پشاور لاک ڈاؤن: بازار میں مقیم خاندانوں کی مشکلات

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پشاور رامداس بازار لاک ڈاؤن کی وجہ سے مکمل بند ہے جبکہ بازار کے اندر مقیم 500 سے زائد گھرانوں کو لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رامداس بازار کے صدر رحمان گل کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر مشکل میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی دیں گے لیکن حکومت عوام کے ساتھ تعاون کرے۔
انھوں نے حکومت سے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مکان، دکانوں کا کرایہ اور بل ادا کیے جا سکیں۔
















