انڈیا میں 10 ہزار سے زیادہ اموات، برازیل میں ایک دن میں تقریباً 35 ہزار نئے کیس

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں میں لگاتار دوسرے روز بھی اموات کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہیں۔ منگل کو دنیا کے دوسری سب سے متاثرہ ملک برازیل میں وائرس کے تقریباً 35 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ انڈیا چوتھے نمبر پر ہے اور وہاں مزید دو ہزار اموات ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, بلوچستان: متاثرہ خواتین میں اضافہ، مقامی منتقلی کے کیسز کی شرح 98 فیصد

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عیدالفطر کے بعد کورونا وائرس کی مقامی منتقلی میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ خواتین کے متاثر ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی یومیہ رپورٹس کے مطابق عید الفطر سے قبل مردوں کے مقابلے خواتین کی متاثر ہونے کی شرح 21 فیصد تھی لیکن عید الفطر کے بعد دو فیصد اضافے کے ساتھ یہ 23 فیصد ہو گئی۔

    حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق خواتین میں متاثر ہونے کی شرح میں اضافے کی وجہ وہ مرد ہیں جو کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں وائرس کو اپنے گھروں میں پہنچاتے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے 30 اضلاع میں رپورٹ شدہ مجموعی 8177 کیسز میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 8029 ہے جو کہ مجموعی کیسز کے 98 فیصد ہے۔

    ان میں سے سب سے زیادہ 6531 کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر مقامی منتقلی کے کیسز جعفرآباد میں سامنے آئے ہیں۔

    جعفر آباد کا شمار بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 199 ہے۔

    147 متاثرین کے ساتھ افغانستان سے متصل سرحدی ضلع قلعہ عبد اللہ تیسرے نمبر پر ہے۔

  2. انڈونیشیا میں کورونا کے 1106 نئے کیس، مزید 33 اموات

    انڈونیشیا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انڈونیشیا کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 1106 نئے کیسز جبکہ مزید 33 اموات کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    جنوب مصرقی ایشائی ملک انڈونیشیا میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 40400 ہو گئی ہے جبکہ 2231 افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 15703 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

  3. چترال میں کورونا متاثرین کی رہائش گاہیں سیل

    چترال

    ،تصویر کا ذریعہDC LOWER CHITRAL

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر چترال کی انتظامیہ کے حکم کے بعد ان گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس میں مبتلا افراد رہتے ہیں۔

    نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش نے میڈیکل ٹیم کے ہمراہ کلکاٹوک، نگر اور بدو گل دروش میں ایسی رہائش گاہوں اور مقامات کو سیل کر دیا ہے جہاں کورونا کے مصدقہ کیسز موجود ہیں۔ مریضوں کی صحت یابی تک یہ حکم نافذ رہے گا۔

    COVID

    ،تصویر کا ذریعہLOWER CHITRAL

  4. بنگلہ دیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز باعث تشویش, راجینی ویدیانتھن

    بنگلہ دیش

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    بنگلہ دیش کے ہسپتالوں میں اب مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی اور فرنٹ لائن ورکرز بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

    تشویش ہے کہ جنوبی ایشیا کا یہ ملک اب کورونا کا نیا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔

    بنگلہ دیش، ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم ترین رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

    انتہائی نگہداشت کے یونٹس کی بھی کورونا وائرس کے دوران کمی رہی۔ اگرچہ تعداد میں تبدیلی آتی رہتی ہے تاہم اندازوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد کے لیے فقط ایک ہزار سے زیادہ بستر ہیں۔

    محدود بستروں کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال سے واپس بھیجے جانے کی کہانیاں سننے کو ملتی جا رہی ہیں۔

    ڈاکٹر معین الدین کو مارچ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سہلٹ کے اسی ہسپتال میں جہاں وہ کام کرتے تھے لیکن پھر وہاں انھیں ونیٹی لیٹر نہیں مل سکا تھا۔

    انھیں ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جو کہ 200 کلومیٹر کی دوری پر تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے لواحقین میں ایک بیوہ اور دو چھوٹے بچے شامل ہیں۔

  5. بریکنگ, برطانیہ: میں 64 ہزار اضافی اموات

    کورونا وائرس پھیلنے کے بعد برطانیہ میں ہونے والی اضافی اموات کی تعداد 64،402 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں دفتر برائے قومی شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 21 مارچ سے 5 جون کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں 58693 اضافی اموات دیکھی گئی ہیں۔

    اس سے قبل گذشتہ ہفتے سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے تھے۔ یہ تمام اعدادوشمار اموات کے اندراج پر مبنی ہیں۔

    بی بی سی
  6. اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹ اور پھیلاؤ کے لیے سروے ٹیموں کے دورے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی سروے ٹیمیں دورے کر رہی ہیں۔

    نینشل انسٹی ٹیوٹ این آئی ایچ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سروے ٹیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپ لوڈ کی جانے والی چند تصاویر

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. یوکرین کے صدر کی اہلیہ ہسپتال میں داخل, جونا فشر، بی بی سی نیوز، کیئو

    یوکرین کے صدر کی اہلیہ کو کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ 42 برس کی اولینا زیلینسکی میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر صدر ولادیمیر زیلینسکی اور دونوں بچوں میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    منگل کی صبح اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اولینا زیلینسکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یوکرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘

  9. چین کی جانب سے پاکستان کو 90 ہزار ماسک کی فراہمی

    اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے چینی وزاتِ خزانہ نے پاکستان کو کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے حال ہی میں 90 ہزار این 95 ماسک فراہم کیے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. برطانیہ: چھ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی نوکریاں گنوا چکے

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد مارچ اور مئی کے دوران اپنی نوکریاں گنوا چکے ہیں۔

    یہ اعداد و شمار برطانیہ کے آفس آف نیشنل سٹیٹکس کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ لیبر مارکیٹ پر کورونا وائرس اور پھر لاک ڈاؤن کے دوران ایک بڑا دھچکہ ہے۔ تاہم برطانیہ میں اس دوران بے روزگاری کی شرح 3.9 فیصد بتائی گئی ہے۔

    او این ایس میں نائب برائے قومی شماریات جوناتھن ایتھو کہتے ہیں کہ پے رولز پر کام کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی کورونا کی وبا کے لیبر مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کی ابتدائی نشاندہی ہے مگر ابھی ہم نے بے روزگاری میں اضافہ نہیں دیکھا۔

    پروگرام ریڈیو فور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپریل تک کے ڈیٹا میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس عرصے میں کام کرنے کے گھنٹوں میں نو فیصد کمی آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چھ لاکھ سے زیادہ لوگ کام پر موجود نہیں۔

  11. لاک ڈاؤن کے بعد ہوائی اڈے کیسے لگتے ہیں؟

    کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے دو ماہ قبل تقریباً دنیا کے تمام ملکوں نے یا تو اپنے ایئر پورٹس بند کر دیے تھے یا ہوائی سفر کو بےحد محدود کر دیا تھا۔

    یورپ میں بھی یہی صورتحال تھی لیکن اب جیسے جیسے یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے ایئرپورٹس بھی کھولے جا رہے ہیں۔

    دیکھیے ہماری یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔۔۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  12. الہان عمر کے والد کورونا وائرس سے ہلاک

    الہان عمر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر نے کووڈ 19 سے اپنے والد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

    الہان عمر اور ان کے والد نور عمر محمد سنہ 1995 میں صومالیہ کی خانہ جنگی کے دوران امریکہ آئے تھے۔

    الہان عمر امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. سٹیٹ بینک آف پاکستان: معیشت پر کورونا کے تباہ کن اثرات پوری طرح آنا باقی ہیں, تنویر ملک، صحافی

    کرنسی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملکی معیشت پر کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح آنا باقی ہیں۔

    سٹیٹ بینک نے مالی استحکام کے جائزے میں کہا ہے کہ صحت کے عالمی بحران کا سبب بننے والی کورونا وائرس کی وبا نے عالمی اور ملکی معیشت پر نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان پر بھی اس کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں۔

    سٹیٹ بینک نے خطرات کو کم کرنے اور متعلقہ فریقوں کو سہولت دینے کی خاطر متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں جن میں زری نرمی (monetary easing)، سرمائے کے بفرز کھولنا، کارپوریٹ، ایس ایم ای اداروں،اور گھریلو قرض گیروں کے لیے قرضے کی اصل رقم کی ادائیگی کا التوا، قرضوں کی ری سٹرکچرنگ/ری شیڈولنگ، رعایتی قرضوں کی فراہمی شامل ہیں تاکہ ملازمتوں کو تحفظ دیا جائے اور کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صحتِ عامہ کے نظام کو مستحکم بنایا جائے۔

    ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ بینکوں نے تقریباً 495 ارب روپے کے قرضوں کو مؤخر کر دیا ہے اور تقریباً سات سو ہزار قرض گیروں کے تقریباً 70 ارب روپے کی ری شیڈولنگ/ری سٹرکچرنگ کی گئی ہے۔

    ملازمین کی برطرفیاں روکنے کی ری فنانس اسکیم کے تحت تقریباً آٹھ سو اور پچاس ہزار ملازمین پر مشتمل 1172 کمپنیوں کے لیے تقریباً 93 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

    مرکزی بینک نے کہا ہے آگے چل کر عالمی اور ملکی معاشی بحالی کی رفتار اور وسعت کا دارومدار کورونا وائرس کی سمت سے ناگزیر طور پر منسلک ہے۔ اس پس منظر میں پونے والی پیشرفت کی سٹیٹ بینک کڑی نگرانی کر رہا ہے اور معاشی اور مالی استحکام کی حفاظت کے لیے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام پالیسی اقدامات کے لیے تیار ہے۔

  14. بیجنگ میں کورونا کے متاثرین میں اضافہ، سفری پابندیاں سخت کر دی گئیں

    بیجنگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے نئے متاثرین میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں سخت کر دی گئیں ہیں اور ایسے شہری جو متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں آئے ہیں، ان کے شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بیجنگ میں تھوک کی ایک مارکیٹ سے منسلک کورونا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کے روز اس مارکیٹ سے پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد مزید متاثرین سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 50 دن تک بیجنگ میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

    ٹیکسی اور کار سروس کے علاوہ زیادہ فاصلوں پر جانے والی بس سروسز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

  15. وبا کے دنوں میں ایک ڈاکٹر کی اپنے موبائل فون سے دوستی کی کہانی

  16. اسلام آباد: سیکٹر آئی -8 اور آئی -10 کو سیل کرنے کا پلان

    ISLAMABAD

    ،تصویر کا ذریعہNIH

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمنشر حمزہ شفقات کا کہنا ہے اگلے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دو سیکٹرز آئی ایٹ اور آئی 10 کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ شفقات نے لکھا کہ آئی ایٹ میں ایک دن میں 200 اور آئی 10 میں ٹوٹل 400 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. انڈیا: دہلی کے وزیر صحت ہسپتال داخل

    دہلی کے وزیر صحت ستیان دار جین کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

    انھوں نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آکسیجن کی سطح میں اچانک کمی‘ اور تیز بخار کی وجہ سے وہ ہسپتال منتقل ہو رہے ہیں۔

    سوموار کے روز ستیان دار جین نے ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی جہاں انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ اور دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے گلے میں خراش اور بخار کے بعد اروند کیجروال نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق آج (منگل) ستیان دار جین کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. پاکستان: دارالحکومت ٹیسٹ میں آگے، شرح اموات ایک فیصد سے کم

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کا تناسب ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے اور یہاں شرح اموات ایک فیصد ہے۔

    ڈی سی حمزہ شفقات نے یہ معلومات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 83 ہو چکی ہے۔ مصدقہ مریضوں کی تعداد 8857 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. سوات: 5 تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی پولیس انتظامیہ کی جانب سے جاری تحریری انتباہ میں مقامی افراد کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی تجویز پر ضلعے کی پانچ تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    عوام کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی گھر سے نکلیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سیدو شریف کا علاقہ شگئی 109 متاثرین کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

    swat

    ،تصویر کا ذریعہswat police

  20. ویتنام میں چاول فراہم کرنے والی اے ٹی ایم

    ویتنام

    ،تصویر کا ذریعہHoang Tuan Anh

    ویتنام کا ایک کاروباری شخص کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملک بھر میں ’مفت چاول کے اے ٹی ایم‘ لگا رہا ہے۔

    ہوانگ توان آن نے سب سے پہلے یہ میشن ویتنام کے شہر ہو چی من میں لگائی تھی جس کا مقصد ان افردا کی مدد کرنا تھا جو اپنی ملازمتین کھو بیٹھے ہیں تاہم اس مشین کی مقبولیت کے بعد اب وہ ملک بھر میں مزید ایسی مشینیں لگا رہے ہیں۔

    ہوانگ نے بی بی سی کو بتایا ’میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے افراد کی مدد کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے والی ایسی مشینیں تیار کرنا چاہتا تھا۔‘