آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح

پرتھ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 24ویں مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. حیدر علی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو

    سکندر رضا نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر لیں۔

    حیدر علی اپنی آخری 10 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سات مرتبہ ڈبل فگرز میں آئے بغیر آؤٹ ہوئے ہیں جن میں دو صفر بھی شامل ہیں۔

  2. شاداب کی اگلی ہی گیند پر وکٹ کھو دی، لانگ آف پر کیچ

    شاداب نے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

  3. شاداب کا سکندر رضا کو لانگ آن کا چھکا، شان اور شاداب کے درمیان 50 رنز کی شراکت مکمل

  4. شان مسعود اور شاداب کی سنگل ڈبلز نے زمبابوے کے فیلڈرز پر دباؤ بڑھا دیا

  5. پاکستان کو سات اوورز میں 51 رنز درکار

  6. شان مسعود کے 30 گیندوں پر 39 رنز

    شاداب خان کے ساتھ 37 رنز کی شراکت۔۔۔

  7. شان ولیمز کے اوور میں محض سٹرائیک روٹیشن سے 10 رنز

    پاکستان کو اب آٹھ اوورز میں 60 رنز درکار ہیں۔ یعنی ہر اوور میں 7.5 کا رن ریٹ!

    12 اوورز کے بعد سکور 71/3

  8. 11ویں اوور میں اختتام: رائن برل کو پہلے اوور میں سات رنز لگے، پاکستان کا سکور 61/3

    پاکستان کو پانچ اوورز میں 70 رنز درکار۔۔۔ شان مسعود اور شاداب خان باؤنڈری کی تلاش میں

  9. شان ولیمز کے 10ویں اوور میں صرف پانچ رنز

    پاکستان کو آخری 10 اوورز میں 78 رنز درکار۔

  10. نو اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 49/3

  11. سکندر رضا کی خراب لائن نے شان مسعود کو چار رنز دلا دیے

    سپنر سکندر رضا کی تیز گیند مگر لیگ سٹمپ کے قریب جسے شان مسعود نے گلانس کر کے باؤنڈری پار کیا۔

  12. شان مسعود کا لیٹ کٹ اور چار رنز

    آٹھ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 41/3

  13. افتخار کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ

    لیوک جونگوے کی لیگ سائیڈ پر گیند کو افتخار نے فلِک کرنے کی کوشش کی مگر گیند سیدھا کیپر کے گلووز میں گئی۔

    36 رنز کر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی ہے۔ کریز پر شاداب خان کی آمد۔۔۔

  14. شان مسعود کی پیڈل شاٹ پر چار رنز، ٹاپ ایج مگر فیلڈر کی پہنچ سے دور

  15. سکندر رضا نے پہلے اوور میں صرف تین رنز دیے

    سات اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 31/2

  16. پاور پلے کا اختتام، پاکستان کا سکور 28/2

  17. ایونز کی گیند پر افتخار کے چار رنز

  18. پانچ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 23/2

  19. مزربانی نے رضوان کو بولڈ کر دیا

    مزربانی کی یہ گیند اندر آئی۔ رضوان جگہ بنا کر کھیلنے کی کوشش میں اِن سائیڈ ایج پر بولڈ ہوگئے۔

    پاکستان نے 23 رنز پر دوسری وکٹ گنوا دی ہے اور اب کریز پر افتخار احمد آئے ہیں۔۔۔

  20. چار اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 20/1