کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 1430 نئے متاثرین، 33 ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 37,176 ہو گی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 803 ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ روز 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 900 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان: سیاحت کے حوالے سے نئے ایس او پی کیا ہیں؟

  2. اسلام آباد میں یومِ علی کے جلوس پر پابندی

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں یومِ علی کے جلوس پر پابندی ہو گی تاہم مجالس کا اہتمام امام بارگاہوں میں مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا سکے گا۔

  3. آخر اس وبا کا خاتمہ کبھی ہو گا بھی یا نہیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں اربوں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

    مگر کیا یہ وبا کبھی ختم ہوگی اور اگر ہاں تو اس میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  4. پنجاب: گذشتہ رات یومِ علی کے جلوس کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان بدنظمی

    علی

    کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں یوم علی کے جلوس نہیں نکالے گئے۔ تاہم صوبہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کل رات کو یوم علی کے جلوس نکالے گئے جس کے بعد انتظامیہ اور جلوس میں شامل شرکا کے درمیان بد نظمی ہوئی۔

    اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں یوم علی کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یوم علی پر جلوس نکالنے کی اجازت ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے رات گئے تک ابہام کی کیفیت رہی۔

    ہماری نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کل رات اس لیے جلوس نکالے گئے کیونکہ حکومت کی جانب سے واضح طور پر کوئی ایسا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا جس میں یہ کہا گیا ہو کہ پنجاب میں ان جلوسوں پر پابندی ہو گی جبکہ حکومتی نمائندگان اور علما کے مابین 15ویں روزے سے ہی اس معاملے پر مذاکرات جاری تھے۔

    تاہم جس وقت انتظامیہ کی جانب سے جلوس پر پابندی کے احکامات جاری ہوئے تو اس سے پہلے سے ہی پنجاب کے کئی شہروں میں یوم علی کے جلوس نکلنا شروع ہو چکے تھے جس کے بعد سیکورٹری نافذ کرنے والے اداروں نے زبردستی انھیں بند کروایا۔

  5. بریکنگ, ماسکو: زیادہ تر اموات کورونا کے اعدادوشمار میں شامل ہی نہیں

    Moscow

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ماسکو کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا غلط حساب لگانے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں دیے گئے بیانات نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے: کیا روس کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد کم کر کے بتا رہا ہے؟

    ماسکو کے محکمہ صحت کی جانب سے 13 مئی کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایسی اموات کو کورونا وائرس کے کھاتے میں نہیں گنا جاتا جن کی ’موت کی وجہ بظاہر کوئی اور ہو‘ مثلاً دل کا دورہ یا کینسر وغیرہ۔

    محکمہ صحت نے کہا کہ اس نے اموات کے حوالے سے اعدادوشمار اپنی ویب سائٹس پر وفاقی اداروں سے پہلے شائع کیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر دیگر اموات کو کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے ساتھ ملا کر بھی گنا جائے تو شہر کی شرح اموات نیو یارک یا لندن سے کہیں کم ہے۔

    ماسکو حکام کے مطابق شہر نے اپریل میں 11846 ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے جن میں سے 639 اموات کورونا اور اس سے جڑے امراض مثلاً نمونیہ کے باعث ہوئی تھیں۔

    تاہم اس بیان کے بعد چند میڈیا کے اداروں نے یہ خبر لگائی کہ اس بیان میں ماسکو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا سے ہونے والی اموات عالمی ادارہ صحت کے قوائد کے مطابق نہیں گنتے۔

    عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں وضاحت کی تھی کہ کوئی ایسی موت جو کورونا یا اس سے جڑی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہو اسے کووڈ 19 کے اعدادوشمار میں ہی گِنا جائے۔

  6. بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مزید دو افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہMA Jarral

    ،تصویر کا کیپشنچند روز قبل خطے میں ہونے والی پہلی ہلاکت کے بعد تدفین کے مناظر

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کے مطابق اس خطے میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہو گی.

    صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ خطے کے مختلف اضلاع میں کاروبار طبقے سمیت فیلڈ میں کام کرنے والے افراد کے کورونا وائرس سے متعلق رینڈم ٹیسٹ جاری ہیں جس کے تحت میرپور میں محکمہ برقیات میں کام کرنے والے ایک اہلکار کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ان کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے دوسرے شخص کا تعلق کوٹلی سے ہے جو سبزی لانے والی ایک گاڑی پر کام کرتا ہے۔

    ڈاکٹر ندیم کے مطابق خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک صحافی سمیت سات مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ ہو چکے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 76 کے ہوگی ہے۔ ان کے مطابق صحتیاب ہونے والے افراد میں چھ کا تعلق کوٹلی سے جبکہ ایک صحافی کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔

  7. کورونا کا خاتمہ شاید کبھی ممکن نہ ہو: عالمی ادارۂ صحت کی تنبیہ

  8. یورپ کی تازہ ترین صورتحال!

    یورپ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    فنلینڈ میں سکول کھول دیے گئے ہیں جبکہ فرانس میں اس بات پر خدشات ہیں کہ امریکہ کو ویکسین بننے کی صورت میں ترجیح دی جائے گی۔ یورپ میں مزید کیا خبریں ہیں:

    • یورپ کے متعدد ممالک میں بچے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں تاہم فنلینڈ میں ایسا نہیں ہے اور وہاں پر سکول کھول دیے گئے ہیں۔ ملک میں اساتذہ یونین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سٹاف اور بچوں دونوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے۔ تاہم گرمیوں کی چھٹیوں میں اب صرف دو ہفتے باقی ہیں اور بچے کلاسز میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے پڑھائی کر رہے ہیں۔
    • فرانس کے ڈپٹی وزیر خزانہ ایجنس پینیئر روناخر کا کہنا ہے کہ اگر ادویات بنانے والی فرانسیسی کمپنی سنوفی کووڈ 19 کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ بات ان کے لیے ’ناقابلِ قبول‘ ہو گی کہ وہ فرانس کی بجائے امریکی مارکیٹ کو اس پر ترجیح دیں۔ اس سے قبل سنوفی کے سی ای او پال ہڈسن نے کہا تھا کہ ’امریکی حکومت کو یہ حق ہے کہ وہ پہلے سے ایک بڑا آرڈر کریں کیونکہ انھوں نے اس حوالے سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
    • روس کی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوو کا کہنا ہے کہ انھیں ڈبل نمونیا ہو گیا ہے اور وہ اور ان کی بیوی ہسپتال میں ہیں۔ انھوں نے اپنے کووڈ 19 انفیکشن کے حوالے سے حوصلہ افزا باتیں نہیں بتائیں۔ انھوں نے وائرس کو ’خون چوسنے والا‘ قرار دیا اور کہا کہ آپ کا مدافعتی نظام اپنے فوری ردِعمل کے دوران آپ کے پھیپھڑوں کو کھا جاتا ہے۔
    • جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 933 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 172239 ہو گئی ہے۔ رابرٹ کوک انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید 89 اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ ریپروڈیکشن ریٹ (R) اب صفر اعشاریہ آٹھ تک گر گیا ہے۔ اگر یہ نمبر ایک سے زیادہ ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک فرد ایک سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
    • مونٹینیگرو میں پولیس اور سینکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں کیونکہ پولیس نے سربیئن آرتھوڈاکس بشپ اور سات پادریوں کو کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔
  9. یورپی یونین: ’یہ خوش فہمی ہے کہ اگلے سال تک ویکسین تیار ہو جائے گی‘

    vaccine

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    یہ کہنا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسین اگلے سال کے پہلے چند ماہ میں تیار ہو جائے گی ’خوش فہمی‘ ہوگی، یورپی یونین کی ادویات منظور کرنے والی ایجنسی نے جمعرات کو بتایا۔

    یورپی میڈیسنز ایجنسی کے ہیڈ آف ویکسینز مارکو کیوالیری نے بتایا کہ 33 کمپنیوں کے ساتھ مل کر ویکسین کی منظوری کے عمل کو اور تیز کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

    تاہم انھوں نے ایسے دعووں پر شک کا اظہار کیا جن کے مطابق ویکسین ستمبر تک تیار ہوسکتی ہے اور کہا کہ 2021 کے پہلے چند ماہ تک بھی ویکسین تیار ہو جائے تو بڑی بات ہوگی۔

    ان کے مطابق ویکسین پر تجربوں کے عمل میں جلد بازی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا وہ انسانوں کے لیے محفوظ ہے بھی یا نہیں۔

  10. کچھ لوگ ہاتھ دھونے سے کیوں بھاگتے ہیں؟

  11. لاک ڈاؤن میں آٹزم کا شکار بچے وقت کیسے گزار رہے ہیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں سے جہاں دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں وہیں آٹزم کا شکار بچے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سکول اور جسمانی سرگرمیوں کے مراکز بند ہونے کی وجہ سے یہ بچے بھی اپنا سارا وقت گھروں میں ہی گزار رہے ہیں۔ لاہور کی رہائشی عائشہ امجد کا 13 برس کا بیٹا علی بھی آٹسٹک ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انھیں بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

    وہ گھر میں اپنے بیٹے کو کیسے مصروف رکھے ہوئے ہیں۔ دیکھیے ہمارے ساتھی فرقان الہی اور ثنا آصف ڈار کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  12. انڈین وزیر کا الزام: ’کورونا وائرس لیبارٹری میں بنا ہے‘, بی بی سی ریئلٹی چیک

    virus

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ’کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔‘

    یہ دعویٰ ہمیں آج کل کئی سیاست دانوں کے منھ سے سننے کو مل رہا ہے حالانکہ اس کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں۔

    اب انڈیا کی حکومت کے ایک سینیئر رکن، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گدکاری نے ایک انٹرویو میں کہا: ’یہ کوئی قدرتی وائرس نہیں، یہ کسی لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔‘

    اس سے قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے متعدد بار کہا کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے نکلا تھا تاہم اس الزام کی چین کئی بار سختی سے تردید کر چکا ہے۔

    لیکن سائنسدانوں کے مطابق وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے اور یہ کسی لیبارٹری میں نہیں بنا۔

  13. کورونا وائرس: انڈیا کے یہ دو سائنسدان کیا کمال کرنے والے ہیں؟

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہBBC/DEBOJYOTI

    انڈیا کے دو سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے انھوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ایک کٹ تیار کر لی ہے۔

    اس نئی ایجاد کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اور نامور کمپنی ٹاٹا کے اشتراک سے یہ جلد ہی بازار میں آ جائے گی۔

  14. برطانیہ میں انتہائی نگہداشت یونٹس میں موجود ایک تہائی مریض صحتیاب نہیں ہو پاتے: تحقیق

    ICU

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کے ادارہ صحت این ایچ ایس کی ایک تحقیق کے مطابق سکاٹ لینڈ کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں داخل ہونے والے مریضوں میں سے ایک تہائی اس بیماری سے صحتیاب نہیں ہوتے۔

    اس رپورٹ میں 472 ایسے مریضوں شامل ہیں جو دو مئی تک انتہائی نگہداشت یونٹس میں داخل رہے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے 32 اعشاریہ نو افراد ہلاک ہوئے جبکہ 44 اعشاریہ ایک فیصد صحتیاب بھی ہوئے جبکہ دیگر اب بھی انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

    اس میں یہ بات بھی سامنے آئی کے آئی سی یو میں داخل افراد میں سے 75 فیصد مرد تھے۔

    انتہائی نگہداشت میں داخل ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو یا تو عمر رسیدہ ہیں یا ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں سہولیات موجود نہیں ہیں۔

    تحقیق کے مطابق آئی سی یو کی 32 اعشاریہ نو کی شرح اموات عام طور پر شرح اموات سے زیادہ ہے۔

    برطانیہ میں اسی طرح کی ایک اور تحقیق میں یہ بھی بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی یو میں موجود 46 اعشاریہ آٹھ فیصد مریض ہلاک ہوئے تھے۔

  15. خیبر پختونخوا میں یومیہ 1500 سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں: تیمور جھگڑا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اموات کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صوبے میں اب یومیہ 1500 سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور آئندہ آنے والے ہفتوں میں اسے دگنا کیا جائے گا۔

  16. کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین 36 ہزار 500 سے تجاوز کر گئے, پاکستان میں کل متاثرین: 36548 | اموات: 779 | صحت یاب: 9933

    سندھ

    پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 36548 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 779 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    اب تک ملک میں 9933 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    صوبہ سندھ اب متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جبکہ خیبرپختونخواہ اموات کے اعتبار سے۔

  17. بریکنگ, کورونا وائرس : سندھ میں 758 نئے مریض، مزید نو اموات

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 758 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں جبکہ مزید نو اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    اب تک صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 14099 ہو گئی ہے جبکہ اموات 343 ہو گئی ہیں۔

    اس کے ساتھ صوبہ سندھ ملک میں متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    اب تک صوبے میں 3073 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

  18. کورونا وائرس: برطانیہ، امریکہ میں متعدد بچے ایک پراسرار عارضے میں مبتلا

    children

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    برطانیہ اور امریکہ میں متعدد بچے ایک ایسی سوزش پیدا کرنے والی بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں جسے کورونا وائرس سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

    متعدد بچوں میں اس بیماری کی تشخیص ہو چکی ہے جس کی علامات دیگر یورپی ممالک میں ٹی ایس ایس نامی عارضے سے ملتی جلتی ہیں۔

    اب تک برطانیہ میں 100 کے قریب بچے اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    اپریل میں برطانوی ادارہ صحت این ایچ ایس کے ڈاکٹروں کو کہا گیا تھا کہ وہ بچوں میں ایک غیرمعمولی لیکن خطرناک ردِعمل پر نظر رکھیں۔

    یہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ لندن میں آٹھ بچے اس عارضے میں مبتلا ہوئے تھے اور ایک 14 سالہ بچہ اب تک اس کے باعث ہلاک بھی ہو چکا ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آٹھوں بچوں میں ملتی جلتی علامات پائی جاتی ہیں جن میں تیز بخار، ریش، آنکھوں میں جلن اور سرخی، سوجن اور جسم میں درد شامل ہیں۔

    ان میں سے اکثر کو پھیپھڑوں کی کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں تھی تاہم ان میں سے سات کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاکہ ان میں خون کی گردش بہتر بنائی جا سکے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کاواساکی کے بعد پیدا ہونے والی جسمانی تبدیلی سے ملتا جلتا نیا عارضہ ہے جو صرف ایسے بچوں کو متاثر کرتا ہے جن کی عمر پانچ برس سے کم ہو۔ علامات میں ریش، گلے میں سوجن اور خشک پھٹے ہوئے ہونٹ بھی شامل ہیں۔

    تاہم یہ نیا عارضہ 16 برس تک کی عمر کے بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے عارضے کا ایک عالمی وبا کے درمیان منظر عام پر آنا یہی معنی رکھتا کہ یہ دونوں منسلک ہیں اور یہ علامات وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اینٹی باڈیز کی بڑھنے کے باعث سامنے آتی ہیں۔

  19. کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر ناچ گانا تو بنتا ہے!

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پشاور میں ریاض اعوان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ اور ان کے رشتہ دار دھول کی تھاپ پر رقص کرنے لگے۔

    مزید تفصیلات جاننے کے لیے ہمارے ساتھی بلال احمد کی ویڈیو دیکھیے۔

  20. ملائیشیا: ایک دن میں 40 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص

    malaysia

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس کے 40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کُل تعداد 6819 ہوگئی ہے۔

    ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 112 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔