برطانیہ: مذہبی رسومات کے لیے’ وقت مناسب نہیں‘، مقامی میڈیا کی فلاح کے لیے اخبار خریدنے کی اپیل

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 649 اموات ہوئی ہیں، جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 30 سے بڑھ گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. لاک ڈاؤن میں ورزش کیسے کی جائے؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی فٹنس کی فکر ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے کنگ فو کی ایک قسم ’ووشو‘ کے ماسٹر شہاب لودھی سے بات کی جو گزشتہ دس سال سے ووشو کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ شہاب ہمیں بتا رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم کیسے آسان ایکسرسائیز کر کے فٹ رہ سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  2. فیس وصولی: امریکہ میں بند یونیورسٹیوں کے خلاف قانونی مقدمات کی بھرمار

    یونیورسٹی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    واشنگٹن ڈی سی میں واقع معروف نجی یونیورسٹی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کے والدین نے انتظامیہ سے یونیورسٹی کے بند ہونے کی وجہ سے جمع کرائی گئی فیس کی واپسی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی ہے۔

    عدالت میں ان والدین نے اپنی درخواست میں یہ شکایت کی کہ یونیورسٹی کے بند ہونے کے باوجود اور طلبا کو گھر بھیجنے کے بعد بھی انتظامیہ ٹیوشن اور دیگر فیسیں ایسے وصول کر رہی ہے جیسے کچھ بدلا ہی نہ ہو۔

    والدین کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے ان دنوں میں بھی یونیورسٹی طلبا سے ملین ڈالر کا منافع کما رہی ہے۔

    اس طالبہ کے والد کا مزید کہنا ہے کہ جب سے گھر سے ورچوئل تعلیم کا آغاز ہوا ہے اس نے تعلیم کے معیار میں واضح کمی دیکھی ہے۔

    اس قانونی چار جوئی کے بعد دیگر یونیورسٹیوں کے خلاف بھی محتلف عدالتوں میں ایسی ہی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ان یونیورسٹیوں میں بوسٹن، براؤن، جانز ہاپکنز اور یونیورسٹی آف شگاگو شامل ہیں۔

  3. جنوبی کوریا میں تماشائیوں کے بغیر بیس بال لیگ کا آغاز

    جنوبی کوریا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    منگل کو جنوبی کوریا کی بیس بال لیگ کا آغاز تو ہو گیا مگر یہ بغیر تماشائیوں کے ہی ہوا ہے۔

    کورونا وائرس دنوں میں یہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ میں سے ایک ہے۔ جمعے کو ملک کی فٹ بال لیگ کا بھی آغاز ہوا۔

    کوچز اور کھلاڑیوں کے گراؤنڈ میں اترنے سے قبل ٹمپریچر چیک کیا گیا۔ ایمپائرز اور کچھ کوچز نے ماسک پہن رکھے تھے اور کھلاڑی دستانوں کے بغیر نہیں کھیل سکتے تھے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اگرچہ یہ تماشائیوں کے بغیر ہو رہا تھا مگر پھر بھی کھیل کے دوران لطف اندوز ہونے والے بھی متحرک نظر آئے۔

    جنوبی کوریا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خالی سٹینڈز کی کچھ نشستوں پر تماشائی بیٹھے نظر آئے۔

    اگر کوئی ایک کھلاڑی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا تو یہ لیگ تین ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی جائے گی۔

  4. نیو یارک: تاریخ میں پہلی بار زیر زمین ٹرین سروس رات کو بند ہوگی

    نیو یارک کی زیر زمین ٹرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیویارک سٹی کی میٹروپولیٹن ٹراسپورٹیشن ایڈمنسٹریشن (ایم ٹی اے) کا کہنا ہے کہ شہر کے ’سب وے‘ سسٹم یا زیر زمین ٹرینوں کو منگل کی رات سے روزانہ 1 سے صبح 5 بچے تک بند کیا جائے گا تاکہ اسے وبائی یا وائرس کے اثرات سے پاک کیا جا سکے۔

    ایسا سب وے سسٹم کی 115 سالہ تاریخ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے۔

    اس دوران بسوں پر سفر مفت ہوگا۔

    ہر روز صبح سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی لیکن اس کے شیڈول میں ترمیم کی جائے گی اور کم ٹرینیں چلیں گی۔

    یہ اقدامات ایسے وقت پر کیے جا رہے ہیں جب مسافروں میں 90 فیصد کمی آئی ہے اور بے گھر افراد کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے زیر زمین ریل گاڑیوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    ادارے کی اہلکار سارا فینبرگ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’ہمارے کسٹمرز کو ایسی ٹرین پر چڑھنے کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے جس کا استعمال پناہ گاہ کے طور پر کیا جا رہا ہو۔‘

    رات 1 بجے سے 472 سب وے سٹیشنوں سے صرف باہر نکلنے کے راستے کھلے ہوں گے اور ہزاروں ہولیس اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹرینوں میں اور پلیٹ فارم پر کوئی موجود نہ ہو۔

    نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ جب وبا کا مسئلہ ختم ہوگا تو یہ سروس معمول پر واپس آ جائے گی۔

    انہوں نے ایک صحافی سے کہا کہ ’جب عالمی وبا ختم ہو جائے تو آپ مجھے بتائیے گا اور تب میں آپ کو بتاؤں گا کہ 24 گھنٹے کی سروس کب بحال ہوگی۔‘

    گورنر نے مزید بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 230 اموات ہوئی ہیں۔ اتور کو ہونے والی اموات کی تعداد 226 تھی۔

  5. سعودی عرب میں اس بار رمضان کیسے گزر رہا ہے؟

    سعودی عرب میں کورونا کے باعث جاری کرفیو میں کچھ نرمی کی گئی ہے مگر زیادہ تر پابندیاں اب بھی قائم ہیں۔ رمضان کے دوران مساجد اور افطار کے اجتماع بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ لوگ اس سال رمضان کیسے گزار رہے ہیں، جُبیل شہر میں مقیم ایک پاکستانی شہری ہمیں دکھا رہے ہیں اس ویڈیو میں

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  6. برطانیہ: بغیر تماشائیوں کے کھیلوں کو بحال کرنے پر غور

    ڈامنک راب نے کھیلوں پر پابندی سے متعلق سوال پر بتایا کہ اگر سپورٹس بچال ہو جائے تو اس سے قوم کا جذبہ بڑھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کھیلوں کے اداروں سے بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق جب محفوظ سمجھا جائے گا تو ایتھلیٹس اپنی ٹریننگ شروع کر دیں گے۔

    ان کے مطابق وزیر ثقافت بغیر تماشائیوں کے کھیلوں کے انعقاد کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا وہ تب ہی کریں گے جب سائنسی طور پر بتایا جائے گا کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

  7. کورونا وائرس: پاکستان میں پلازما تھیراپی سے علاج کا پہلا تجربہ

  8. ڈامنک راب: برطانوی حکومت کی رہنمائی کی وجہ سے اموات کم کرنے میں مدد ملی

    برطانیہ کے وزیر خارجہ نے صحافی کے سوال پر بتایا کہ حکومت کی رہنمائی کی وجہ سے اموات کو کم کرنے اور این ایچ ایس کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دی ہے۔

    وزیر خارجہ ڈامنک راب نے کہا کہ ٹیسٹ، ٹریک اور ٹریسنگ برطانیہ کی اس وبا پر قابو پانے کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

    ڈپٹی چیف سائنسی مشیر نے کہا کہ ہم ٹریسنگ کے حوالے سے بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ ہم اس وبا کو اپنے معاشرے سے نکال باہر پھینک سکیں۔

    ان کے مطابق جنوبی کوریا نے بھی اسی حکمت عملی سے صورتحال پر قابو پایا۔

  9. ڈامینک راب: ہم اس بحران سے سبق سیکھنا چاہتے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں ڈامنک راب کا کہنا تھا کہ وہ سب اس صورتحال سے سبق سیکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وبا نے ہمیں یہ سبق سکھایا ہے کہ ہم اپنی کی ورکرز کی خدمات کو سراہیں۔ اس ضروری کام کرنے والوں میں مارکیٹ میں کام کرنے والے اور گھروں تک آرڈرز پہنچانے والے شامل ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بحران اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کو ٹھیک خطوط پر استوار کرنا ہے۔

  10. ’کاروں کا استعمال بڑھ رہا ہے جو کہ پریشان کن ہے‘

    نائب چیف سائنٹیفک ایڈوائزر انجیلا میکلین

    برطانیہ کی نائب چیف سائنٹیفک ایڈوائزر انجیلا میکلین کا کہنا ہے کہ بسوں، ٹیوب اور نینشنل ریل کے استمال میں تو کمی آئی ہے لیکن ان کا کہنا ے کہ کاروں کا استعمال بڑھ رہا ہے جو کہ پریشان کن ہے۔

    ڈیٹا
  11. ڈامنک راب: سائبر مجرم بحران سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

    برطانوی وزیر خارجہ ڈامنک راب نے خبردار کیا ہے کہ سائبر مجرم اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ وہ ان اداروں کو ہدف بنا رہے ہیں جو وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان اداروں کو اس خطرے کے بارے میں معلوم ہو۔

    راب کا کہنا تھا ’ہم وائرس اور ان کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنے مقاصد کے لیے اس بحران سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘

  12. بریکنگ, کورونا وائرس: برطانیہ میں رپورٹ کی گئی اموات یورپ میں سب سے زیادہ

    آج تک اٹلی ہی یورپ کا وہ ملک تھا جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئیں تھیں اور یہ امریکہ کے بعد دنیا کے دوسرا بڑا ملک تھا جہاں کوورونا وائرس سے سب زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

    لیکن برطانیہ میں اب تک 29 ہزار 427 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو کہ اٹلی کی 29 ہزار 315 سے بڑئ تعداد ہے۔ اموات کو دیکھا جائہ تو اب اب اٹلی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ہوئی ہیں۔

  13. بریکنگ, برطانیہ میں مزید 693 ہلاکتیں، کل ہلاکتوں کی تعداد 29،427 ہو گئی

    کورونا

    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مزید 693 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 29،427 ہو گئی۔

  14. کورونا وائرس کا پھیلاؤ کہاں سے ہوا: صدر ٹرمپ تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے

    صدر ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کریں گے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے اخراج سے دنیا میں پھیلا۔

    خیال رہے کہ ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں سے یہ وبا سب سے پہلے پھوٹی تھی۔

    منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم ہر صورت کچھ عرصے میں اس متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

    اس سے پہلے گذشتہ سال کے اختتام پر کورونا وائرس کو ووہان کی ایک فوڈ مارکیٹ سے جوڑا جا رہا تھا۔ امریکہ کی قومی اینٹیلیجنس کے سربراہ نے ان سازشی مفروضوں کو رد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ اس وائرس کو ایک ہتھیار کو طور پر استعمال کیا جانا تھا۔

    لیکن واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس خدشے کے پیش نظر کہ چین کے ایک انسٹی ٹیوٹ کی چمگادڑوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات سے ایک نئے سارس جیسی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چین میں امریکی سفارت کاروں نے واشنگٹن کو دو بار اس خطرے سے آگاہ کیا۔ ۔

    چین نے اس رپورٹ کو مسترد کیا اور اس بحران پر قابو پانے کے لیے امریکہ کی غفلت پر واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

  15. کورونا وائرس: کھیلوں کو بے تحاشہ مالی نقصان پہنچ سکتا ہے

    کھیل

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    کھیلوں کے منتظمین نے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کو پہنچنے والے بے تحاشا مالی نقصاے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انھوں نے یہ سب برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور سپورٹ (ڈی سی ایم ایس) کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر کہا۔

    انگلش فٹ بال لیگ کے چیئرمین رک پیری نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر میں کلبوں کو 200 ملین ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹوم ہیریسن کا کہنا ہے کہ اس سے 380 ملین ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    رگبی فٹ بال یونین کے چیف ایگزیکٹو بل سوینی نے کہا ہے کہ انگلیڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹونگا ، ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے خلاف مقابلوں کی تنسیخ سے 107 ملین ڈالر کے نقصان ہو سکتا ہے۔

    پیری نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر پریمیئر لیگ نے تین ٹیموں کی ترقی روکنے یا تنزلی کی کوشش کی تو اس سے یہ سیزن ختم ہو جائے گا اور پھر ان تنازعات کے نتیجے میں عدالتوں میں مقدمات کی پیروری کرنے والے وکلا ہی امیر ہوں گے۔

    سپورٹ انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹم ہولنگس ورتھ نے کہا کہ کویڈ-19 کی وبا کے اثرات سے متاثرہ نچلی سطح کے کلبوں کے لیے ان کی تنظیم کے کمیونٹی ایمرجنسی فنڈ کی سبسکرپشن کردی گئی ہے۔

    انھوں نے ڈی سی ایم ایس کمیٹی کو بتایا کہ ہم ایک سال میں 4000 درخواستوں کی توقع ہے۔ گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران ہمارے پاس 7،500 درخواستیں آچکی ہیں۔

  16. بی بی سی اردو: منگل 5 مئی کا سیربین

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  17. امریکہ میں یومیہ 3000 ہلاکتوں کی پیش گوئی: امریکی صدر نے رپورٹ مسترد کردی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہge

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک ماسک پروڈکشن فیکٹری کے دورے پر اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جون تک ہر روز 3،000 امریکی اموات کی پیش گوئی سے متعلق وفاقی حکومت کی پیر کو منظر عام پر آنے والی رپورٹ درست نہیں ہے۔

    انھوں نے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کے میمو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، اس رپورٹ میں وبا کا پھیلاؤ کم کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ ’ہم اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں‘۔

    صدر ٹرمپ نے ان گورنروں کا بھی دفاع کیا ہے جو اپنی ریاستوں میں پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اب لوگ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات میں تسلسل سے خود کشیوں اور منشیات کے استعمال سے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے۔

    یہ ایک ماہ کے دوران صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس سے باہر پہلا دورہ ہے۔

    فینکس میں ہنی ویل کے اس دورے میں سیکریٹ سروس نے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ واضح رہے کہ فینکس ریاست ایروزونا میں ہے جو سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اہم سمجھی جانے والی ریاست ہے۔

    ایئر فورس ون میں اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ٹیسٹنگ کا بہترین نظام ہے وگرنہ کسی کو میرے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہ ہوتی‘۔

  18. بیروت: لاک ڈاؤن میں نرمی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    لبنان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    لبنان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 مئی تک دو ہفتوں تک اپنے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور منگل کو وزیر اعظم نے خبردار بھی کیا ہے کہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو وائرس دوبارہ ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    لبنان میں کورونا وائرس کے 740 مریض ہیں اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو چکی ہیں۔

    حکومت نے رواں ہفتے آہستہ آہستہ کچھ پابندیوں کو کم کرنا شروع کردیا ہے ، جس سے ریستوران کو ان کے صرف 30 فیصد حصے کو استعمال میں لانے کی اجازت ہو گی تاکہ سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    وائرس کے کم پھیلنے سے متعلق وزیر اعظم حسن دیب نے کہا کہ اس حوالے سے عمومی اندازہ بہت بہترین رہا ہے۔

    لیکن انھوں نے منگل کے روز سپریم دفاع کونسل کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ شہریوں نے جن پابندیوں اور اقدامات میں نرمی لائی گئی ہے اس کے بعد اختیار کیے جانے والے چند اہم اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے۔

  19. بریکنگ, انگلینڈ میں مزید 366 اموات

    انگلینڈ کے ہسپتالوں میں مزید 366 اموات ہوئی ہیں اور کل تعداد 21 ہزار 750 ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطاق ان میں سے ہلاک ہونے والے 65 کی موت ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔

    ڈیٹا

    ،تصویر کا ذریعہبی بی سی

  20. کورونا وائرس: یورپ کی تازہ ترین صورتحال

    یورپ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سپین میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی حالت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت نہیں کی جائے گی اور ایسا لگتا ہے کہ دسمبر سے ایک فرانسیسی مریض کو کورونا وائرس ہوا ہے۔

    یورپ کی تازہ ترین صورتحال:

    سپین نے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات میں مرحلہ وار نرمی لائی ہے۔۔ کئی ہفتوں کے بعد پہلی بار ورزش کرنے کے لیے باہر لوگوں کو ورزش کرنے کی اجازت دی۔

    لیکن حکومت ہنگامی حالت کو بدھ کے روز مزید دو ہفتوں تک بڑھانا چاہتی ہے اور حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

    حزب اختلاف کی مشہور جماعت پابلو کاساڈو کے مطابق اس فیصلے کی کوئی منطق نہیں بنتی ہے۔

    سرکاری ریکاارڈ کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 24 جنوری کو سامنے آیا۔ لیکن اب پیرس کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ان کے ایک مریض میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    امیروچو ہمار کو گذشتہ سال نمونیے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ وائرس چین تک ہی محدود ہے۔

    فن لینڈ میں یکم جون سے کیفے اور ریستوراں کھل جائیں گے۔

    طالبعلم سکول جا سکیں گے جبکہ سرحدوں میں واپس آنے والے 14 مئی سے جزوی طور پر ضروری سفر اور کام کے لیے دوبارہ کھلیں گے۔

    وزیر اعظم سانا مارن نے اپنے ملک میں لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات عائد کرنے کے ہفتوں بعد پیر کو اس اقدام کا اعلان کیا۔

    جرمنی میں ایک اہم تحقیق کے مطابق 1.8 ملین افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

    بون یونیورسٹی نے گنگلٹ قصبے کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ اعداد و شمار دیے۔ یاد رہے کہ جرمنی کا یہ قصبہ وبا میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔