بریکنگ, اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات سیل, اسلام آباد میں کل متاثرین: 3188 | اموات: 34 | صحتیاب: 399
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کووڈ نرو سینٹر میں موجود ماہرین کی آرا کے پیشِ نظر لیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی کو ان مقامات کو سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دارالحکومت میں گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گذشتہ ایک ہفتے میں 1309 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور اس دوران 16 اموات بھی ہوئی ہیں۔