ٹرمپ اور کلنٹن کی زندگی کی جھلکیاں

وقت اشاعت

امریکی صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کی زندگی کی تصویری جھلکیاں

کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہClinton and Trump campaigns

،تصویر کا کیپشنہلیری کلنٹن امریکی شہر شکاگو میں پلی بڑھیں، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں پروان چڑھے۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہMaine Township HS District 207/Trump Campaign

،تصویر کا کیپشنکلنٹن مین ٹاؤن شپ ہائی سکول میں تقریری مقابلے میں شامل ہیں۔ ٹرمپ نے نیویارک کی ایک فوجی اکیڈمی میں تعلیم پائی۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہWilliam J Clinton Presidential Library / Corbis

،تصویر کا کیپشنہلیری کی اپنے شوہر بل کلنٹن سے اس وقت ملاقات ہوئی جب دونوں ییل لا سکول میں زیرِ تعلیم تھے۔ ٹرمپ کی پہلی بیوی کا نام ایوانا ہے اور وہ ان کے تین بچوں کی ماں ہیں۔ یہ دونوں 1970 کے عشرے میں نیویارک میں ملے تھے۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہGetty Images / NY Daily News Archive

،تصویر کا کیپشن1974 میں ہلیری روڈیم اس کمیٹی کی وکیل تھیں جنھوں نے صدر رچرڈ نکسن کے خلاف مواخذے کا مقدمہ قائم کیا تھا۔ دو سال بعد ٹرمپ نے نیویارک میں اپنا جائیداد کا کاروبار شروع کر دیا۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہSygma / Corbis

،تصویر کا کیپشنکلنٹن خاندان 1992 میں ڈیموکریٹک کنونشن کے موقعے پر۔ ٹرمپ کا خاندان 1986 کے لگ بھگ۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہClinton campaign/AP

،تصویر کا کیپشن1995 میں ہلیری کلنٹن نے بطورِ خاتونِ اول بیجنگ میں خواتین کے حقوق کے بارے میں تقریر کی۔ اسی سال ٹرمپ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنہلیری کلنٹن نے 1994 میں شکاگو کے رگلی فیلڈ سٹیڈیم میں بیس بال کی گیند پھینکی۔ ٹرمپ 2004 میں نیویارک کی ٹیم ینکیز کی گیم کے دوران۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہAP / Getty Images

،تصویر کا کیپشنہلیری کلنٹن نے نائن الیون حملوں کے اگلے دن جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ٹرمپ ایک ہفتہ بعد نیویارک سٹاک ایکسچینج میں۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکلنٹن نے پہلی بار 2008 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا، لیکن وہ نامزدگی کی دوڑ میں براک اوباما سے ہار گئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ریئیلٹی شو ’دا اپرینٹس‘ کے میزبان تھے۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہAP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن2011 میں جب ہلیری وزیرِ خارجہ تھیں تو لیبیا جاتے ہوئے جہاز میں میسج پڑھ رہی ہیں۔ ٹرمپ ایک ’روسٹ‘ میں اپنے اوپر کی جانے والی دشنام طرازی سن رہے ہیں۔
کلنٹن اور ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن2016: ٹرمپ اور ہلیری وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں مدِ مقابل۔