کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت: ڈیکسا میتھازون سٹیرائڈ ’بہت زندگیاں بچائے گا‘

ایک سستی اور وسیع پیمانے پر دستیاب دوا کو کووڈ۔19 کے علاج کے لیے ایک کامیاب دوا کہا جا رہا ہے۔ ابھی تک یہ سامنے آیا ہے کہ اسے کھانے والوں کے کووڈ۔19 سے ہلاک ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
عالمی ٹرائلز سے ثابت ہوا ہے کہ سٹیرائڈ ’ڈیکسا میتھازون‘ کھانے والے کووڈ۔19 کے بہت زیادہ بیمار مریضوں میں اموات کی شرح ایک تہائی تک کم ہو گئی ہے۔
ان تنائج پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وہٹی نے کہا کہ ’یہ ابھی تک کووڈ۔19 کے لیے ٹرائل کا سب سے اہم نتیجہ ہے۔‘
انھوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ دوا دنیا بھر میں زندگیاں بچائے گی۔
بریڈفورڈ رائل انفرمری برطانیہ کے ان بہت سے ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو ریکوری ٹرائل پر کام کر رہا تھا۔ ریکوری ٹرائل ’رینڈمائزڈ ایویلوایشن آف کووڈ۔19 تھیراپی کا مخفف ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

















