کورونا کا تیل پیدا کرنے والے ممالک پر اثر، معیشت 7.6 فیصد تک گِر سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’کووڈ 19 کے معاملے میں ہرڈ امیونیٹی ایک خوش فہمی ہے‘ جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کی حکومت نے آکسیجن گیس کا پلانٹ لگانے کا حکم دیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. چیلی: بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ، عالمی وبا سے معیشت متاثر

    چیلی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    چیلی کی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ یہاں بیروزگاری کی شرح مارچ اور مئی کے درمیان 11.2 فیصد پر رہی۔ یعنی اس دیہائی کے دوران بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

    اعداد و شمار کے حکومتی ادارے کے مطابق کامرس، رہائش، اشیا خورد و نوش کی سروس اور تعمیرات سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں سے ہیں۔

    جبکہ چیلی میں اپنا کاروبار کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیلی کو معاشی اعتبار سے لاطینی امریکہ کے مستحکم ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

  2. کورونا وائرس: جاپان میں ویکسین پر انسانی ٹرائل شروع

    جاپان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میڈیکل سٹارٹ اپ اینجیز نے کہا ہے کہ اس نے جاپان میں ممکنہ کورونا وائرس کی پہلی انسانی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔

    یہ دوا ڈی این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو کہ ایک طریقہ ہے جس سے مریضوں میں امیون ردِ عمل کو تحریک ملتی ہے اور اسے زیادہ مقدار میں بنانا آسان ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اوساکا سٹی یونیورسٹی میں ٹرائل اگلے سال 31 جولائی تک ہوتے رہیں گے۔

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انڈیا میں بھی ایک اور متبادل ویکیسن پر انسانی ٹرائل ہو رہے ہیں۔

  3. پلازمہ عطیہ کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں پلازمہ کے عطیہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

    پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں

  4. بورس جانسن: وائرس شارک کی طرح چکر لگا رہا ہے

    بورس

    برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جتنے لوگوں کے لیے بھی ممکن ہو اور جتنی تیز ممکن ہو، معمول کے مطابق زندگی واپس لائی جائے۔

    لیکن انھوں نے 4 جولائی کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات سے پہلے خبردار کیا کہ ’وائرس باہر موجود ہے، اور پانی میں شارک کی طرح چکر لگا رہا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’حکومت نے کورونا وائرس کو صرف شکست دینے کا عزم نہیں کیا، بلکہ اس نے تعین کیا ہے کہ وہ اس بحران کو استعمال کرتے ہوئے ملک کے بڑے حل طلب مسائل کو حل کرے گی جیسا کہ گھروں کی تعمیر، این ایچ کی بہتری اور ہنر کے بحران کا مسئلہ۔

  5. ’خیبرپختونخوا میں صحت یابی کی شرح 48 فیصد ہوگئی‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے مطابق یہاں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح گذشتہ ایک ہفتے میں 30 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ صوبے میں اس وقت مصدقہ متاثرین کی تعداد 26115 ہے جبکہ کووڈ 19 935 اموات ہوئی ہیں۔ یہاں اموات کی شرح اب تک 3.5 فیصد تک ہے۔

    اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے کی سات ڈویژنز کے 276 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز 58 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا تھا۔

  6. انڈیا لاک ڈاؤن: مفت راشن نومبر تک دیتے رہیں گے، مودی کا اعلان

    مودی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انڈین وزیرا عظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت نے 80 کروڑ لوگوں کو تین ماہ تک مفت راشن دیا ہے اور اب یہ سہولت نومبر 2020 تک جاری رہے گی۔

    حکومت نے آئندہ پانچ ماہ کے دوران غریب خاندانوں کے ہر فرد کو پانچ کلو گیہوں یا چاول مفت دیے جانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومت 90 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

    نریندر مودی اپنے لمبے خطابوں کے لیے مشہور ہیں لیکن منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کو انھوں نے بہت مختصر رکھا۔ ان کا خطاب محض 16-17 منٹ میں ختم ہو گیا۔ عوام کو امید تھی کہ شاید وہ کورونا کے علاوہ انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی پر بھی کچھ بولیں گے لیکن انھوں نے چین کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

    انڈیا میں لاک ڈاوٴن کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی جانب حکومت نے 30 جون تک کچھ رعائتیں دی تھیں جسے حکومت نے ’انلاک1‘ کہا تھا۔ اب ایک جولائی سے ’انلاک2‘ کا آغاز ہوگا۔

  7. کیا کورونا وائرس کی وبا سی پیک منصوبے کو بھی متاثر کر سکتی ہے؟

    کیا کورونا وائرس کی وبا سی پیک منصوبے کو بھی متاثر کر سکتی ہے؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تاریخ کے سب سے پرعزم منصوبوں میں سے ایک سمجھےجانے والا منصوبہ چین کا ’ون بیلٹ ون روڈ‘ پروجیکٹ ہے جسے ’نیو سلک روڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    سنہ 2013 میں چینی صدر شی جن پنگ نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے اس منصوبے کا آغاز کیا۔ اس کے تحت مشرقی ایشیا سے لے کر یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکہ تک کے ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی ایک پوری سیریز پر کام کیا جانا ہے۔

    بین الاقوامی تعاون اور معیشت کے محاذ پر چین کے لیے صدر شی جن پنگ کی یہ اہم حکمت عملی ہے۔ لیکن ناقدین کی رائے اس سے مختلف ہے۔ انھیں لگتا ہے کہ چین دنیا بھر کے ممالک پر اپنا اثر بڑھانے کے لیے قرض دینے والی سفارت کاری کا استعمال کر رہا ہے۔

    لیکن وہ منصوبہ جس کا مقصد مصنوعات، سرمائے اور ٹیکنالوجی کے عالمی بہاؤ کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینا تھا، کورونا کی وبا کی وجہ سے اچانک رک گیا ہے۔

    چین سے بڑے پیمانے پر قرض لینے والے بہت سے ممالک کو اب بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ان میں سے بہت سے ممالک نے ایک ایک کر کے چین کو بتایا ہے کہ وہ اس قرض کو واپس کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

    تو کیا یہ صدر شی جن پنگ کے 'نیو سلک روڈ' پروجیکٹ کا اختتام ہے؟ یا کورونا وبا محض ایک رکاوٹ ہے اور عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ چین بھی اس پر قابو پالے گا؟

  8. بریکنگ, پنجاب: شادی ہال اور ریستوران بدستور بند، ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے بحال رکھنے کی اجازت

    شادی ہال، کورونا، لاک ڈاؤن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 15 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریستوران، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

    ’سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

    مزید یہ کہ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

    ’میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    کال سنٹرز کو 50 فی صد عملے کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔

    ضروری اشیا کی دکانیں اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

    تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔

    نئے لاک ڈاؤن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

  9. بریکنگ, پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

    پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

    ،تصویر کا ذریعہHealth Department, Punjab

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے 15 جون کو نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی مدت 15 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی مدت 30 جون کو ختم ہونا تھی تاہم اس میں 15 جولائی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    ویسے تو پنجاب میں مارچ کے دوران کورونا وائرس کے ابتدائی متاثرین سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔ لیکن انتظامی سطح پر اس میں سختی یا نرمی کے احکامات جاری ہوتے رہے ہیں۔

  10. سندھ: گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2655 متاثرین، 34 اموات

    سندھ: گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2655 متاثرین، 34 اموات

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ سندھ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں مزید 2655 متاثرین اور 34 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جن کی وجہ کووڈ 19 بتائی گئی ہے۔

    اب یہاں کل متاثرین کی تعداد 84656 ہوچکی ہے۔ سندھ میں کورونا سے کل 1377 اموات ہوئی ہیں جبکہ 46824 افراد اس عالمی وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 36455 مریض زیرعلاج ہیں۔ ’آج 708 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 102 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی شہر میں 686 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔‘

  11. پاکستان میں قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن ’کچھ دیر میں بحال ہو جائے گا‘

    پاکستان میں قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن ’کچھ دیر میں بحال ہو جائے گا‘

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق قطر ایئرویز کے فلائٹ سسٹم کے اوقات میں تاخیر کے سبب پاکستان آنے والے مسافروں کو کچھ تکلیف ہوئی ہے.

    ’سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس مسئلے کو درست کر دیا گیا ہے۔

    ’امید کی جا رہی ہے کہ قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن کچھ دیر میں دوبارہ شروع ہو جائے گا۔‘

    گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر قطر ایئرویز نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیے ہیں۔

  12. دنیا میں کہاں کووڈ 19 کا مرض پھیل رہا ہے اور کہاں کم ہو رہا ہے؟

    دنیا میں کہاں کووڈ 19 کا مرض پھیل رہا ہے اور کہاں کم ہو رہا ہے؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جون کی 28 تاریخ کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ وائرس سے مقابلے کا اب ایک نیا اور خطرناک مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

    مغربی یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن دوسری جانب دنیا کے دیگر کئی علاقوں میں یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    جب کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو دس لاکھ افراد کو متاثر ہوتے ہوتے نوے دن لگ گئے لیکن نوے لاکھ سے ایک کروڑ کی تعداد صرف آٹھ روز میں بڑھی گئی جس سے اس وائرس کے پھیلاؤ کی تیزی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔

    اور لاطینی امریکہ کے ایک ملک میں کام کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کافی خراب ہو سکتا ہے کیونکہ 'یہ تعداد ہمیں صرف ان لوگوں کی ملی ہے جنھوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں۔'

  13. چین کے متعلق مودی حکومت کے بیانات میں اتنا تضاد کیوں

  14. سینیگال میں ہنگامی حالت، رات کا کرفیو آج سے ختم

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    سینیگال کے صدر میکی سال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کی گئی ہنگامی حالت اور رات کے وقت کا کرفیو منگل سے اٹھا لیا جائے گا۔

    ایک ٹی وی خطاب میں صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ 15 جولائی سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوجائیں گی تاہم ان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    عوامی بازاروں کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک دن کی بندش جاری رہے گی۔ عوامی مقامات، کام کی جگہوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک پہننا لازم رہے گا۔

    صدر خود بھی دو ہفتے کے قرنطینے میں ہیں کیونکہ وہ ایک متاثرہ شخص سے رابطے میں آئے تھے۔ ان کا قرنطینہ اگلے ہفتے ختم ہوگا۔

    سینیگال میں اب تک 6698 متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ 108 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  15. بریکنگ, برطانیہ میں اموات کی ہفتہ وار تعداد معمول پر آ گئی

    برطانیہ میں 19 جون کے ہفتے میں اموات کی تعداد معمول پر آ گئی۔ برطانیہ بھر میں 10 ہزار 681 افراد ہلاک ہوئے جو کہ اس ہفتے کے لیے گذشتہ پانچ سالوں کی اوسط سے آٹھ افراد کم ہے۔

    اس ہفتے میں کووڈ 19 کی وجہ سے 849 ہلاکتیں ہوئیں، جو کہ لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے سے اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔

    کورونا
  16. فواد چوہدری: مقامی طور پر تیار وینٹیلیٹرز جمعے کو این ڈی ایم اے کو دیے جائیں گے

    قومی اسمبلی کو منگل کے روز آگاہ کیا گیا کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹیلیٹرز کی پہلی کھیپ جمعے تک نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کر دی جائے گی۔

    وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ مقامی طور پر کیے گئے وینٹیلیٹرز اور حفاظتی سامان و ٹیسٹنگ کٹس کی قیمت درآمد کردہ سامان سے کہیں کم ہے۔

    اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ 26 فروری کو جب پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس وقت پاکستان یہ تمام سامان درآمد کر رہا تھا تاہم اب پاکستان اس سطح پر آ گیا ہے کہ یہ سامان خود بنا سکے۔

    چوہدری فواد حسین نے یہ اعلان دو روز قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج کے دن تک دو لاکھ نو ہزار سے زائد متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ 4300 سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. خنزیروں میں عالمی وبا بننے کی صلاحیت کے حامل نئے وائرس کا انکشاف

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین میں سائنسدانوں نے فلو کی ایک ایسی قسم کی شناخت کی ہے جس میں عالمی وبا بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حال ہی میں سامنے آئی ہے اور خنزیر اس وبا کے حامل ہیں، تاہم انسان اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

    محققین کو تشویش ہے کہ یہ مزید تبدیل ہو سکتی ہے جس سے اس کی انسان سے انسان میں منتقلی آسان ہوجائے گی اور ایک عالمی وبا پھوٹ پڑے گی۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ویسے تو یہ فوری خطرہ نہیں ہے تاہم اس میں انسانوں کو متاثر کرنے لیے خود کو ڈھالنے کی ‘تمام خصوصیات’ موجود ہیں اور اسے کڑی نگرانی کی ضرورت ہوگی۔

    چونکہ یہ وائرس ابھی نیا ہے اس لیے لوگوں کی اس کے خلاف قوتِ مدافعت یا کم ہے یا بالکل نہیں ہے۔

    پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں سائنسدانوں نے تحریر کیا ہے کہ خنزیروں میں وائرس کنٹرول کرنے اور خنزیروں کی صنعت میں کام کرنے والے لوگوں کی نگرانی کے اقدامات کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

  18. امریکہ: کورونا ٹاسک فورس سربراہ کا ٹیسٹنگ بڑھانے پر زور

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سربراہ ڈاکٹر ڈیبوراہ برکس نے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کا دائرہ کار بڑھائیں۔

    امریکہ فی الوقت دنیا میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

    سی بی ایس نیوز کے مطابق ریاستی گورنرز کے ساتھ پیر کو ایک کال کے دوران ڈاکٹر برکس نے ٹیکساس اور ایریزونا کی ریاستوں کو 'اہم ہاٹ سپاٹ' قرار دیا اور کہا کہ ٹاسک فورس 'چند نئی ٹیسٹنگ تکنیکوں کے نفاذ' میں مدد کرنا چاہتی ہے تاکہ 'علاقائی سطح پر بڑی آبادیوں کو ٹیسٹ کیا جا سکے۔'

    انھوں نے کہا کہ 'بھلے ہی ہمارے یہاں اموات کی شرح ہفتہ در ہفتہ کم ہوتی جا رہی ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اس ہفتے یہ مستحکم سطح پر آ جائے گی، لیکن اگر ہم نے جامع انداز میں کوششیں نہ کیں تو یہ شرح دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔'

    امریکہ میں اب تک 25 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہے۔

  19. بریکنگ, جنوبی کوریا نے ’ہرڈ امیونیٹی کی امید' کو بے معنی قرار دے دیا

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی کوریا میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’کووڈ 19 کے معاملے میں ہرڈ امیونیٹی ایک خوش فہمی ہے۔‘

    ہرڈ امیونٹی سے مراد یہ خیال ہے کہ غیر متاثرہ لوگ وائرس سے متاثر لوگوں سے ملنے جلنے کے بعد قوتِ مدافعت پیدا کر لیں اور یوں آبادی کی ایک بڑی تعداد میں اس مرض کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوجائے گی۔

    کوریا میں بیماریوں پر قابو پانے کے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کون جُن وُک کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ نتیجہ مقامی اور بین الاقوامی اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیا ہے۔

    جنوبی کوریا نے ملک میں انفیکشنز کی درست شرح معلوم کرنے کے لیے آبادی میں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرنا شروع کیا تھا۔ اس دوران 6000 افراد کے خون کی جانچ سے معلوم کیا جائے گا کہ کس نے اس وائرس کے لیے مدافعت حاصل کی۔ یہ ٹیسٹ ہر دو ماہ بعد کیے جائیں گے اور اس سال کے آخر تک مکمل ہوں گے۔

    اب تک 1500مختلف لوگوں کے ٹیسٹ سے پتا چلا ہے کہ 0.1 فیصد لوگوں میں کووڈ 19 کے خلاف اینٹی باڈیز موجود تھیں۔

    اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ جس وقت ملک میں 12 ہزار 800 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اس وقت تک ممکنہ طور پر50 ہزار افراد اس کا شکار ہو چکے تھے۔

  20. پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکیں۔

    اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج ’پلازما تھیراپی' کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

    حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔

    اس حوالے سے ہماری نامہ نگار فرحت جاوید کی تفصیلی رپورٹ یہاں پڑھیے۔