برطانوی انتخابات: کب کیا ہوا

برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد 650 میں سے 640 سے زیادہ نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

لائیو کوریج

  1. کنزرویٹو پارٹی کو اکثریت کی امید نہیں

    بی بی سی کی پولیٹیکل ایڈیٹر لارا کونزبرگ کے مطابق حکمران جماعت کے وزرا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ امید نہیں ہے کہ نتائج ایگزٹ پول میں کی گئی پیشن گوئی سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

    لارا کونزبرگ کی ٹویٹ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  2. میں واپس آؤں گا: نائجل فراج

    نائجل فراج کا کہنا ہے کہ اگر جیریمی کوربن نئی حکومت کے سربراہ بنے تو انہیں سیاست میں فعال ہونا پڑے گا۔

    یو کِپ پارٹی کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کے سربراہ اگر اقتدار میں آئے تو بریگزٹ ’مشکل‘ میں پڑ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ ٹریزا مے کی ساکھ کو ’شدید نقصان‘ پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ نائجل فراج نے بریگزٹ کے حق میں مہم چلائی تھی۔

    نائجل فراج
  3. میڈیا کے خیمے

    ویسٹ منسٹر میں پارلیمان کی عمارت کے قریب میڈیا کے خیمے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنویسٹ منسٹر میں پارلیمان کی عمارت کے قریب میڈیا کے خیمے
  4. لیبر پارٹی کی 79، کنزرویٹو پارٹی کی 62 نشستوں پر کامیابی

    UK elections

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  5. لیبر پارٹی کے نائب سربراہ جیت گئے

    لیبر پارٹی کے نائب سربراہ ٹام واٹسن نے ویسٹ برومِچ ایسٹ سے اپنی سیٹ جیت لی ہے۔ اس سے پہلے مہم کے دوران ان کی اس سیٹ پر ہارنے کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔

    F4Fr7q6�

    لیبر پارٹی کے نائب سربراہ کا نتیجہ
  6. ایگزٹ پول کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

    ایگزٹ پول کے سامنے آنے کے بعد نا صرف ماہرین میں بحث جاری ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایگزٹ پول کی اس پیشن گوئی کے بعد کہ کنزویٹو پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی، ہیش ٹیگ ’ہنگ پارلیمنٹ‘ یعنی معلق پارلیمان سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والا ہیش ٹیگ بن گیا ہے۔ ایک لیبر امیدوار نے اس صورتحال کا خلاصہ کچھ یوں پیش کیا:

    لیبر امیدوار کی ٹویٹ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  7. ٹوٹنگ کی سیٹ کی فکر ختم ہوئی، ’ٹریزا مے کو ایک پیغام‘

    بی بی کی پولیٹیکل ایڈیٹر لارا کونزبرگ کے مطابق لیبر پارٹی فکر مند تھی کہ شاید وہ ٹوٹنگ کی سیٹ ہار جائیں گے۔

    لیکن لیبر پارٹی کی ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان نے ٹوٹنگ کی سیٹ جیت لی ہے۔

    اپنی جیت کے بعد تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ٹوٹنگ نے ٹریزا مے کو ایک پیغآم بھیجا ہے‘۔

    وہ صادق خان کے میئر بننے کے بعد ان کی جگہ ممبر پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔

    ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان نتیجہ سنتے ہوئے
  8. ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان کامیاب

    لندن میں ٹوٹنگ کے حلقے سے لیبر پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان جیت گئی ہیں۔ وہ صادق خان کے میئر بننے کے بعد ان کی جگہ ممبر پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ان کی والدہ پولش ہیں۔

    ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان اور صادق خان انتخابی مہم کے دوران

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنڈاکٹر زوزینہ ایلن خان صادق خان کے میئر بننے کے بعد ان کی جگہ ممبر پارلیمان منتخب ہوئی تھیں
    ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان
  9. نیند سے جنگ

    عوام نتائج دیکھ رہے ہیں، بے چینی اور تھکاوٹ کا شکار اور نیند سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

    ٹوئٹر صارف کا ٹوئٹ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  10. عوام سونا ہی نہیں چاہتے

    ٹوئٹر پر ایک صارف کیٹ سٹوو لکھتی ہیں کہ ’ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جاگتے رہنا مجبوری ہے۔ گذشتہ چند مرتبہ میں انتخاب کی رات سو گئی تھی اور صبح جاگی تو بریگزٹ ہو چکا اور ٹرمپ آچکے تھے۔‘

    ٹوئٹر پر ایک صارف کیٹ سٹوو کی ٹویٹ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  11. عوام میں بے چینی

    برطانوی انتخابات میں نتائج ابھی آنا شروع ہوئے ہیں اور اگر سوشل میڈیا پر جائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ بے چینی میں سونا نہیں چاہتے۔ بی بی سی اردو کی عالیہ نازکی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’مجھے کل کام پر جانا ہے۔ لیکن سونے میں رسک ہے‘۔

    بی بی سی اردو کی عالیہ نازکی کی ٹویٹ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    ،تصویر کا کیپشنبی بی سی اردو کی عالیہ نازکی کی ٹویٹ
  12. کنزرویٹو نے سوِنڈن نارتھ سے پہلی سیٹ جیت لی

    عام انتخاب کے نتائج میں اب تک لیبر نے 5 جبکہ کنزرویٹو نے 1 سیٹ جیتی ہے

    کنزرویٹو نے سونڈن نارتھ سے پہلی سیٹ جیت لی
  13. 18 سالہ امیدوار کا صبح اے لیول کا امتحان

    ایش فیلڈ سے گرین پارٹی کے امیدوار 18 سالہ اران رنگی ووٹوں کی گنتی پوری ہونے سے پہلے ہی گھر چلے گئے ہیں کیوں کہ صبح ان کا اے لیول کا امتحان ہے۔

    اران رنگی
    ،تصویر کا کیپشنرنگی کے مطابق وہ ایش فیلڈ سے ایسے پہلے امیدوار ہیں جو سفید فام نہیں ہیں
  14. تیسرا نتیجہ بھی لیبر پارٹی کے حق میں

    سندرلینڈ سینٹرل سے لیبر پارٹی کی خاتون ممبر جولی ایلیئٹ کامیاب ہوئی ہیں

    سندرلینڈ سینٹرل سے لیبر پارٹی کی خاتون ممبر جولی ایلیئٹ کامیاب ہوئی ہیں

    ،تصویر کا ذریعہb

  15. پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ

    پاکستان میں بھی برطانوی انتخابات کے دوران ٹوئٹر پر VoteLabour# اور UKElection2017 # ٹرینڈ کرتے رہے۔

    پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  16. ’معلق پارلیمان کی صورت میں ٹریزا مے اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی‘

    ٹریزا مے

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بی بی سی کی پولیٹیکل ایڈیٹر لارا کونزبرک کے مطابق ایگزٹ پول کو دیکھا جائے تو ٹریزا مے کے لیے یہ نتیجہ اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

    کنزرویٹو پارٹی کے ایک سینیئر رکن نے انہیں بتایا کہ ٹریزا مے نے مہم کے دوران غلطیاں کیں اور ’ان کو اگلے عام انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا‘۔ اگر کنزرویٹو پارٹی کو 30 یا اس سے کم سیٹوں کی برتری ملتی ہے تو اس سے ان کو بہت نقصان ہو گا۔

  17. پاؤنڈ کی قدر میں تیزی سے کمی, ایگزٹ پول کے بعد پاؤنڈ کی قدر میں کمی

    برطانوی پاؤنڈ

    ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

    برطانوی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد جاری کیے جانے والے ایگزٹ پول کے بعد پاؤنڈ کی ڈالر کے مقابلے میں قدر تیزی سے کم ہوئی ہے