وائٹ ہاؤس: بڑے احتجاجوں میں کووڈ۔19 پھیلنے کا خدشہ ہے
وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے گورنروں کو خبردار کیا ہے کہ جیورج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہروں سے کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سی بی ایس نیوز نے ایک آڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس نے ایک کانفرنس کال میں گورنروں کو کہا کہ ’ہم اس بات کا احترام کرتے ہیں کہ ہر امریکی اپنے حقوق کا اظہار کرے جو اسے فرسٹ امینڈمنٹ نے دیے ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے محفوظ طریقے سے کریں۔‘
ٹاسک فورس کی ماہر ڈاکٹر ڈیبورہ برکس نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں اکثر بڑے شہروں میں کووڈ۔19 کے کیسز میں کمی دیکھی جا رہی تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مظاہرین نے جو ماسک پہنے ہوئے تھے وہ اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر بھی تھے، خصوصاً جب ہائی رسک گروہ بھی پر امن مظاہروں میں شریک ہوں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پر تشدد مظاہروں میں تقریباً 70 ٹیسٹنگ سائٹس کو نقصان پہنچا ہے۔