امریکہ کے صدارتی الیکشن: کب کیا ہوا؟

امریکی صدارتی انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر ملک کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ہلیری کی جیت صنفی توازن کی طرف قدم ہو گا: میرکل

    جرمن چانسلر اینگلا میرکل نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کا بطور صدر انتخاب دنیا کے رہنماؤں میں صنفی توازن پیدا کرنے کی طرف ایک قدم ہو گا۔ اس موقع پر ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے کہا کہ' (ہلیری کی جیت) شاید نوجوان عورتوں کو سیاست کی طرف راغب کرے جس کے بارے ابھی تک سمجھا جاتا ہے کہ یہ مردوں کا میدان ہے۔‘

    جرمن چانسلر اینگلا میرکل، ناروے وزیراعظم ایرنا سولبرگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. کیا امریکہ کا آج ’بریگزیٹ ڈے‘ ہے ؟

    برطانوی سیاستدان نائجل فراج نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ آج کا دن امریکہ کا 'بریگزیٹ ڈے' ثابت ہو گا۔ یوکیپ کے نائجل فراج نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نائجل فراج ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے ان کے ایک جلسے میں بھی شریک ہوئے تھے۔ 

  3.   لندن کے علاقے ساؤتھ بینک میں درجنوں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کا رقص  

  4. یہ تصویر ہمیں بی بی سی اردو کے قاری سلمان محسن نے امریکی ریاست اوہایو سے ووٹ ڈالنے کے بعد بھیجی ہے۔ اوہایو کا شمار ان ریاستوں میں ہوتا ہے جنھیں سوئنگ سٹیٹس یا ڈانواڈول ریاستیں کہا جاتا ہے اور یہ ریاست فاتح امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔

    سلمان محسن ووٹ ڈالنے کے بعد

    ،تصویر کا ذریعہSalman Mohsin

  5. ’بس میں بہت زیادہ خوش ہوں‘

    ہلیری اور بل کلنٹن

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ووٹ ڈالنے کے بعد ہلیری کلنٹن خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔ اپنے شوہر اور سابق صدر بل کلنٹن کے ہمراہ باہر نکل کر انھوں نے اپنے حامیوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور بولیں ’میں بہت خوش ہوں۔ بس میں بہت زیادہ خوش ہوں۔‘  

  6. ٹرمپ کی آمد سے قبل ہی پولنگ سٹیشن پر قطاریں

    ،ویڈیو کیپشنپولنگ سٹیشن جہاں ٹرمپ ووٹ ڈالیں گے
  7. صدارتی الیکشن کے لیے خلا میں ووٹنگ

    شین کمبرو

    ،تصویر کا ذریعہAP

    امریکی صدر کے انتخاب کے لیے صرف زمین پر ہی نہیں بلکہ خلا میں بھی ووٹ ڈالا گیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے خلا باز شین کمبرو اس وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجود ہیں۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمبرو نے امریکی انتخاب کے لیے خلاء سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    خیال رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک قانون کے تحت خلا میں موجود امریکی شہری اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

    ہیوسٹن کے مشن کنٹرول کی جانب سے کمبرو کو ای میل کے ذریعے بیلٹ پیپر بھیجا گیا تھا اور انھوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں نشان لگاکر ای میل کے ذریعے اسے واپس بھیجا۔

  8. ہلیری نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر لیا

    ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ریاست نیویارک کے علاقے چپاکوا میں ووٹ ڈال دیا ہے۔ 

    ہلیری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. ہلیری اور ٹرمپ
  10. نیویارک میں ووٹنگ جاری، پولنگ مراکز پر قطاریں

    بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کے مطابق یہ اس پولنگ سٹیشن کا منظر ہے جہاں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    پولنگ مراکز پر طویل قطاریں
    ،تصویر کا کیپشننیویارک میں صبح سے ہی پولنگ مراکز پر طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں
  11. ٹم کین نے ووٹ ڈال دیا

    فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار اور ہلیری کلنٹن کے ساتھی ٹم کین نے ورجینیا میں اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ 

  12. ہلیری کا پیغام: ہر ووٹ اہم ہے

  13. نیو ہمپشائر کے قصبے میں کون جیتا؟

     امریکہ میں اگرچہ بہت سے مقامات پر ابھی پولنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا لیکن ایک مقام سے ووٹنگ کا غیر سرکاری نتیجہ آ بھی گیا ہے۔ نیو ہمپشائر کے چھوٹے سے قصبے ہارٹ میں 37 افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا اور مقامی حکام کے مطابق وہاں سے ہلیری 17 ووٹ لے کر جیت گئی ہیں جبکہ ٹرمپ کو 14 ووٹ ملے۔  

  14. پولنگ کا آغاز

    الیکشن

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    امریکہ میں 19 ماہ جاری رہنے والی صدارتی مہم کے بعد منگل کی صبح ملک کے 45ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس انتخاب میں ساڑھے 22 کروڑ امریکی ووٹ دینے کے اہل ہیں جن میں سے چار کروڑ 60 لاکھ امریکی وقت سے پہلے ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر ووٹ ڈال چکے ہیں۔ 

    مختلف امریکی ریاستوں کے ووٹر چھ ٹائم زونز میں ووٹ ڈالیں گے۔

    50 امریکی ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی اور خطوں کے ووٹر چھ مختلف ٹائم زونز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ 

    فاتح امیدوار کو الیکٹورل کالج کے 538 میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

  15. ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں ریلی کے دوران۔
  16. 19 ماہ کی مہم

    امریکی صدارتی انتخاب کی مہم 19 ماہ جاری رہی۔ 

    امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے تین قصبوں میں ووٹنگ کی روایت بہت غیر معمولی ہے۔ یہاں پولنگ صبح پانچ بجے شروع ہوتی ہے اور اُس کے کچھ ہی دیر بعد ختم ہو جاتی ہے۔

    پولنگ جلد بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تین قصبوں کے لوگ اکٹھے ہو کر ووٹ ڈالتے ہیں اُس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو جاتی ہے۔

    ان علاقوں میں باقی ملک کے مقابلے میں 24 گھنٹے پہلے ہی نتائج آ جاتے ہیں۔

  17.  امریکہ میں تمام ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 539 ہے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے ضروری ہے کہ کامیاب امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے۔  

    ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  18.  امریکہ میں پولنگ سے ایک دن سے قبل بھی بڑی تعداد میں عوام نے اپنا ووٹ ڈالا۔ امریکہ میں اب تک چار کروڑ 49 لاکھ افراد نے بذریعہ ڈاک یا پولنگ سٹیشن کے ذریعے ووٹ ڈال دیا ہے جو مجموعی ووٹوں کا تقریباً 40 فیصد ہے۔  

  19.  امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کی اُمیدوار ہلیری کلنٹن اور رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا، جبکہ انتخابی پولز میں کلنٹن کو برتری حاصل ہے۔  

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA