امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے پر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو کورونا وائرس کے حوالے سے نئی حکومتی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سماجی دوری کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کریں گے۔
بدھ کو وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اپنی بلند ترین سطح پار کر چکی ہے۔
انھوں نے زیادہ موثر ٹیسٹنگ اور حفاظتی سامان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کی بڑی بزنس اور کاروباری شخصیات سے مشاورت ہو چکی ہے۔
اس وقت زیادہ تر امریکی شہری سماجی دوری کے سخت اقدامات میں جی رہے ہیں۔
امریکہ میں اب تک تقریباً 31 ہزار اموات ہو چکی ہیں جن میں سے 11 ہزار صرف نیو یارک میں ہوئی ہیں۔