امریکہ کے صدارتی الیکشن: کب کیا ہوا؟

امریکی صدارتی انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر ملک کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. فیس بک پر ہلیری کلنٹن کا پیغام

    ہلیری کلنٹن نے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔ جس میں انھوں نے فیس بک فین کلب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    روز نامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ فیس بک گروپ محض 18 دن پہلے بنایا گیا تھا اور اس کے ممبران کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔

    یہ گروپ لباس کے بارے میں ہے جس میں کچھ ممبران نے یہ منصوبہ بنایا کہ انھیں ووٹ ڈالتے ہوئے کون سا پینٹ سوٹ پہنا چاہیے۔

    مسز کلنٹن نے کہا کہ ’ آپ میں سے بعض کے لیے یہ مشکل ہو گا کہ وہ جس کی حمایت کرتی ہیں اُسے پہنیں بھی۔ اسی لیے یہ کمیونٹی ایک اہم جگہ ہے۔‘

    america election

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ہلیری کلنٹن کی نیویارک سے پنسلوینیا آمد

    ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نیویارک میں اپنے مکان سے نکل کر پنسلوینیا جا رہی ہیں۔ وہ پنسلوینیا میں اُس ہوٹل کے قریب  جا رہی ہیں جہاں پولنگ کے دن کے بعد ٹرمپ خطاب کریں گے۔

  3. ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی

    america election

    ،تصویر کا ذریعہTrump campaign

      اطلاعات کے مطابق صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ کسی نے ہیک کر لی ہے۔ ہیک کرنے کے بعد ویب سائٹ کچھ دیگر مواد شائع کر دیا گیا ہے۔  

  4. سابق رپبلکن اُمیدوار نے آزاد امیدوار کو ووٹ دیا

    امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسے گراہم جو رپبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل تھے نے ٹویٹ کی ہے کہ انھوں نے آزاد امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔

    مسٹر میکولیم آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  5. کیا جارج بش نے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیا؟

    امریکہ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جارج بش اور اُن کی اہلیہ لارا بش نے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیا ہے۔

    جارج بش کے بھائی جیب بش نے جب سے صدارتی نامزدگی دوڑ سے نکلے ہیں۔ اُس وقت سے بش خاندان سیاسی منظر نامے پر نہیں ہے۔ 

    america, election

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. امریکہ میں اس وقت گوگل پر کیا سرچ کیا جا رہا ہے؟

    America, election
  7. ووٹ ڈالنے کے لیے وقت لازمی نکالتے ہیں

  8. بروکلین، نیویارک کے علاقے میں پاکستانی نژاد ووٹرز کا پولنگ سٹیشن

    بروکلین، نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ میں پاکستانی نژاد ووٹرز کا پولنگ سٹیشن

  9. نیواڈا کے رجسٹرار کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ مسترد

    ریاست نیواڈا کے جج نے کاونٹی کے رجسٹرار کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ مسترد کر دیا ہے۔

    رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم چلانے والوں نے ریاست نیواڈا کے رجسٹرار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے۔ 

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دن سے قبل ووٹنگ کے دوران انھوں نے پولنگ سٹیشن دیر تک کھولے رکھے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہسپانوی ووٹ ڈال سکیں۔

    ٹرمپ کی ٹیم نے کلارک کاؤنٹی کے رجسٹرار پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ’وقت ختم ہونے کے دو گھنٹے کے بعد بھی پولنگ ہونے دی۔‘

  10. نیو یارک میں ووٹنگ

    بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ووٹنگ جاری ہے۔ 

    انھوں نے بتایا کہ پہلے ایسی کچھ اطلاعات تھیں کہ ووٹرز سے اُن کا شناختی کارڈ طلب کیا گیا ہے، جو کہ ریاست میں ووٹ ڈالنے کے لیے ضروری نہیں ہے۔

    نامہ نگار کے مطانق الیکشن کی مانیٹرنگ کرنے والوں نے تصدیق کی ہے کہ پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کے لیے شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے۔

  11. روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی صدارتی انتخاب میں گڑ بڑ کی پیشنگوئی

    روس کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے انتخاب کے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر مقبول ہونے کا مطلب ’ کامیابی کے ناکام ستارہ‘ ہے۔

  12. ایک بدعنوان نظام ہے: ٹرمپ

    رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر الیکشن میں دھاندلی کے مسئلے پر بات کی ہے۔

    فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’کئی لحاظ سے یہ در حقیقیت ایک دھاندلی والا نظام ہے۔‘ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے آج کے دن چیزیں کیسے چلتی ہیں۔‘

  13. نیو یارک میں ووٹنگ جاری, بی بی سی اردو کے دو قارئین کی رائے

  14. باہر نکلیں اور ووٹ دیں: جان مکین

    امریکی ریاست ایروزنا کے سینیٹر جان مکین نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ووٹ دیں۔ جان مکین نے پہلے رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی لیکن بعد میں انھوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. عجیب دن

      ایک طوطا بھی امریکی شہر لاس انجیلیس کے پولنگ سٹیشن جا رہا ہے

    US election

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. ’بری طرح شکست دیں‘ سینڈر

    ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل اُمیدوار برنی سینڈرز نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ ٹرمپ کو بری طرح شکست دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ 

     انھوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دیا جائے کہا ارب پتی طبقے اور بڑی بڑئ کمپنیوں کو اب اپنا حصہ ادا کرنا ہو گا۔‘

  17. ٹرمپ کا ووٹ

    رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ نے نیویارک میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ انھوں نے ووٹ ڈالتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ووٹ کو بھی دیکھا۔ بعض بلاگرز نے اُن کے اس اقدام کا مذاق بھی اڑایا۔

  18. ’پولنگ سٹیشن دیر تک کھلے رہے‘

    رپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم چلانے والوں نے ریاست نیواڈا کے رجسٹرار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے۔ 

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دن سے قبل ووٹنگ کے دوران انھوں نے پولنگ سٹیشن دیر تک کھولے رکھے۔

    ٹرمپ کی ٹیم نے کلارک کاؤنٹی کے رجسٹرار پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ’وقت ختم ہونے کے دو گھنٹے کے بعد بھی پولنگ ہونے دی۔‘

    کاؤنٹی کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ پولنگ کا وقت ہونے کے بعد صرف انھی افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے دیا گیا جو ووٹرز کی قطار میں کھڑے تھے۔

    ٹرمپ،

    ،تصویر کا ذریعہfull text of suit from Clark County website

  19. ہلیری کے حامیوں کی ’کلنٹن سٹریٹ‘

    ہلیری کلنٹن کے پرامید حامی بروکلین میں’ کلنٹن سٹریٹ‘ کے سائن کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر تبادلہ کر رہے ہیں۔ اس سائن میں پریزیڈنٹ کا سائن مخالف رخ پر ہے۔  لیکن ابھی اس میں کافی وقت ہے جب اندازہ ہو گا کہ امریکہ کس رخ جائے گا۔

  20. یہ انتخاب کتنا اہم ہے؟

    نیویارک میں مین ہٹن کے علاقے چیلسی میں قائم ایک ہولنگ سٹیشن پر بی بی سی اردو کی نامہ نگار ارم عباسی  کی ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے افراد سے بات چیت