آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین

امریکہ میں ہر ہفتے تقریباً پانچ ہزار لوگ وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہروں میں حکام کے پاس مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے باعث لاشیں رکھنے کی جگہ باقی نہیں بچی ہے۔ پاکستان میں اس مرض سے اب تک دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2165 نئے متاثرین، 67 ہلاکتیں

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2165 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 67 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے کورونا کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 55 ہزار 789 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی ہلاکتیں 5386 ہیں۔

    14 جولائی کو ملک بھر میں کل 21749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9972، پنجاب میں 7175، خیبر پختونخواہ میں 1575، بلوچستان میں 305، اسلام آباد میں 2333، گلگت بلتستان میں 69 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 320 ٹیسٹ کیے گئے۔

    ملک میں 172810 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77,573 ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوئی مریض بھی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص کیے گئے 1825 وینٹی لیٹرز میں سے 339 اس وقت زیر استعمال ہیں۔

    ملک بھر میں 3727 مریض 733 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  2. ایمازون کی ہاتھ دھونے کی پالیسی پر شور

    ایمازون نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی حفاظتی پالیسی کا دفاع کیا ہے، تاہم اس کے ملازمین اسے عدالت میں لے جا رہے ہیں۔

    ملازمین کے مطالبات میں ہاتھ دھونے کے لیے اضافی وقت شامل ہے جس کے بارے میں ایمازون کا کہنا ہے وہ مارچ میں مل سکتا ہے۔

    قانونی کارروائی کرنے والے ایک شخص ڈیرک پالمر کا کہنا ہے کہ وہ پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں اس ہفتے سے قبل نا آشنا تھے۔ ایمازون کا کہنا ہے کہ اس نے اس کی وضاحت کے لیے ملازمین کو ای میل کر دی تھی۔

    ایمازون نے قانونی کارروائی کے حوالے سے ردعمل دینے سے منع کر دیا۔

    برخاسگتی کا خطرہ

    مئی میں ایک ملازم کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہوا جبکہ کئی دوسرے بیمار ہوئے۔

    اس کے بعد ملازمیم قانونی گروپس میک دا روز ٹورڈ جسٹس اور پبلک جسٹس کی حمایت کے ساتھ کچھ فوری تبدیلیوں کا مطالبہ کر ہے ہیں۔

    • ریاستی طبی اصولوں کے تحت ملازمین کو گھروں میں رہنے سے متعلق زیادہ واضح پالیسی ہونی چاہیے۔
    • قرنطینہ کے دوران اجرت کی ادائیگی
    • ملازمین کے کام کے اوقات میں اضافہ تاکہ وہ اپنے ہاتھ دھو سکیں اور کام کی جگہ صاف کر سکیں۔

    ایمازون میں کام کے اوقات میں کارکردگی کی کمی کے باعث پوائنس کاٹے جاتے ہیں۔

    اگر ملازمین مطلوبہ کارکردگی نہیں دکھاتے تو انہیں ملازمت سے نکال دیا جاتا ہے۔

  3. غیر ملکی طلبہ کو امریکہ بدر کرنے کی پالیسی واپس لے لی گئی

  4. امریکہ: ماسک نہ پہننے پر بحث، چاقو سے حملہ کرنے والے کو پولیس نے گولی مار دی

    امریکہ میں ایک دوکان پر ماسک نہ پہننے پر ہونے والی بحث کے بعد ایک گاہک پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شین لوئس نامی مشتبہ شخص نے ایک 77 سالہ معمر شخص پر اس وقت حملہ کیا جب انھوں نے اس سے ماسک نہ پہننے پر سوال کیا۔

    حملے کے بعد لوئس وہاں سے اپنی گاڑی میں فرار ہو گیا۔

    کچھ دیر بعد انہیں ایک خاتون پولیس اہلکار نے پکڑ لیا تاہم جب وہ ان پر حملہ کرنے کے لیےبڑھے تو اہلکار نے ان پر گولی چلادی۔

    میشیگن کی پولیس نے ایک رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

  5. اپنے لیے خود دوائیں تجویز کرنا کیوں صحیح نہیں ہے؟

    کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ہر ایک کی نظر طبی تحقیق کی جانب ہے کہ کب اس بیماری کا علاج دریافت ہوگا۔ لیکن جب بھی مثبت نتائج کے بعد کسی نئی دوائی کا نام سامنے آتا ہے تو پاکستان میں اس کی قلت یا پھر قیمت میں فوری اضافہ ہو جاتا ہے۔ خود سے اپنی من پسند کی ادویات کو بازار سے لے کر کھانے کے کیا نقصانات ہیں، یہ بتا رہی ہیں ڈاکٹر تمکنت منصور اس وی لاگ میں۔۔۔

  6. دنیا بھر میں اس وقت وبا کی صورتحال کیا ہے؟

    دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ تشخیص کیے جانے والے مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ ہو چکی ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرین والے پہلے پانچ ممالک میں:

    امریکہ: 34 لاکھ سے زیادہ

    برازیل: 19 لاکھ سے زیادہ

    انڈیا:نولاکھ سے زیادہ

    روس: سات لاکھ سے زیادہ

    پیرو: تین لاکھ سے زیادہ

    پاکستان بارہویں نمبر پر ہے اور اب تک ملک میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مصدقہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔

    اموات

    امریکہ: 136000 سے زیادہ

    برازیل: 74000 سے زیادہ

    برطانیہ: 45000 سے زیادہ

    میکسیکو: 36000 سے زیادہ

    اٹلی: تقریباً

  7. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متعلق بی بی سی اردو کی لائیو کوریج

    بی بی سی کی لائیو کوریج جاری ہے!

    کورونا وائرس کے حوالے سے بی بی سی اردو کے تازہ لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    اب تک کی لائیو کوریج کے لیے یہاں کلک کریں