کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 1430 نئے متاثرین، 33 ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 37,176 ہو گی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 803 ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ روز 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 900 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. وبا کے دوران بیرون ملک سے میتیں پاکستان لانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

  2. ’پبلک ٹرانسپورٹ سے پرہیز کریں‘

    ٹرانسپورٹ فار لندن

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ ’یہ ہمارا شہری فریضہ‘ ہے کہ ہم پبلک ٹرانسپورٹ سے پرہیز کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ہجوم کو کم کرنے کے لیے حکومت نے دو ارب پاؤنڈ مختص کیے ہیں تاکہ سائیکل چلانے اور پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

    انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے لیے تفصیلی ہدایات شائع کی جا چکی ہیں اور اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے اور مسافروں کے لیے بھی۔

    انھوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ جب بھی ضرورت ہو کار استعمال کر سکتے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی روزانہ کی بریفنگ دینے کے لیے جمعرات کو ٹرانسپورٹ کے وزیر گرانٹ شیپس کے ساتھ انگلینڈ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر جوناتھن وین ٹام بھی موجود تھے۔

    آئی ٹی وی نیوز کے ٹام کلارک کے سوال کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کب اور کن کے لیے شروع کیے جائیں گے، وزیرِ ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے کہا کہ نیا ٹیسٹ ’بہت دلچسپ ہے‘ اور ’بہت بہت قابلِ اعتماد اینٹی باڈی ٹیسٹ ہے۔‘

    پروفیسر جوناتھن وین ٹام نے کہا کہ ’جیسے ہی ممکن ہوا آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اسے تیزی سے رول آوٹ کیا جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ ہسپتال اور کیئر ورکرز کو بھیجے جائیں گے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ یہ جاننے میں ابھی وقت لگے گا کہ اینٹی باڈیز سے انفیکشن کے خلاف کوئی تحفظ ملے گا۔

  3. بریکنگ, پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 171 نئے مریض، مزید نو اموات

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 171 نئے مریض سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 5423 ہو گئی ہے جبکہ مزید نو اموات کے بعد صوبے میب ہلاکتوں کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1505 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ووہان: ٹیسٹنگ کے لیے شہری بارش کے باوجود باہر نکل آئے

    ووہان، کورونا وائرس، تشخیص

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے شہر ووہان، جہاں خیال ہے کہ کورونا وائرس کے سب سے پہلے مریض سامنے آئے تھے، میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بارش کے باوجود قطار لگا کر ٹیسٹنگ کی مہم میں شرکت کی ہے۔

    چینی حکومت نے حال ہی میں ووہان کی ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے ایک بےمثال منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    ووہان میں حکام کے مطابق چین کے 80 فیصد سے زیادہ متاثرین موجود تھے۔ متاثرین کی صحتیابی کے بعد اب حال ہی میں چین میں بعض نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین میں ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وبا دوبارہ بھی پھیل سکتی ہے۔

    گذشتہ ماہ ووہان میں 76 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تھا تاہم یہ خدشہ ہے کہ موجودہ متاثرین میں علامات ظاہر نہ ہو رہی ہوں۔

  5. پوپ فرانسس سمیت دیگر مذاہب کے نمائندے اجتماعی عبادت میں شریک

    پوپ فرانسس سمیت دیگر مذاہب کے نمائندوں کی اجتماعی عبادت میں شرکت

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر آج ایک خصوصی اجتماعی عبادت میں شرکت کی ہے۔

    کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعاؤں میں ان کی اس شرکت پر قدامت پسند کیتھولک مسیحی برادری نے ان پر تنقید بھی کی۔

    یہ عبادات مذہبی ہم آہنگی کی ایک کمیٹی کے زیرِ اثر منعقد کی گئی ہیں جس میں مسلمان، یہودی اور مسیحی برادری کے نمائندے شریک ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اپنے بیان میں پوپ فرانسس نے کہا: ’آج تمام مذاہب کو ماننے والے متحد ہوئے ہیں تاکہ عبادت کر سکیں اور روزہ رکھ سکیں۔‘

    ’خدا ہم پر رحم کرے اور ہمیں اس عالمی وبا کے غم سے نجات دلائے۔ اور دوسری عالمی وباؤں سے بھی جن میں بھوک، جنگ اور تعلیم سے محروم بچے شامل ہیں۔ ہم سب لوگ مل کر اس کی دعا کرتے ہیں۔‘

  6. اٹلی میں ایک بار پھر نئے متاثرین اور اموات میں اضافہ

    اٹلی میں نئے متاثرین، اموات میں اضافہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اٹلی میں سول تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا وائرس سے 262 اموات ہوئی ہیں جبکہ بدھ کو یہ تعداد 195 تھی۔

    اس کے علاوہ ایک روز میں 992 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بدھ کو یہ تعداد 888 بتائی گئی تھی۔

    7 مئی کے بعد یہ اٹلی میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں اب تک 31,368 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔

    ملک میں کل متاثرین کی تعداد 223,096 ہے۔ امریکہ، سپین، برطانیہ اور روس کے بعد یہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  7. پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ آئرلینڈ ملتوی

  8. بریکنگ, انگلینڈ میں ہر 400 میں سے ایک شخص وائرس کا شکار

    11 ہزار گھروں کے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ انگلینڈ میں ہر 400 افراد میں کورونا وائرس کا ایک مریض موجود ہے۔

    سروے ٹیم کو کہا گیا تھا کہ وہ 10 مئی تک دو ہفتے لوگوں کے سواب ٹیسٹ کرتے رہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ انگلینڈ میں تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار لوگ وائرس کا شکار ہیں جو کہ آبادی کا صفر اعشاریہ 27 فیصد بنتا ہے۔

    آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس (او این ایس) کے مطابق ان ٹیسٹس میں ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں رہنے والے مریض شامل نہیں کیے گئے، جہاں کووڈ 19 کی شرح ممکنہ طور پر بہت زیادہ ہے۔

    این ایچ ایس انگلینڈ نے کووڈ 19 کے مریضوں میں مزید 207 اموات کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اس بیماری سے انگلینڈ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 159 ہو گئی ہے۔

    برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کل 428 اموات ہوئی ہیں جس سے ہسپتالوں اور وسیع برادری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 614 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس ٹیسٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. کورونا وائرس: لاہور میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 225 دکانیں سیل

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. انڈیا میں سوٹ کیس پر سوتے بچے کی ویڈیو وائرل

  11. اقوام متحدہ: معمولاتِ زندگی پہلے جیسے نہیں ہو سکے گیں

    کئی مساجد میں سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کی عبادات بحال ہوگئی ہیں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس شاید کبھی پوری طرح ختم نہ ہو سکے۔

    اور آج اقوام متحدہ میں کووڈ 19 سے متعلق خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو سختیوں کو معمول بنانا پڑے گا اور شاید معمولاتِ زندگی پہلے کی طرح کبھی بحال نہ ہو سکیں۔

    بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر ڈیوڈ نابرو نے کہا: ’ہمیں اپنے رویوں کو ڈھالنا پڑے گا تاکہ خطرات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔‘

    انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین کی تلاش اور دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کا عمل طویل مدتی ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا: ’ہمیں معلوم ہے کہ کچھ جگہوں پر حالات مخصوص انداز میں مشکل ہوں گے۔ ہمیں سیکھنا پڑے گا کہ اب تفریح کیسے کریں، کام کیسے کریں اور لوگوں سے کیسے ملیں، چاہے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ہی کیوں نہ ہو اور بنیادی طور پر یہ ہماری زندگی کا حصہ بن جائے گا۔‘

  12. بریکنگ, چین سے تعلقات توڑ سکتے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی

    ّٹرمپ اور شی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر تنقید کرتے ہوئے بیجنگ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    ٹرمپ نے فوکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم تعلقات منقطع کر سکتے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ اگر ’آپ سارے تعلقات منقطع کر دیں تو آپ 500 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔‘

    یہ امریکہ اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں امریکی خسارے کی طرف صاف اشارہ تھا۔

    امریکہ کچھ عرصے سے چین پر یہ الزام لگا کر کہ اس نے وبا سے متعلق معلومات کو پوشیدہ رکھا ہے، اس سے معاوضہ لینے کا سوچتا رہا ہے۔ چین نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    ٹرمپ کی چین مخالف بیان بازی کو کئی افراد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی ایک حکمتِ عملی کے حصے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

  13. پاکستان: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریض

    گلگت بلتستان میں آج کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 501 ہو گئی ہے۔

    شیٹ
  14. پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر میں کورونا کی تشخیص, محمد زبیر خان، صحافی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلکیس پشاور میں خدمات سرانجام دینے والے ایک اور ڈاکٹر میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    حیات آباد میڈیکل کمپلکیس میں اب تک 11 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر علی رضا کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 165 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 111 ڈاکٹر متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی بنا پر قرنطینہ میں چلے گے ہیں۔

  15. بنگلہ دیش: دو روہنگیا پناہ گزینوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    روہنگیا مسلمان

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بنگلہ دیش میں واقع دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں دو روہنگیا پناہ گزینوں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    بنگلہ دیشی حکومت کے روہنگیا ریفیوجی ریپیٹری ایشن کمیشن میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ’یہ کوکسز بازار میں رہنے والے پناہ گزینوں میں پہلے تصدیق شدہ مریض ہیں۔‘

    حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج آئسولیشن میں کیا جا رہا ہے۔

    مزید 1900 افراد جن کے متعلق شبہ ہے کہ انھوں نے متاثرہ افراد سے رابطہ کیا تھا، انھیں بھی ٹیسٹ کے لیے آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    ہمسایہ ملک میانمار میں ظلم و ستم سے تنگ آ کر تقریباً دس لاکھ روہنگیا مسلمان کوکسز بازار کے کھچا کھچ بھرے پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 مارچ سے یہ کیمپس لاک ڈاؤن میں ہیں۔

  16. دنیا بھر میں کورونا سے کل اموات تین لاکھ کے قریب

    دنیا بھر میں کورونا سے کل اموات 298,185

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 298,185 ہو گئی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات امریکہ اور اس کے بعد برطانیہ میں ہوئی ہیں۔

    امریکی یونیورسٹی جانز ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اموات ان ممالک میں ہوئی ہیں:

    • امریکہ: 84,144 اموات
    • برطانیہ: 33,692 اموات
    • اٹلی: 31,106 اموات
    • سپین: 27,104 اموات
    • فرانس: 27,077 اموات
    • برازیل: 13,276 اموات
    • بیلجیئم: 8,903 اموات
    • جرمنی: 7,861 اموات
    • ایران: 6,854 اموات
    • ہالینڈ: 5,609 اموات
  17. بریکنگ, 600 پاکستانی ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنے کا فیصلہ

    وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی

    ،تصویر کا ذریعہMinistry of Overseas Pakistanis

    پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

    وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھیں گے۔

    کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں چار پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور وہ ہر ہفتے 12000 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں۔

    ’واپس آنے والے بے روزگار پاکستانیوں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہو گا۔ جون میں پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انھیں ہنرمند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائے گا۔‘

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد مفت ویزا توسیع کے لیے لیبر منسٹر سے بات کریں گے۔

  18. امریکہ ’جدید تاریخ میں تاریک ترین دور‘ کا سامنا کر سکتا ہے

    امریکہ ’جدید تاریخ میں تاریک ترین دور‘ کا سامنا کر سکتا ہے

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ میں ویکسین کے ایک ماہر ڈاکٹر، جنھیں اپریل میں اپنے عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف گواہی دیں گے جس میں وہ دعویٰ کریں گے کہ امریکی حکومت کورونا کی عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔

    ڈاکٹر رِک برائٹ بائیو میڈیکل ریسرچ کی اتھارٹی کے سربراہ تھے۔ یہ ادارہ وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات تجویز کر رہا تھا۔

    سی این این کے مطابق اپنی گواہی میں وہ یہ کہیں گے کہ امریکہ ’جدید تاریخ میں سب سے تاریک دور‘ کا سامنا کر سکتا ہے۔

    یہ امکان ہے کہ ان کے بیان میں یہ کہا جائے گا کہ ’ہمارے پاس موقع تلاش کرنے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ اگر ہم سائنس کی بنیاد پر قومی سطح پر ایک منظم ردعمل دینے میں ناکام ہوتے ہیں تو یہ وبا بد ترین ہوسکتی ہے اور اس کا دورانیہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس سے بےمثال اموات اور متاثرین ہوسکتے ہیں۔‘

    ڈاکٹر رک برائٹ پارلیمان کی سب کمیٹی برائے توانائی اور کامرس کے سامنے اپنی گواہی پیش کریں گے۔

    گذشتہ ہفتے انھوں نے ایک مخبری میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھیں ان کے عہدے سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انھوں نے کورونا کے علاج کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکوین کے استعمال کی مخالف کی تھی۔

    امریکی صدر بھی اس دوا کا ذکر کر چکے ہیں لیکن یہ ثابت شدہ نہیں کہ اس سے کورونا کا علاج ہوسکتا ہے۔

  19. کورونا کے بارے میں سائنسدان کیا نہیں جانتے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کے بارے میں تحقیق کے باوجود ابھی بھی بہت کچھ ہے جو سائنسدان نہیں جانتے۔

    اس وڈیو میں ہم آپ کو بتایَں گے کہ وہ ایسے کونسے سوالات ہیں جن کا ابھی تک جواب نہیں مل سکا۔

  20. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مصدقہ متاثرین 105 ہوگئے, ایم اے جرال، صحافی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہMA Jarral

    تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 105 ہوگئی ہے جبک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہے۔ اب تک خطے میں صرف ایک ہلاکت ہیش آئی ہے۔

    ضلعی ہلیتھ افسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں پانچ خواتین سمیت دس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مطابق پانچ افراد کا تعلق میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے اس ستر برس کے بزرگ کے خاندان سے ہے جس کا رزلٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔

    ڈاکٹر سعید کے مطابق دوسرے چار افراد کا تعلق بھی ایک ہی خاندان سے ہے جن کے بزرگ گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ان کے گھر پر کام کرنے والی ایک ملازمہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

    پاکستان، کورونا، متاثرین
    ،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کل متاثرین کی تعداد 36,560

    ڈاکٹر سعید کے مطابق متاثر ہونے والے ان افراد کے متعلقہ محلوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جو اس خطے میں ایک دن میں متاںرہ افراد کی سب سےبڑی تعداد ہے۔

    حکام کے مطابق اس خطے میں اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر مظفرآباد ہے جہا‍ں 28 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق اب تک 3411 مشتبہ افراد کو اس خطے کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں لایا گیا ہے۔