امارات سے پاکستان کرائے کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی وزیر کی پی آئی اے کو ہدایت
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے مبینہ طور پر زائد کرائے وصول کیے جانے پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پی آئی اے کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کچھ ایجنٹس کی جانب سے دو ہزار درہم تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے اور ٹکٹس متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کر رہا ہے، تو اس کی اطلاع مندرجہ ذیل نمبروں پر دی جا سکتی ہے:
- کنٹری منیجر شاہد مغل+971509724789
- منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی +971569064363
- پسینجر سیل منیجر +971544040669