برطانیہ: ’تحقیق کی جا رہی ہے کہ ایشیائی اور دیگر اقلیتیں بیماری سے زیادہ متاثر کیوں‘

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں تین ہفتوں جبکہ ریاست نیویارک میں لاک ڈاؤن 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں

    corona

    دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 20 لاکھ کے قریب کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ وائرس 185 ممالک میں پھیل چکا ہے اور 120000 افراد اس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس کئی ممالک میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اکثریت کے اس وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود ہلاکتوں کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    چین میں دسمبر سے شروع ہونے والے اس وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک کی ڈیٹا کو بی بی سی کی ٹیم نے ترتیب دیا ہے۔

  2. فلوریڈا: جج وکیلوں پر ناراض، ’زوم پر سماعت کے دوران مناسب لباس پہنیں‘

    court

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی ریاست فلوریڈا کی براڈ وے کاؤنٹی میں ایک جج نے شکایت کی ہے کہ وکلا ویڈیو کانفرنس پر قانونی مقدمات کی سماعت کے دوران مناسب لباس پہن کر نہیں آتے۔

    جج ڈینس بیلے نے ویسٹرن بار ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر ایک خط میں لکھا کہ ’یہ بات کافی غیر معمولی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اٹارنی کیمرے کے سامنے نامناسب انداز میں آتے ہیں۔‘

    ’ہم نے کئی وکلا کو عام قمیضوں میں دیکھا اور انہیں اپنی بد لباسی کی کوئی پرواہ بھی نہیں۔‘

    جج نے مزید لکھا کہ ایک وکیل بغیر قمیض کے ویڈیو کال پر آ گئے جبکہ ایک اور وکیل اپنے بستر پر لیٹے ہوئے سماعت میں پیش ہوئے۔

    جج کا کہنا تھا ’اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا ہم عدالتی سماعت کو عدالتی سماعت کا طرح لے سکتے ہیں۔ چاہے ہم زوم پر سماعت کر رہے ہیں یا نہیں۔‘

  3. کورونا وائرس: کیا آپ جانتے ہیں کہ سماجی دوری یا خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟

    جب ہمیں کسی عالمی وبا کا سامنا ہو تو عام آدمی کے لیے اس سے متعلق معلومات کا حصول اہم ہوتا ہے۔

    کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا ’سیلف آئسولیشن‘ جیسی اصطلاحات بھی کچھ ایسے ہی الفاظ ہیں۔ بی بی سی کے اس مضمون کی مدد سے جانیے کہ سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کا مطلب کیا ہے اور یہ کہ آپ ان اقدامات کی وجہ سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  4. جسٹن ٹروڈو: ’کینیڈا میں لاک ڈاؤن جلدی ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں‘

    جسٹن ٹروڈو

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو کم کرنے میں ابھی کئی ہفتے لگیں گے۔

    منگل کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا ’اچھے وقت کے لیے کچھ عرصہ لاک ڈاؤن میں رہنا پڑے گا۔‘

    ایسا لگتا ہے کینیڈا کے شہری بھی وزیر اعظم ٹروڈو کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 21 فیصد کینیڈین پابندی کو کم کرنے کے لیے کوئی ویکسین آنے تک انتظار کرنا چاہتے تھے جس میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    13 فیصد امریکییوں کے مقابلے میں صرف چھ فیصد کینیڈین چاہتے ہیں کہ اب معیشت کی بحالی کا آغاز کیا جائے۔

    اونٹاریو صوبے میں، جو کینیڈا کی آبادی کا 41 فیصد ہے، پیر سے ہنگامی حالت کے نفاذ کو چار ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

  5. کورونا وائرس: امریکی ریاستوں کے گورنر اور صدر ٹرمپ آمنے سامنے

    صدر ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے صدر ٹرمپ کے اس الزام کا جواب دیا ہے جس میں صدر کا کہنا تھا کہ گورنر اپنی حکومت کی سربراہی کرنے کے بجائے، لاک ڈاؤن کے متعلق خود ہی فیصلے لے کر ’بغاوت‘ کر رہے ہیں۔

    انھوں نے صدر ٹرمپ کی صبح کی گئی ٹویٹس کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ٹویٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’واضح طور پر وہ ناخوش ہیں۔‘

    اینڈریو کامو کا کہنا تھا ’میں ان کے ساتھ بحث میں نہیں پڑوں گا‘۔ یاد رہے اس سے قبل سی این این پر وہ انھیں بادشاہ کی طرح برتاؤ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

    ایک بیان میں کومو کا کہنا تھا ’نوآبادیات نے وفاقی حکومت تشکیل دی، وفاقی حکومت نے ریاستیں نہیں بنائیں۔۔۔ کالونیوں نے اپنے کچھ اختیارات وفاقی حکومت کے حوالے کیے تھے۔‘

    اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’کومو روزانہ تقریبا ہر گھنٹے فون کر رہے ہیں۔۔۔ ہر چیز مانگ رہے ہیں، جن میں سے بیشتر ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے تھی جیسا کہ نئے ہسپتال، بستر، وینٹیلیٹر وغیرہ۔ میں نے ان کے لیے اور باقی سب کے لیے اس سب کا انتظام کروایا لیکن اب لگتا ہے کہ وہ آزادی چاہتے ہیں! ایسا نہیں ہوگا!‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  6. بی بی سی کی کوریج میں خوش آمدید

    دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں میں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔