آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کورونا: امریکی سیاستدان ’اپنی ناکامی چھپانے کے لیے‘ چین پر الزامات لگا رہے ہیں

دنیا میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحتنے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ان دعووں کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں کہ وائرس کا وجود وہان کی ایک لیبارٹری میں عمل میں آیا جبکہ چینی میڈیا نے ان دعووں کو 'پاگل پن' اور 'مضحکہ خیز' قرار دیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. سپین میں اموات کی یومیہ تعداد گذشتہ چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر

    سپین کی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہاں اموات کی یومیہ تعداد 18 مارچ سے اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 164 ہلاکتیں ہوئیں جو کہ چھ ہفتوں کی کم ترین یومیہ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ 16 ہزار 582 سے بڑھ کر دو لاکھ 17 ہزار 466 ہوگئی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر جمع کیے گئے اعداد و شمار کبھی کبھی کم بھی ہوتے ہیں مگر انھوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔

    سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 25 ہزار 264 افراد ہلاک ہو چکے ہیں مگر ملک میں اب بتدریج لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔

    سنیچر کو سات ہفتوں میں پہلی مرتبہ بالغ افراد کو گھر سے باہر ورزش کرنے کی اجازت دی گئی۔ پیر سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں چہرےپر ماسک پہننا لازم ہوگا۔

  2. کورونا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند رے

  3. کتوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت دی جا رہی ہے

    فرانس میں کورسیکا کے علاقے میں فائر بریگیڈ کا عملہ کیوں کو اس بات کی تربیت دے رہے ہیں کہ وہ لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کر سکیں۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ یہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ کتے عوامی مقامات جیسے کہ ہوائی اڈے یا ٹرین سٹیشنوں پر استعمال کیے جا سکیں گے۔

    کتوں کو تربیت دے کی کورونا وائرش کی تشخیص کے تجربے امریکہ اور برطانیہ میں بھی کیے جا رہے ہیں۔

  4. نیویارک کے گورنر ریاست میں لاک ڈاؤن رکھنے کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں

    نیویارک کے گورنر اینڈرو کومو نے نیویارک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے انھیں اس وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں مزید

    معلومات درکار ہیں۔

    امریکہ میں تقریباً نصف ریاستوں نے جزوی طور پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے تاہم نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ ملک کی کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ ریاست کو کھولنے سے پہلے ہمیں بہت ساری اور معلومات درکار ہیں۔

    گورنر کا کہنا ہے کہ ”ہمیں فیصلے کرنے کے لیے معلومات کا استعمال کرنا ہے، نہ کہ جذبات کا، نہ سیاست کا، نہ لوگوں کی رائے گا۔۔۔ صرف حقائق کا۔‘

    گورنر نے اس سروے کے ابتدائی نتائج بھی شائع کیے جن میں 15000 لوگوں کو اینٹی باڈیز کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا اور پیا چلا ہے کہ 12.3 فیصد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

  5. بلڈ پریشر کی ادویات سے کورونا وائرس کا مریض بننے کا امکان بڑھتا نہیں ہے

    تین اہم تحقیقی جائزوں سے پتا چلا ہے کہ بلڈ پریشر کے لیے بڑے پیمانے پر دی جانے ادویات سے مریضوں میں کورونا وائرس کا امکان بڑھتا نہیں ہے۔

    یہ تحقیق ان لاکھوں لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو بلڈ پریشر کی ادویات پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے افواہیں گردش میں تھی کہ ان ادویات سے کوروناوائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

  6. تھائی لینڈ ریسٹورانٹ کھلنے لگے تاہم گاہکوں کے درمیان پلاسٹک کی دیواریں

    تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ متعدد کارروباروں بشمول مارکیٹوں، حجام کی دکانوں، اور کچھ کھیلوں کے مقامات کو کھولے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ریسٹورانٹوں میں سماجی دوری کے سخت قوانین لاگو کیے گئے ہیں اور گاہکوں کے درمیان میں پلاسٹک کی دیوار ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ شراب کی خرید و فروخت پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے تاہم شہری شراب نوشی صرف اپنے گھروں میں کر سکتے ہیں۔

    بنکاک میں بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ کا کہنا ہے کہ ان نئے اقدامات کی کامیابی کا جائمہ دو ہفتوں میں لیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ کوئی بھی تھائی شہری اگر بیرونِ ملک سے وطن لوٹتے ہیں تو انھیں حکومت کے تعین کردہ قرنطینہ مراکز جن میں ہوٹل بھی شامل ہیں، میں 14 روز گزارنے پڑتے ہیں۔

    اتوار کے روز ملک میں صرف تین نئے کیسز سامنے ائے تھے اور کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔ تھائی لینڈ میں اب تک 2969 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 54 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  7. دنیا بھر میں طبی عملہ بڑی تعداد میں کووڈ 19 کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟

  8. برطانیہ میں ڈاکٹر ”عطیہ کی گئی پی پی ای‘‘ کے رحم و کرم پر

    برطانیہ میں فرنٹ لائن طبعی عملے کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ تقریباً نصف نے اپنا حفاظتی لباس (پی پی ای) خود حاصل کیں ہیں کیونکہ این ایچ ایس کے عام چینل پر اس کی سخت کمی ہے۔

    برٹش میڈیکل اسوسی ایشن (بی ایم اے) نے 16000 ڈاکٹروں کا سروے کیا اور اگرچہ پی پی ای کی فراہمی کا نظام بہتر ہوا ہے مگر ابھی بھی اس میں کافی کمی ہے۔

    بی ایم اے کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اس وقت ہم یا تو خود پی پی ای خریدیں یا پھر عطیوں کے رحم و کرم پر رہیں۔‘‘

  9. جرمنی میں گرجا گھر محدود تعداد میں عبادت گزاروں کے کھولے جائیں گے

    جرمنی میں گرجا گھروں کو عبادت گزاروں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے اہم قوانین بنائے گئے ہیں۔

    حکام کے ساتھ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مذہبی رہنمائوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت قوانین متعارف کروائے ہیں۔

    گرجا گھروں میں لوگوں کی تعداد کو محدود رکھا جائے گا اور لوگوں کو کم از کم 6 فٹ دور رہنا ہوگا۔ عقیدت مندانہ گانے گانا منع ہوگا اور کمیونیئن کے وقت پادری کا ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

    ملک میں یہودی اور مسلمان مذہبی رہنما بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں کے لیے صفائی کے خصوصی قانون بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ مارچ میں ابتدائی طور پر مذہبی رہنمائوں نے حکومت کے لاک ڈاؤن کی حمایت کی تھی تاہم بعد میں انھوں نے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیا کہ اگر دکانیں کھل سکتی ہیں تو عبادت گاہی کیوں نہیں؟

  10. ابو ظہبی میں شاپنگ مالز محدود حد تک کھول دیے گئے

    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شاپنگ مالز کو محدود تعداد میں گاہکوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے تھے اور ان پابندیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔

    ابو ظہبی میں سنیچر کے روز تین شاپنگ مالز کو 30 فیصد گاہکوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا ان مالز میں تھرمل انسپکشن آلات لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔

    ادھر شارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی اتوار کو شاپنگ مالز کھولنا شروع کر دے گا۔

    دوسری جانب دبئی پہلے ہی محدود حد تک شاپنگ مالز اور رسٹورانٹ کھول چکا ہے۔

  11. کورونا: کیا لاک ڈاؤن کے دوران ہاؤس پارٹی ایپ کا استعمال محفوظ ہے؟

    اس ایپ کے متعلق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایپ کو وہ لوگ لیڈ کر رہے ہیں جو ہیکرز کا شکار ہوئے۔ حقیقت کیا ہے، جانیے اس تحریر میں۔

  12. بریکنگ, انڈیا: فضائیہ نے طبعی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آسمان سے پھولوں کی بارش کر دی

    انڈین فضائیہ کے جٹ اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے طبعی عملے کو ایک دلچسپ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    فضائیہ کے جٹ طیاروں نے متعدد ضلعی سطح کے ہسپتالوں کے اوپر پروازوں کیں ہیں اور انھیں فلائی پاسٹ میں سلام میں پیش کیا ہے۔

    بحریہ کے بیڑے بھی شام کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کے اعزاز میں نکلیں گے۔

    ادھر دہلی میں ٹرانسپورٹ کے طیاروں نے پرواز کی اور پولیس میموریل پر پھول برسائے اور پھر انھوں نے دہلی کے ہسپتالوں پر پھولوں کی بارش کی۔

    انڈیا کی تازہ ترین صورتحال

    ایک مہینے سے زیادہ کے لاک ڈاؤن کے بعد بھی انڈیا میں سنیچر کو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ انفیکشن کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھٹنوں میں انڈیا میں دو ہزار 644 نئے کیسز سامنے آئے اور 83 افراد کی موت واقع ہوئی۔ اموات کے معاملے میں بھی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انڈیا میں اب تک کورونا کے انفیکشن کی مجموعی تعداد 39 ہزار ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1301 ہو گئی ہے۔

  13. بریکنگ, دنیا بھر میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

    امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 34 لاکھ 28 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    کورونا کے مریض سب سے زیادہ اس وقت امریکہ میں جہاں 11 لاکھ سے زیادہ لوگ اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    عالمی سطح پر اب تک ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہاں بھی سرِ فہرست امریکہ ہی ہے جہاں 65 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

  14. بریکنگ, امریکہ نے سوئس کمپنی روش کو اینٹی باڈئ ٹیسٹنگ کٹس بنانے کی ہنگامی اجازت دے دی

    سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کو امریکہ میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیشٹنگ کی کٹ بنانے کی ہنگامی منظوری دے دی گئی ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روش نے ماضی میں کہا تھا وہ کٹ مئیکے آغاز تک متعارو کروا کر جون میں کروڑوں کٹس کی تیاری شروع کر دیں گے۔

    یاد رہے کہ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پتا چل سکے کہ آپ کے جسم میں کبھی کورونا گیا یا نہیں، چاہے آپ بیمار تھے یا نہیں۔ اس تحقیق سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس بیماری کا کامیابی سے مقابلہ کرنے والوں کے خون کیا ایسی چیز ہے جو انھیں یہ صلاحیت دیتی ہے۔

  15. لاک ڈاؤن: برازیلی نوجوان نے گھر کے کام کاج کو فٹبال میچ بنا ڈالا

  16. میں نے ایئر لائنز انڈسٹری کے اپنے سٹاک بیچ دیے ہیں: وارن بفٹ

    ارب پتی سرمایہ کار وارن بفٹ کا کہنا ہے کہ ان کی کمنپی برکشائر ہیتھاوے نے چار اہم امریکی ایئر لائنز کے تمام سٹاکس بیچ دیے ہیں۔

    اپنی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں بات کریے ہوئے انھوں نے کہ دنیا کورونا وائرس کی وجہ تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا ان کی غلطی تھی۔

    یاد رہے کہ کمپنی نے وارن بفٹ کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ اس سہہ مائی میں انھیں 50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

    کمپنی کے پاس ڈیلٹا ایئر لائنز کے 11 فیصد، امریکین ایئر لائن کے 10 فیصد، ساؤتھ ویسٹ کے 10 فیصد اور یونائّیڈ ایئر لائنز کے نو فیصد شیئر تھے۔

  17. بریکنگ, مجھے کئی لیٹر آکسیجن کی ضرورت پڑی تھی: بورس جانسن

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جب وہ کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں انتہائی بیمار تھے تو ملک میں ”کنٹنجنسی‘‘ پلان بنائے گئے تھے۔ یعنی ان کی موت کی صورت میں کیا کرنا ہے اس بات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

    اتوار کو اخبار دی سن کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے بچانے کے لیے کئی لیٹر آکسیجن لگائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لندن میں سینٹ سینٹ تھامسمز ہسپتال میں رہ کر ان میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ وہ دوسروں کو اس درد سے نکالیں اور برطانیہ کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈز کے اپنے ایک بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

  18. سپین میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار

    سپین میں پیر کے روز سے پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی ہوجائے گا۔ یہ اقدام ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے میں مدد کرے گا۔

    وزیراعظم پیدرو سانچز نے اس موقعے پر بتایا کہ حکومت 6 ملین ماسک ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر تسقیم کرے گی اور سات ملین ماسک مقامی حکام کو دیے جائیں گے۔

    سنیچر کو گذشتہ سات ہفتوں میں پہلی مرتبہ ملک میں لوگوں کو باہر جا کر ورزش کرنے کی اجازت دی گئی۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ قبل نرمی کی گئی تھی۔

  19. تصاویر: لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کیا ہو رہا ہے؟

  20. امریکہ میں ہلاکتیں رپورٹ شدہ تعداد سے زیادہ ہونے کے خدشات

    امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 65000 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سات سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں آٹھ مارچ سے 11 اپریل کے دوران ہونے والی ہلاکتیں عام حالات میں ہونے والی ہلاکتوں سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔

    محققین کے مطابق کم از کم 9000 مزید ہلاکتیں ایسی ہیں جوممکنہ طور پر اس وائرس کے باعث ہوئی ہیں۔

    امریکہ میں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ لیکن آبادی کے تناسب سے کچھ یورپی ممالک سے کم ہیں۔