یورپ سے تازہ ترین

،تصویر کا ذریعہEPA
جرمنی نے اپنا لاک ڈاؤن میں مزید نرمیاں پیدا کر دی ہیں جبکہ روسی ڈاکٹر اٹلی سے واپس چلے گئے۔
یوروپ کی تازہ ترین صورتحال:
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ اب جرمنی میں تمام دکانیں کھولی جا سکتی ہیں۔ اب لوگ عوامی جگہوں پر ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں اور کھا پی سکتے ہیں۔ اب لوگ کیئرہومز میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا سکتے ہیں۔
جرمنی میں گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے بچے سکول بھی جا سکیں گے یعنی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔
سب سے بڑھ کر یہ اب جرمنی کی یورپ کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ حکومتی اجازت نامے کے بعد اس مہینے کے اختتام پر دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
اس متعلق حکام باقاعدہ کسی تاریخ کا اعلان جمعرات کو کریں گے۔
روس سے محبت کے ساتھ
روس اب اٹلی سے اپنی میڈیکل ٹیموں کو واپس لے جارہا ہے۔
روس نے مارچ میں اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل شعبے کے اپنے 100 ماہرین اٹلی بھیجے تھے۔ روس نے اس مشن کو روس سے محبت کے ساتھ کا نام دیا تھا۔
سپین: ایمرجسنی میں دو ہفتوں کے لیے توسیع
سپین کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کر دی ہے۔ اس دوران حکومت کو لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کے بعد نقل و حمل کو محدود رکھنے جیسے اختیارات حاصل ہوں گے۔
اور اگر آپ بھول گئے ہوں تو- بریگزٹ پر پس پردہ ابھی بھی بات چیت جاری ہے ، جس میں یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان ان کے مسائل کا شکار نئے تعلقات سے متعلق بات ہوئی ہے۔
