آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین

امریکہ میں ہر ہفتے تقریباً پانچ ہزار لوگ وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہروں میں حکام کے پاس مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے باعث لاشیں رکھنے کی جگہ باقی نہیں بچی ہے۔ پاکستان میں اس مرض سے اب تک دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ارب پتی بھی لاک ڈاؤن سے اتنے ہی متاثر ہیں

    اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی بے پناہ دولت اور اختیارات آپ کو لاک ڈاؤن کی پریشانی سے نجات دلا سکتے ہیں، تو آپ کو ایک مرتبہ پھر سوچنا چاہیئے۔ یہ کہتی ہیں کہ سوئٹزرلینڈ میں واقع ایک انتہائی خصوصی بحالی کے سینٹر کے سی ای او۔ اس سینٹر میں سربراہانِ مملکت، سی او اوز اور دوسری مشہور بحالی کے لیے آتی ہیں۔

    سینٹر کی بانی ڈاکٹر مارٹا را نے برطانوی اخبار ایوننگ سٹینڈرڈ کو بتایا کہ 65 ہزار فی ہفتہ کے اس پیراسیلسس ریکوری سینٹر میں لاک ڈاؤن کے دوران پانچ گنا زیادہ کالیں آئیں ہیں۔

    ڈاکٹر را نے بتایا کہ ان کے کلائنٹس کے مسائل میں منشیات اور الکوہل کی زیادتی، دماغی صحت اور کھانے میں بے ترتیبی جیسی چیزیں شامل ہے۔

  2. وبا ہمارے ذہنوں پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟

    سماجی تنہائی، بیروزگاری، اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خوف وہ چند وجوہات ہیں جو عالمی وبا کے دنوں میں ہماری ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہیں۔

  3. کورونا سے بچاؤ کے لیے مستقبل کے ڈیزائنر ماسک اور حفاظتی لباس

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک لمبے عرصے تک کورونا کے ساتھ رہنا ہو گا لہذا احتیاط اور سماجی فاصلے کو اپنانا ہو گا۔

    ایسے میں دنیا بھر میں تقریبات، پارٹیز اور دیگر امور کے معانی ہی تبدیل ہو چکے ہیں اور کورونا کے بعد کی دنیا مختلف دکھائی دیتی ہے۔

    ایسے میں دنیا بھر کے معروف ڈیزائنرز اور ٹیکنالوجی کمپنیاں سیاحوں سمیت دیگر افراد کے لیے مختلف قسم کے حفاظتی سوٹ اور فیس ماسک اور شیلڈ تیار کر رہی ہیں۔

    امریکی ڈیزائنر جو ڈوسے نے مستقبل کے لیے یہ حفاظتی ماسک تیار کیا ہے۔ جو چہرے کو مکمل طور پر کور کرتا ہے اور سٹائلش بھی دکھتا ہے۔

    جبکہ لندن کی کمپنی پلاسٹکے فنٹاسٹک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ’آئی سفیر‘ نامی شیلڈ ڈیزائن کی ہے جو سٹار وارز یا کسی خلائی مخلوق کے ہیلمٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

    جبکہ وائزر نامی ایک کمپنی نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کے لیے بائیو وائز نامی ایک حفاظتی جیکٹ متعارف کروائی ہے۔ جس کے آگے ایک حفاظتی شیشہ اور ہیلمٹ بھی ہے۔ یہ جیکٹ بیٹری یا یو ایس بی سے ملنے والے کرنٹ سے ہوا کو صاف کرتی ہے۔

  4. بلوچستان: سمارٹ لاک ڈاون میں 30 جولائی تک توسیع

    بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے جو کہ 30 جولائی تک برقرار رہے گا۔

    بدھ کو محکمہ داخلہ بلوچستان و قبائلی امور کی جانب سے جاری ہونے والے نئے نوٹیفیکیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ اب بھی موجود ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

    احتیاطی تدابیر کی تفصیل

    • نوٹیفیکیشن کے مطابق دس افراد یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
    • کسی بھی پبلک یا پرائیویٹ مقام پر کسی بھی قسم کی سماجی یا مذہبی یا کسی اور مقصد کے لیے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
    • تین فٹ سے زیادہ کے فاصلے کے بغیر گروپ کی شکل میں چلنے پھرنے کی ممانعت ہے جبکہ خواتین کے سوا موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
    • کسی کار میں دو افراد سے زائد کے بھیٹنے پر پابندی ہوگی۔ تیسرے فرد کو علالت کی صورت بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
    • کسی بھی عوامی مقام پر آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
    • جمعہ کے روز تمام کاروباری مراکز شاپنگ مالز بند رہیں گے جبکہ یہ ہفتے میں باقی 6 دن صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ تاہم تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور گروسری کی دکانیں ہفتے میں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
    • بیکری کی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔
    • ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک ۱وے سروس کے لیئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔
    • لاک ڈاﺅن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔
    • ورکرز اور گاہکو کے لیے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہے۔
    • کسی بھی گاہک کو بغیر ماسک دکان یا شاپنگ مال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    • گاہک اور ورکرز کے درمیان ایک میٹر کا فا صلہ ضروری ہو گا۔
    • کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے۔ اسکولز اور کالجز تاحکم ثانی بند رہیںگے ۔
  5. امریکی ریاست فلوریڈا میں یومیہ ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ

    امریکی ریاست فلوریڈا میں یومیہ ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق منگل کو وہاں ایک دن میں 132 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

    یہ گذشتہ جمعرات کو ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں دس فیصد مزید اضافہ ہے۔

    دو ہفتے قبل ریاست میں یومیہ ہلاکتوں کی اوسط تعداد 39 تھی۔

    فلوریڈا میں ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ جانے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

  6. انگلینڈ میں کورونا کا ’آر‘ نمبر توقع سے کم تھا

    کورورنا وائرس کے خطرے کو سمجھنے کے لیے ایک سادہ لیکن نہایت اہم چیز ریپروڈکشن نمبر ہے جسے عرف عام میں اس کے مخفف ’آر‘ سے شناخت کیا جاتا ہے۔

    انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے سے قبل وبا کے پھیلاؤ کا ریپروڈکشن نمبر توقع سے کم تھا۔

    امپریل کالج کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے سے قبل انگلینڈ میں کورونا کے پھیلاؤ کا ’آر‘ نمبر 0.57 تھا۔

    امپریل کالج کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کے ملک میں 10 ہزار میں سے 13 افراد وائرس سے متاثر تھے۔ جن میں 18 سے 24 برس کے نوجوانوں کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

    حکام کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے وبا کا آر نمبر کا تخمینہ 0.7 سے 1 ہونے کا لگایا گیا تھا۔

    انگلینڈ کے سیکرٹری ہیلتھ نے آر نمبر میں کمی کو لاک ڈاؤن کے اثرات کے باعث قرار دیا ہے۔

    کورونا وائرس: یہ آر نمبر کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟ یہ جانے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں

  7. بریکنگ, پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کے نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے ہیں۔

    عوام کی سہولت کے لیے ٹیسٹ رپورٹ آن لائن بھی کر دی گئی۔

    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کیا۔

    پرائیویٹ لیبارٹریوں کی طرز پر تمام سرکاری لیبارٹریوں کی رپورٹس بھی آن لائن دیکھی جا سکیں گی۔ ٹیسٹ نتائج آنے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس رپورٹ کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نتائج سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جا چکا ہے۔

    اس کے علاوہ اب تک کیے گئے تمام ٹیسٹ کے نتائج بھی آن لائن کر دیے گئے ہیں۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کے تمام نتائج آن لائن دیکھنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نتائج دیکھنے کے لیے لنک بذریعہ ایس ایم ایس بھجوایا جاتا ہے۔

    کسی بھی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  8. بریکنگ, انڈیا: ایک ہی دن میں کورونا انفیکشن کے قریب 30،000 کیسز ، 582 اموات

    انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 29429 نئے مریض سامنے آئے اور کوویڈ 19 کی وجہ سے 582 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، انڈیا میں اب تک کورونا انفیکشن کے 9 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    ان میں سے 5 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ افراد انفیکشن کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد مریضوں میں اب بھی انفیکشن کے آثار ہیں۔

    مرکزی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ انڈیا میں کوویڈ 19 سے اب تک 24309 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    بدھ کے روز حکام نے بتایا کہ ہندوستان میں کوڈ 19 مریضوں کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 63.20 فیصد ہوگئی ہے۔

  9. بریکنگ, روس میں 6422 نئے متاثرین کی تصدیق، 156 مزید ہلاک

    روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6422 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 746369 تک پہنچ گئی ہے۔

    روس دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

    ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 156 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 11770 ہو گئی ہے۔

  10. کورونا وائرس کا شکار افراد کتنے وقت میں مکمل صحت یاب ہو سکتے ہیں؟

    دنیا میں اب تک لاکھوں افراد کووڈ 19 سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں لیکن صحت یابی کا دورانیہ مختلف لوگوں میں مختلف ہوسکتا ہے۔ کم علامات والے متاثرین ایک ہفتے میں صحت یاب ہوسکتے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق سنگین معاملات میں یہ دورانیہ ایک سال سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔

  11. افغانستان میں مزید 135 متاثرین، حکام کا کورونا کی کیسز میں کمی کا دعوی

    افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 135 متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 34740 ہو گئی ہے۔

    تاہم افغانستان کے حکام نے ملک میں کورونا کے متاثرین میں کمی آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    افغان وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملک میں مجموعی ہلاکتیں 1062 ہیں۔

    اسی طرح افغانستان میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 21454 ہے۔

  12. جنوبی افریقہ کے وزیر معدنیات بھی کورونا سے متاثر

    جنوبی افریقہ کے وزیر معدنیات و توانائی گوابے منتاشے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    وزیر معدنیات اور ان کی اہلیہ دونوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد انھوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔ تاہم وفاقی کابینہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے گے۔

    گوابے منتاشے ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک متاثر ہونے والے تیسرے وزیر ہیں۔

    جاری بیان کے مطابق وفاق ی وزیر نے اپنے تمام عملے کو بھی کورونا کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ میں اب تک دو لاکھ 87 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

  13. وینزویلا کے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

    وینزویلا کا دارالحکومت کاراکاس کا شمار بھی دنیا کے ان شہروں میں ہو گیا ہے جہاں حالیہ دنوں کے دوران لاک ڈاؤْن نافذ کیا گیا ہے۔

    وینزویلا کے صدر مدورو نے ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دارالحکومت کاراکاس اور اس کی ہمسایہ ریاست میرانڈا میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جا رہا ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔

    اپنی ٹویٹ میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ’غیر قانونی طور پر لوگوں کی ملک میں داخلے‘ کے باعث ہے۔

    جان ہاپکنز کے مطابق وینزویلا میں دس ہزار متاثرین جبکہ 96 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  14. کووڈ-19 سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟

  15. کورونا وائرس کا خوف: دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی

    برطانیہ میں سگریٹ نوشی اور صحت کے متعلق کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے کے سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔

    ان میں سے 41 فیصد افراد نے پہلے چار ماہ میں کورونا کی وبا کے خوف کے پیش نظر اس عادت کو ترک کیا۔

    جبکہ یونیورسٹی کالج لندن کے ایک الگ کیے جانے والے سروے کے مطابق سنہ 2007 سے لے کر اب تک کسی بھی برس کے دوران رواں برس جون میں سب سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کیا ہے۔

    حکومت نے متنبہ کیا تھا کہ سگریٹ نوش افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد شدید علامات سامنے آ سکتی ہیں۔

    15 اپریل سے 20 جون کے درمیان دس ہزار افراد پر کیے جانے والے سروے کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے آدھے افراد نے گذشتہ چار ماہ کے دوران سگریٹ نوشی کو ترک کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس فیصلے میں کورونا کی وبا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    یونیورسٹی کالج لندن کی ایک ٹیم سنہ 2007 سے ہرماہ ایک ہزار افراد سے سگریٹ نوشی کے متعلق جانتی ہے۔ ان کے سروے کے مطابق سنہ 2020 میں 7.6 فیصد افراد نے ان کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے سروے میں حصہ لیا جو کہ اس سروے کے آغاز سے اب تک ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ تعداد تھی۔

    سنہ 2007 سے اب تک اوسطً 5.9 فیصد افراد ہر سال سگریٹ نوشی ترک کرتے ہیں۔ تاہم اس سال یہ تعداد 7.6 فیصد ہے۔

  16. سکاٹ لینڈ میں مے خانے اور ریستوران کھل گئے

    سکاٹ لینڈ میں مارچ میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے ملک کے مے خانے اور ریستورانٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

    اب ملک میں حمام، شراب خانے، ریستورانٹس، سنیما، سیاحتی مقامات، عبادت کی مقامات اور بچوں کے تمام جگہیں کھلیں ہیں۔

    سکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا سٹرجین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی جانب یہ سب سے بڑے اقدامات ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو وائرس دوبارہ سے زور پکڑ سکتا ہے۔

    تاہم اس سلسلے میں ایک ریستوران کے مالک کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریستوران کے باتھ روم میں آٹو میٹک نلکے اور سامان لگا دیا ہے اور ہف ہفتے ریستوران کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔

    جبکہ ملک میں بیشتر رسیتورانٹس نے ڈسپوزیبل برتن اور چھری کانٹے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  17. بریکنگ, پنجاب میں کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز

    پنجاب میں کورونا وائرس کے553 نئے کیسم سامنے آنے کے بعد صوبے میں 88,045 ہو گئی ہے۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں سب سے زیادہ 276 کیسز سامنے آئے۔

    ادارے کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 17 مزید اموات، کل تعداد2043 ہو چکی ہیں۔

    ان کے مطابق اب تک 611,506 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 64,148 ہو چکی ہے۔

  18. بریکنگ, کورونا ویکسین انسانوں پر تجربے کے آخری مرحلے میں داخل

    امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کا کہنا ہے کہ ان کی تیارکردہ کورونا ویکسین 27 جولائی سے انسانوں پر تجربے کے آخری مراحل میں داخل ہو جائے گی۔

    دوا ساز ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اس ویکسین کو 30 ہزار افراد پر ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اس کورونا ویکیسن کے انسانوں پر تجربے کے متعلق معلومات کلینکل ٹرائلز نامی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ تجربات اکتوبر سنہ 2022 تک جاری رہے گے۔

    امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا کی جانب سے حالیہ اعلان نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں ایک تحقیق کے نتائج چھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 45 افراد جنھیں یہ ویکسین لگائی گئ ان میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنی ہیں۔

    موڈرنا کے ساتھ ساتھ دیگر کمپنیاں بھی کورونا کی ویکیسن بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم عمومی خیال ہے کہ ویکیسن میں تیار ہونے میں مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔

  19. کیا چمگادڑ کورونا وائرس پھیلاتے ہیں؟

    دنیا بھر میں اس وقت لوگوں کو کووڈ 19 نامی وبا کا سامنا ہے۔ اس وبا کا آغاز چین سے ہوا اور اس کے لیے بہت سی چیزوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جن میں سر فہرست چمگادڑ بھی ہے۔

    کیا واقعی چمگادڑ کورونا وائرس پھیلاتے ہیں؟

  20. کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کے ہسپتالوں میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی تعداد کم

    طبی جریدے لانسٹ میں محققین نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد انگلینڈ بھر میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

    مئی آخر تک 5000 کے قریب لوگوں کا فوری علاج کیا گیا جن میں دل کے عارضے کی علامات تھیں۔ اور یہ تعداد عمومی اندازوں سے کم ہے۔

    اس مطالعے میں بتایا گیا کہ اس کے نیتجے میں کچھ ایسی ہلاکتیں ہوئیں جنہیں روکا جا سکتا تھا۔

    ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ ایسی طبی ہنگامی صورتحال ہے جس میں لوگ وبا کے دوران 999 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دل کے دورے کی علامات

    • سینے کی جکڑن، سینے میں شدید درد جو بازوؤں، جبڑے، یا گردن تک جائے
    • سانس لینے میں دشواری
    • پسینے
    • چکر آنا

    ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کا خوف اور پریشانی کچھ مریضوں کو مدد لینے سے روک رہی ہے۔