آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح

پرتھ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 24ویں مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. شاہین کا اچھا اوور، صرف دو رنز بنے

  2. شاہین کی اٹیک میں واپسی

  3. پاور پلے کا اختتام، زمبابوے کا سکور 47/2

  4. وسیم نے مدھویرے کو ایل بی ڈبلیو کر دیا

    مدھویرے اکراس دی لائن کھیلنے گئے تھے مگر گیند پیڈز پر لگی اور امپائر نے ناٹ آؤٹ کا اشارہ دیا۔

    تاہم بابر اعظم نے ریویو کی کال دی جس پر امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

    43 رنز پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گِر گئی ہے۔

  5. کپتان اروین حارث کے باؤنسر پر کیچ آؤٹ

    زمبابوے کی پہلی وکٹ 42 رنز پر پانچویں اوور کی آخری گیند پر گِری ہے۔

  6. زمبابوے کے اوپنرز کے درمیان اب تک اچھی شراکت

    کریگ اروین نے 14 گیندوں پر 18 رنز جبکہ ویزلی مدھویرے نے 10 گیندوں پر 16 رنز بنائے ہیں۔

  7. نسیم کے دوسرے اوور میں سات رنز

    چار اوورز کے بعد زمبابوے کا سکور 38/0

  8. تین اوورز کا اختتام، زمبابوے کا سکور 31/0

  9. مدھویرے کا وسیم کو چوکا

  10. وسیم کا باؤنسر مدھویرے کے ہیلمٹ پر لگا

  11. محمد وسیم فوراً اٹیک میں

  12. نسیم کے اوور میں 9 رنز، زمبابوے کا سکور 23/0

  13. کریگ اروین کا ایک مزید چوکا، نسیم پر دباؤ

  14. نسیم کا پہلا گیند، کریگ اروین کے بلے سے پہلا چوکا

    فُل گیند پر کوور باؤنڈری پر چار رنز حاصل کیے۔

  15. پہلے اوور میں زمبابوے کے 14 رنز

    شاہین کا پہلا اوور خاصا مہنگا ثابت ہوا ہے۔ وہ کئی مواقع پر لائن اور لینتھ سے چوک گئے تھے۔

  16. شاہین کو ایک اور چوکا، مدھویرے نے دونوں فُل گیندیں پکڑ لیں

  17. زمبابوے کا پہلا چوکا ویزلی مدھویرے کے بلے سے

  18. شاہین شاہ آفریدی کا پہلا اوور!

    کپتان کریگ اروین اور ویزلی مدھویرے زمبابرے کی اوپنگ جوڑی ہے۔

    جبکہ پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی کرا رہے ہیں۔

  19. پرتھ سٹیڈیم کے باہر کا ماحول

  20. زمبابوے کی پلیئنگ الیون، بریڈ ایونز ٹیم میں شامل