پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گذشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 110 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صوبے
میں مجموعی متاثرین کی تعداد8437 ہوگئی ہے۔
محکمہ
صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 15 جون کو کورونا کے479 ٹیسٹ
کیے گئے جن میں سے 110 افراد کا نیتجہ مثبت آیا۔
بلوچستان
حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا
سے مزید چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد
89 ہوگئی ہے۔
کورونا
کے باعث ہلاک ہونے والوں میں سے تین افراد کا تعلق کوئٹہ جبکہ ایک کا تعلق قلعہ سیف
اللہ سے تھا اور ان مریضوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے جن کی عمریں 65 سے85
سال کے درمیان تھی۔
بلوچستان
میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 38675 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے30238 کے نتائج
منفی آئے۔
بلوچستان
میں مجموعی طوپر پر87293 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
کورونا
وائرس سے اب تک صوبے میں3023 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔