پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ 11 خواتین سمیت مزید 38 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 930 تک پہنچ گی ہے۔
حکام کے مطابق اس خطے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
کمشنر میرپور ڈویژن محمد رقیب خان کے مطابق میرپور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض دم توڑ گیا۔
ان کے مطابق متاثر ہونے والے 10 افراد کا تعلق بھمبر اور 2 خواتین سمیت 3 افراد کا تعلق میرپور جبکہ 5 افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔
ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق 5 خواتین سمیت 10 افراد کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔
ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق باغ میں مزید 3 خواتین سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ مرزا ارشد جرال کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وراڈ میں زیر علاج ایک مریض چل بسا جبکہ مزید ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ ندیم جنجوعہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق پلندری سے ہے۔
حکام کے مطابق 24 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعددا 390 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 14364 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں۔