آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح

پرتھ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 24ویں مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. رضوان کی ٹاپ ایج مگر خوش قسمتی سے چھ رنز مل گئے

  2. ایونز نے بابر اعظم کو آؤٹ سوئنگ پر گھما دیا، پوائنٹ پر کیچ آؤٹ

    بابر اعظم نو گیندوں پر چار رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    کریز پر شان مسعود کی آمد۔۔۔

  3. تین اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 12/0

    بابر کے آٹھ گیندوں پر چار جبکہ رضوان کے 10 گیندوں پر سات رنز۔

  4. اس بار بابر اعظم نے جلدی لینتھ پکڑ لی اور چار رنز حاصل کیے

  5. نگاراوا کے دوسرے اوور میں رضوان کا پہلا چوکا، مڈ آن کے اوپر سے پُل پر چار رنز

  6. بلیسنگ مزربانی نے دوسرے اوور میں صرف ایک رن دیا

  7. رچرڈ نگاراوا کے پہلے اوور میں صرف دو رنز

  8. بابر اعظم کا اس گراؤنڈ پر ریکارڈ اتنا اچھا نہیں

    بابراعظم اس گراؤنڈ پر اس سے قبل ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں وہ صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

  9. بابر رضوان کی جوڑی کریز پر پہنچ گئی، پاکستان کا ہدف 131 رنز

  10. زمبابوے کا 20 اوورز کے بعد سکور 130/8

    زمبابوے کے اوپنرز اروین اور مدھویرے نے آغاز میں جارحانہ شراکت کے نتیجے میں 42 رنز جوڑے مگر اس کے بعد ٹیم کو کوئی ٹھوس پارٹنرشپ نہ مل سکی اور وکٹیں گِرنے سے رنز کا بہاؤ رُک گیا۔

    شان ولیمز نے 28 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

    دوسری طرف پاکستانی بولرز میں محمد وسیم نے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان بھی تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے مگر حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں صرف 12 رنز دیے اور ایک وکٹ لی۔ وہ پاکستان کے سب سے اکنامک بولر تھے۔

    وسیم جونیئر نے چار وکٹیں چوبیس رنز دے کر حاصل کی ہیں جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین انفرادی بولنگ ہے۔ اس سے قبل انھوں نے گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں چار وکٹیں چالیس رنز دے کر حاصل کی تھیں۔

  11. آخری گیند پر زمبابوے کے دو رنز

  12. اگلی ہی گیند وسیم کا یارکر، ایونز بولڈ

  13. ایونز نے وسیم کی سلو گیند پر چھکا لگا دیا

  14. حارث رؤف کی اکنامک بولنگ، چار اوورز میں 12 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی

    حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 12 رنز دیے۔

    19 اوورز کے بعد زمبابوے کا سکور 120/7

  15. حیدر علی نے برل کا کیچ چھوڑ دیا

    حارث رؤف کی سلو گیند پر برل نے باؤنڈری کلیئر کرنا چاہی۔ باؤنڈری روپ کے قریب حیدر علی نے آسان چھوڑ دیا۔

  16. 18 اوورز کے بعد زمبابوے کا سکور 115/7

  17. نسیم شاہ نے چار اوورز میں 34 رنز دیے، کوئی وکٹ حاصل نہ کی

    نسیم شاہ کے چار اوورز مکمل، آخری اوور میں سات رنز بنے۔ انھوں نے اپنے چار اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

  18. شاہین نے اپنے چار اوورز میں 29 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی

  19. حارث رؤف کے تیسرے اوور میں صرف چار رنز, زمبابوے کا سکور 108/7

  20. 16 اوورز کے بعد زمبابوے کا سکور 104/7