دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں
دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 20 لاکھ کے قریب کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ وائرس 185 ممالک میں پھیل چکا ہے اور 120000 افراد اس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس کئی ممالک میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اکثریت کے اس وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود ہلاکتوں کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں دسمبر سے شروع ہونے والے اس وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک کی ڈیٹا کو بی بی سی کی ٹیم نے ترتیب دیا ہے۔