہیں ہو پائی ہے جس سے اس بات کا واضح تعین ہو سکے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے کون جیتے گا۔
درحقیقت اس وبائی مرض کے دوران ہونے والے انتخاب کے دوران پوسٹل ووٹوں کی بڑی تعداد کو گننے کے لیے جتنا وقت درکار ہے، اس کی وجہ سے حتمی نتائج آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
اور اگر نتائج کو کسی امیدوار کی جانب سے قانونی طور پر چیلنج کیا جاتا ہے تو اس صورت میں فیصلہ ہونے میں ہفتوں بھی لگ سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images














