اب امریکی صدر ٹرمپ کا روزانہ کورونا ٹیسٹ ہوگا:وائٹ ہاؤس
دنیا میں کورونا وائرس سے 38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی کی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے چین کی کسی لیبارٹری میں بنائے جانے کے الزامات مشکوک ہیں اور یہ امریکہ کی بیماری سے نمٹنے میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔
لائیو کوریج
کیٹ مڈلٹن اور نیشنل پورٹریٹ گیلری کا مشترکہ پراجیکٹ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ کی ڈچس آف کیمبریج کیٹ مڈلٹن نے جمعرات کو ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جہاں برطانوی شہریوں سے اپنی تصاویر بھیجنے کا کہا جائے گا۔
’ہولڈ سٹل‘ نامی یہ پراجیکٹ لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری کی جانب سے شروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران عوامی ردِعمل کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث غیرقانونی دواؤں کی قیمت میں اضافہ: اقوام متحدہ
،تصویر کا ذریعہGetty Creative
اقوام متحدہ کی منشیات اور جرائم سے متعلق دفتر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش، لاک ڈاؤن اور پروازوں کی کمی کی وجہ سے غیرقانونی دوائیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں اور دنیا بھر میں ان کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔
یو این او ڈی سی کا ایک رپورٹ میں کہنا تھا دنیا کے مختلف حصوں میں وبا نے منشیات کی تیاری اور اور فضائی ، سمندری اور زمینی سمگلنگ پر مختلف اثرات ڈالے ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر جن ممالک میں منشیات استعمال ہوتی ہے وہاں صورتحال ایک جیسی ہے۔
روس میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ لیکن ہلاکتیں کم
،تصویر کا ذریعہAFP
روس میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم یورپی ممالک کے نسبت یہاں ہلاکتوں کی شرح واضح طور پر کم ہے۔
حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کیے جانے کا یہ فائدہ ہوا کہ ایسے افراد کی نشاندہی ہوگئی جن میں ابھی بہت کم علامات تھیں۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تضاد ہلاکتوں کو گننے کے طریقہ کار کی وجہ سے ہے۔
ماسکو میں ہائیر سکول اور اکنامکس کے سرگئے تیمونن کا کہنا ہے کہ ’اگر کوئی ہارٹ فیل سے مرتا ہے اور اسے کووڈ19 بھی ہے تو اسے ہارٹ فیل کی موت شمار کیا جاتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’دوسرے لفظوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کیا جا رہا۔ ‘
بدھ کو روس کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مصدقہ کیسز کے اعتباد سے دنیا میں چھٹے نمبر پر آ گیا تھا۔
روس میں اب تک کورونا کے باعث 1537 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جو کہ 0.9 فیصد بنتا ہے یہ باقی سر فہرست 10 ممالک سے بہت زیادہ کم ہے۔
لاک ڈاؤن جنسی بیماریوں کو ختم کرنے کا نادر موقع ہے
وائرس کے باعث افریقہ کے جنگلی حیات کی تباہی
،تصویر کا ذریعہEPA
افریقہ میں سفاری پارک کے رینجرز اور نگران ماہرین کا کہنا ہے کہ وہاں جنگلی حیات کی تباہی کے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفاری سیاحت کی بندش کے باعث اس صنعت کو پہنچا ہے اور غیر قانونی شکار میں اضافہ ہو گیا ہے۔
موقعے پر موجود ماہرین اور رینجرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں بے روز گار افراد جو اسی سیاحت کی صنعت پر انحصار کرتے ہیں اب جانوروں کو خوراک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بعض معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کے منظم شکار کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
ٹورانٹو: 10 انڈین اور پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ’کورونا کے باعث ہلاک‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورانٹو کے پئیرسن ہوائی اڈے پر ٹیکسی اور لیموزین چلانے والے کم از کم 10 ایسے افراد کی گذشتہ دو ماہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث موت واقع ہوئی ہے جن کے خاندانوں کا تعلق انڈیا اور پاکستان سے ہے۔
ٹورانٹو ہوائی اڈے پر کام کرنے والے
ڈرائیوروں کی تنظیم ائیرپورٹ ٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر راجندر اوجلا نے صحافی محسن عباس کو بتایا کہ دس میں سے چھ ڈرائیورز میں کورونا وائرس کی تشخیص فوری طور پر ہوگئی تھی جبکہ دیگر چار افراد کی موت کی ممکنہ وجہ بھی کورونا وائرس ہی بتائی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے
ٹیکسی ڈرائیوروں کے خاندانوں کیلئے ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی امداد کا اعلان
نہیں کیا گیا ہے۔
وبا کے اثرات: آسٹریلیا میں خود کشیوں میں اضافے کا خدشہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کئی جانیں جا چکی ہیں لیکن اس کے سماجی اور معاشی اثرات کتنی زندگیاں نگلنے کا سبب بن سکتے ہیں؟
آسٹریلیا میں اس حوالے سے محققین نے اندازاہ لگایا ہے کہ وہاں خودکشی کی شرح 50 فیصد تک بڑھ سکتی ہے کیونکہ اس وبا کے باعث ملازمتوں ختم ہوئیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوا۔ آسٹریلیا میں سالانہ 3000 افراد کی خودکشی کا ریکارڈ موجود ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی اینڈ میّیکل ایسیو سی ایشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نوجوان لوگ نفسیاتی، معاشی اور گھریلو دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔`
حکومت نے اس بحران کے دوران ذہنی صحت کی خدمات کے لیے اضافی پچاس کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے۔
ترکی سے برطانیہ آنے والے گاؤن ناقابلِ استعمال
،تصویر کا ذریعہGetty Images/AFP
برطانیہ میں حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ترکی سے آنے والے چار لاکھ سرجیکل گاؤن این ایچ ایس کے حوالے نہیں کیے گئے کیونکہ وہ برطانیہ میں حفاظتی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔
پی پی ای یعنی ذاتی حفاظت کی کٹ گذشتہ ماہ برطانیہ پہنچی تھی تاہم وہ اب حکومتی گوداموں میں موجود ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت سپلائر سے لاگت کی واپسی کا مطالبہ کرے گی یا نہیں۔
گدشتہ چند ماہ کے دوران طبی اہلکاروں جن میں ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں نے مناسب گاؤنز، ماسک اور دستانوں کی کمی کی شکایت کی تھی۔
انڈیا: ایک دن میں 3500 سے زیادہ نئے مریض، 89 ہلاکتیں
،تصویر کا ذریعہEPA
انڈیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52952 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ روز سے اب تک مزید 3561 کیسز کا اضافہ ہوا۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک میں ہفتوں سے جاری کڑے لاک ڈاؤن کے باوجود وہاں انفیکشنز کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔
89 نئی ہلاکتوں کے ساتھ مجموعی تعداد 1783 ہو گئی ہے جو کہ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ حکومت نے ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی والے ملک میں بہت پہلے ہی گھر پر رہنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
کیسز میں حالیہ اضافہ کثیر آبادی والے شہروں ممبئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوا جو ملکی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔
کورونا وائرس: امریکی ہوائی اڈوں کے سکیورٹی اہلکاروں کے لیے ماسک لازمی
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک اعلی اہلکار نے اپنے عملے سے کہا ہے کہ امریکی ہوائی اڈوں پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے لیے چہرے کے ماسک پہننا لازمی ہوں گے۔
ادارہ مسافروں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بھی اپنے شہرے کو سکریننگ کے دوران ڈھانپ کر رکھیں تاہم یہ لازمی نہیں ہوگا۔
منتظم ڈیوڈ پیکوسکی کا کہنا تھا کہ سکریننگ کے حصے میں موجود سکیورٹی اہلکار یا تو سرجیکل ماسک پہنیں یا زیادہ محفوظ ماسک این 95 پہنیں۔
’ہماری ضروت ہے کہ سکریننگ ایریا میں موجود تمام اہلکار ہر وقت ماسک پہنیں رکھیں۔‘
امریکہ کی بڑی ائیر لائنز مسافروں کے لیے بھی جہاز میں سوار ہونے سے قبل چہرہ ڈھانپنا لازمی قرار دے رہی ہیں۔
کیا لائیو سٹریمنگ چینی معیشت کو بچا سکے گی؟
امریکی صدر کا ٹاسک فورس کے خاتمے کے فیصلے پر ’یو ٹرن‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس وائرس ٹاسک فورس کے خاتمے کے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے۔
ٹاسک فورس کے خاتمے کے ان کے فیصلے پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی اور ٹرمپ نے وضاحت کی کہ وہ اپنا فیصلہ اس لیے واپس لے رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کے یہ ٹاسک فورس اس قدر مقبول ہے۔
یہ ٹاسک فورس صدر کو رپورٹ کرتی ہے جبکہ اس کا کام طبی اداروں ، سیاسی عملے اور ریاستی گورنروں سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے۔ یہ طبی ماہرین سے بھی رابطہ کر کے قومی رہنمائی اور سماجی فاصلے کے حوالے سے ہدایات مرتب کرتے ہیں۔
اس وقت پوری دنیا میں وائرس کے مصدقہ کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک سے دگنی ہلاکتیں ہیں۔
’ہم لاشیں نکال رہے تھے اور ایرانی ہم پر گولیاں چلا رہے تھے‘
مصطفى كاظمی عراق کے نئے وزیر اعظم
،تصویر کا ذریعہAFP
عراق میں مہینوں سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے بعد مصطفیٰ کاظمی نے جمعرات کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہیں اس وقت معاشی بحران، وبا کی صورتحال اور ملک میں پھر سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سامنا ہے۔
عراق میں قانون سازوں نے کورونا وائرس کے خدشہ کے تحت سماجی فاصلے کا اصول اپنے ہوئے پارلیمان میں ماسک اور دستانے پہن کر حق رائے دہی استعمال کیا۔
مصفلی کاظمی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے مبارکباد کا فون بھی آیا۔ انھوں نے عراق کے لیے 120 تک ہمسایہ ملک ایران سے گیس خریدنے کی رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
انڈیا: تارکین وطن کو واپس لانے کا فضائی آپریشن تاخیر کا شکار
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کا اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا بڑا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں کیونکہ اب تک عملے کے ارکان اپنے کووڈ19 کے ٹیسٹ کے منفی آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اب پہلی پرواز جمعرات کو دارالحکومت دہلی سے رات سوا 11 بجے سنگاپور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری پرواز ممبئی سے لندن جائے گی اور اس کی روانگی جمعے کی صبح ہو گی۔
کم از کم 15000 انڈین شہری 60 پروازوں کے ذریعے 12 مختلف ممالک سے اگلے ہفتے کے دوران انڈیا واپس لوٹیں گے۔
مسافر اپنے سفر کا کرایہ ادا کریں گے۔ اس منصوبے میں نیوی کے کچھ جہاز بھی حصہ لیں گے۔
انڈیا کے مارچ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد بین الاقوامی پرازیں معطل کر دی تھیں۔ انڈیا میں اس وقت وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33414 ہے۔
انڈیا کے مقامی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت کل دو لاکھ افراد کو واپس لانے کا ارادہ ہے۔
بریکنگ, برازیل میں ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برازیل میں بدھ کو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 615 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ یہ جنوبی کرے کے کسی علاقے میں اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
ان ہلاکتوں کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8500 ہو گئی ہے۔
برازیل کے وزیر صحت نیلسن ٹیچ نے کہا ہے کہ مختلف شہروں کے سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں اب حکومت شاید لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرے گی۔
برازیل کے صدر اب تک وبا کی سنگینی سے انکار کر رہے ہیں اور لوگوں کو کام جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
’کم از کم 90 ہزار ہیلتھ ورکر متاثر‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نرسوں کا عالمی تنظیم انٹرنیشنل کونسل آف نرسز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں شعبہ صحت میں کام کرنے والے کم از کم نوے ہزار افراد کو کووڈ 19 کا مرض لاحق ہو چکا جن میں سے 260 سے زیادہ نرسز ہلاک ہو چکی ہیں۔
آئ سی این نے یہ تخمینہ 30 ممالک سے لیے گئے اعداد و شمار کی روشنی میں لگایا ہے۔ تنظیم نے مختلف حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اعداد و شمار جمع کرنے میں احتیاط دکھائیں جس کی مدد سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ بہتر انداز میں لڑی جا سکے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے آئی سی این کے سربراہ ہاورڈ کیٹن نے کہا کہ ’ہمارے اندازے کے مطابق شعبہ صحت میں کام کرنے والے 90 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہمیں شبہ ہے کہ یہ تعداد بھی کم ہے۔‘
بریکنگ, کورونا وائرس امریکہ پر کیا جانے والا بد ترین حملہ ہے: صدر ٹرمپ
،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی کورونا وائرس سے
نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ وبا امریکہ پر کیا جانے
والا ’بد ترین حملہ‘ ہے۔
امریکی صدر نے اس وبا کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی
افواج کی جانب سے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر حملے اور نائن الیون کے واقعات سے
کیا۔
امریکی انتظامیہ چین کے خلاف اقدامات اٹھانے کے بارے میں سوچ رہی
ہے تاہم چین کا کہنا ہے کہ امریکہ یہ سب کورونا وائرس کے خلاف لیے گئے ان کے اپنے
اقدامات سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا: ’ہم اپنے
ملک پر کیے گئے بد ترین حملے سے گزر رہے ہیں۔ یہ ہم پر کیا گیا اب تک کا بد ترین
حملہ ہے۔ یہ پرل ہاربر سے زیادہ برا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے زیادہ برا ہے۔ ایسا
حملہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ شروع میں ہی روکا جا
سکتا تھا جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا۔ چین میں روکا جا سکتا تھا۔ مگر ایسا نہیں
ہوا۔‘
کورونا وائرس: فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس ہٹا دیے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
فیس بک نے سماجی رابطوں کے اپنے پلیٹ فارم اور انسٹا گرام پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والے متعدد اکاؤنٹس ہٹا دیے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کا تعلق مختلف ممالک سے تھا جن میں میں ایران، روس اور امریکہ بھی شامل ہیں۔
ان اکاؤنٹس میں سے ایک نیٹ ورک امریکہ میں دریافت ہوا جو اس تھیوری کی ترویـج کر رہا تھا کہ یہ وائرس امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔
ابتدائی طور پر کوڈ-19 کے بارے میں خدشات کو بعد میں 5G یا عالمی اشرافیہ کے بارے میں سازشی نظریات میں ڈھال لیا۔
اسی طرح ایک جعلی ایرانی نیٹ ورک ایران کا سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی چلا رہا تھا۔
یہ نیٹ ورک چین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی وائرس کے خلاف حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا۔
اسی طرح روس کے بھی نیٹ ورک کو سنی سنائی باتیں پھیلانے کی بنیاد پر بند کر دیا گیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔