ویکسینیشن پروگراموں میں تاخیر: خسرے کی وبا کا اندیشہ
حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ویکسینیشن کے کچھ پروگراموں میں تاخیر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خسرہ کی وبا کے دوبارہ سر اٹھانے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 37 ممالک میں 117 ملین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگنے میں دیر ہونے کا امکان ہے۔
ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث ماضی میں یورپ کے کئی ممالک میں یہ وبا بڑے پیمانے پر پھوٹ چکی ہے۔ برطانیہ پہلے ہی مریضوں میں اضافے کی وجہ سے خسرے سے پاک ملک کی حیثیت کھو چکا ہے۔
اس بیماری کی علامات میں کھانسی، خارش سمیت جلد کی بیماریاں اور بخار شامل ہے۔
روبیلا (ایم ایم آر) ویکسین کی دو خوراکوں سے اس سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔