کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زیادہ

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی کُل تعداد 3587 ہے۔ برازیل، میکسیکو اور انڈیا کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اموات اور متاثرین کی تعداد کی شرح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان متاثرین کی عالمی فہرست میں 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بلوچستان میں کورونا مریضوں کے لیے پلازما بلڈ بینک قائم کرنے پر اتفاق

    qta

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے اور ان کے خاندانوں کے پلازما کے ذریعے علاج کے لیے پلازما بلڈ بینک قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے ایک بیان کے مطابق اس بات پر اتفاق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ریجنل بلڈ سینٹر (آر بی سی) کوئٹہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ اور مینیجر ڈاکٹر حنیف مینگل کے درمیان ایک اجلاس میں ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مہم چلائے گی ۔

    آر بی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا کورونا کے مریضوں کیلیے پلازما عطیہ کرنے کی مہم چلانا لائق تحسین ہے اور آر بی سی اس مقصد کے لیے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ڈاکٹر یا اسکے خاندان کے کسی فرد کو بلڈ پلازما کی ضرورت ہو تو متعلقہ معالج کی ہدایات کے مطابق انکو پلازما دینے کیلئے آر بی سی کی ٹیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مدد کرے گی۔

    آر بی سی کے مینیجر ڈاکٹر حنیف مینگل نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھیجے گئے تمام ڈونرز کی فہرست روزانہ کی بنیادوں پر مرتب کی جائیگی۔

  2. بیجنگ میں 27 علاقوں پر ایک بار پھر پابندیاں، ایک ہفتے میں 137 نئے کیسز

    china

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دوبارہ اضافے کے بعد لاکھوں افراد کو ایک بار پھر سماجی پابندیوں کا سامنا ہے۔

    بدھ کے روز شہر میں 31 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد گذشتہ ایک ہفتے میں کل تعداد 137 تک جا پہنچی ہے۔

    ان متاثرین کی شناخت سے قبل بیجنگ میں 57 دن تک مقامی منتقلی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا تھا۔

    حکام کا خیال ہے کہ ژنفاندی فوڈ مارکیٹ، جہاں سے شہریوں کے گوشت اور سبزیوں کی 80 فیصد سے زیادہ طلب فراہم کی جاتی ہے، سے وائرس کا پھیلاؤ ہوا ہے۔

  3. بریکنگ, تین امریکی ریاستوں میں کورونا کے ریکارڈ نئے مریض

    تین امریکی ریاستوں ایریزونا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کورونا کے یومیہ متاثرین میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    منگل کے روز فلوریڈا میں 2783 نئے کیس، ٹیکساس میں 2622 اور ایریزونا میں 2392 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    امریکہ کی ان تینوں جنوبی ریاستوں میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ معیشت کی بحالی کے لیے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

    فلوریڈا کے گورنر نے پریس کانفرنس میں ان دعووں کو مسترد کیا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دوبارہ کاروبار کھلنے کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ معیشت کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    ’ہم بند نہیں کر رہے، سوسائٹی کو کام کرنے دینا چاہیے۔‘

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. کورونا کے مریضوں کی ’جان بچانے والی‘ دوا ڈیکسامیتھازون کیا ہے؟

    تجربہ گاہ (فائل فوٹو)

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس سے شدید بیمار مریضوں کی زندگی ایک سستی اور وسیع پیمانے پر دستیاب دوا سے بچائی جا سکتی ہے۔ برطانیہ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں کم مقدار والی سٹیرائڈ دوا ڈیکسامیتھازون سے کامیاب علاج ایک ’زبردست پیش رفت‘ ہے۔

    یہ دوا عالمی پیمانے پر جاری علاج کی اس بڑی آزمائش کا حصہ ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا مروجہ ادویات میں سے کورونا وائرس کے خلاف کوئی کارگر دوا ہے۔

    آزمائش میں اس دوا کے استعمال سے ایسے مریضوں میں اموات کی شرح ایک تہائی کم ہوئی ہے جو مصنوعی تنفس یعنی وینٹیلیٹر پر تھے اور جو مریض آکسیجن پر تھے ان کی اموات میں 20 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی۔

  5. اگر آپ کو کورونا ہے تو صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس سے صحت یابی کے لیے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟
  6. جرمنی میں کورونا سے مزید 30 اموات

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جرمنی کے وبائی امراض کے ادارے رابرٹ کوچ انسٹیٹوٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 345 کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 187184 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے مزید 30 اموات کے بعد جرمنی میں اموات کی تعداد 8830 ہو گئی ہے۔

  7. بریکنگ, لاگوس میں کورونا متاثرین میں اضافہ، عبادت گاہیں کھولنے کا منصوبہ مؤخر

    لاگوس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نائیجیریا کے سب سے گنجان آباد شہر لاگوس میں ریاستی حکومت نے غیر معینہ مدت کے لیے عبادت گاہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے پہلے گرجا گھروں اور مساجد کو اس ہفتے کھولا جانا تھا۔

    نائیجیریا میں اس وقت 16600 سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تقریباً نصف لاگوس میں ہیں۔

    نائیجیریا میں مارچ کے مہینے سے لاک ڈاؤن لاگو ہے تاہم حکام نے کہا تھا کہ وہ ہوٹلوں اور عبادت گاہوں کو اس ہفتے کھول دیں گے۔

    اگرچہ ٹیسٹنگ کو ایک لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے تاہم حکام کو کم ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

    ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی اعلان شدہ منصوبے کے مطابق ہی کی جائے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

  8. کورونا: پلازمہ عطیہ کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

    پاکستان میں پلازمہ کے عطیے سے کورونا وائرس کے مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

    پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں۔۔۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  9. شہزادہ چارلس کی سونگھنے اور چکھنے کی حس مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے این ایچ ایس کے ایک دورے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کی سونگھنے اور چکھنے کی حس ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی۔

    71 برس کے شہزادہ چارلس میں وبا کے آغاز میں ہی ہلکی علامات کے بعد کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونگھنے کی حس سے محرومی اس مرض کی اہم علامات میں سے ایک ہے

    شہزادہ چارلس

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

  10. بریکنگ, برازیل: ایک دن میں کورونا کے تقریباً 35 ہزار نئے کیس

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برازیل میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 34,918 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو اب تک یہاں سامنے آنے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    نئے کیس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ کے بعد دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین برازیل میں ہیں جہاں یہ تعداد 923000 سے زیادہ ہے۔

  11. بریکنگ, کورونا: انڈیا میں اموات دس ہزار سے تجاوز کر گئیں

    منگل کے روز انڈیا میں کورونا وائرس سے مزید دو ہزار اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11903 ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 340000 ہے۔

    اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2.9 فیصد سے بڑھ کر 3.4 فیصد ہو گئی ہے۔

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  12. کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟

    ان تمام اصطلاحات کے معنی جاننے کے لیے آپ ہمارا’کورونا وائرس مترجم‘ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔

    کورونا
  13. بی بی سی اردو کے کورونا وائرس سے متعلق خبروں کے لائیو پیج میں ایک مرتبہ پھر خوش آمدید

    بی بی سی اردو کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تازہ ترین خبروں کے لیے خصوصی لائیو پیج میں ایک مرتبہ پھر خوش آمدید۔ پاکستان میں اس وقت تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔

    Corona
  14. کورونا ٹیلی تھون: وزیر اعظم کی احساس ٹرانسمیشن میں مولانا طارق جمیل اور جاوید میانداد کے بیانات پر سوشل میڈیا پر بحث