آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح

پرتھ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 24ویں مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. نگاراوا کی پہلی گیند پر نواز کے دو رنز

  2. آخری دو اوورز میں 22 رنز درکار

  3. مزربانی نے چار اوورز میں 18 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی

  4. آخری گیند ڈاٹ

  5. نواز کا سلو گیند پر سنگل، اب وسیم سٹرائیک پر

  6. مزربانی کی نواز کے خلاف ڈاٹ گیند

  7. وسیم کا سنگل

  8. وسیم کا مزربانی کی گیند پر پُل، ٹاپ ایج کے چار رنز

  9. پاکستان کو تین اوورز میں 29 رنز درکار

    17 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 102/6

    نگاراوا کا اچھا اوور، صرف تین رنز دیے۔

  10. آخری گیند ڈاٹ

  11. اس بار محمد نواز کا سنگل

  12. محمد وسیم کا سنگل

  13. تین ڈاٹ گیندوں کے بعد نگاراوا کی وائیڈ

  14. سکندر رضا نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں

  15. آخری چار اوورز میں پاکستان کو 32 رنز درکار

  16. سکندر رضا کے اوور میں نواز کا چوکا، ایج مگر کوئی سلپ نہیں

  17. شان مسعود سکندر رضا کی گیند پر سٹمپ ہوگئے

    سکندر رضا نے ڈاؤن دی لیگ سائیڈ گیند کرائی جس پر شان مسعود کا توازن خراب ہوا اور کیپر نے انتہائی تیزی سے انھیں سٹمپ کر دیا۔

    انھوں نے 38 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔

    94 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گِر گئی ہے۔ کریز پر محمد وسیم کی آمد!

  18. 15 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 93/5

    آخری پانچ اوورز میں پاکستان کو 38 رنز درکار ہیں۔

  19. شان مسعود کا کیچ وکٹ کیپر کے ہاتھوں ڈراپ

    ایونز کی لیگ سائیڈ پر گیند پر شان نے گلانس کرنا چاہا مگر گیند بلے کو لگی اور کیپر نے ڈائیو کے باوجود کیچ چھوڑ دیا۔

  20. پاکستان کو چھ اوورز میں 43 رنز درکار

    پاکستان کا 14 اوورز کے بعد سکور 88/5

    شان مسعود 41 پر ناٹ آؤٹ، ان کے ساتھ کریز پر محمد نواز کی آمد