آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز

میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. بابر اعظم اور رضوان کی اوپنگ جوڑی

    پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اوپنگ کریں گے۔

    دونوں بلے باز آئی سی سی کی رینکنگ میں بہترین مانے جاتے ہیں۔ رضوان پہلے اور بابر تیسرے نمبر پر ہیں۔

  2. کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں آمد اور قومی ترانے

  3. انڈیا کی پلیئنگ الیون میں شامی اور ارشدیپ سنگھ

  4. میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں زبردست ماحول

    انڈیا اور پاکستان کے سپورٹرز مختلف سٹینڈز میں ایک ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں۔

    میلبرن کے گراؤنڈ میں اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ شائقین موجود ہیں اور ان کے شور کے باعث ایک دوسرے سے بات کرنا بھی مشکل ہے۔

  5. پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین فاسٹ بولر، دو سپنر

    انڈیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور دو سپنرز شامل ہیں۔

    ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  6. انڈیا کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے مگر اب وہ اچھا ہدف دے کر اس کا دفاع کریں گے۔

  7. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور انڈیا کے میچوں کی کچھ جھلکیاں

  8. تصویر: ابھی سے سب کے چہروں پر مسکراہٹ

  9. اگر بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟

    آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے میچ بالکل بھی نہ ہو سکا تو دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

    گروپ میچز کے لیے کوئی ایسا ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا جس دن بارش سے متاثر ہونے والا میچ دوبارہ منعقد کر دیا جائے، تاہم یہ سہولت سیمی فائنلز اور فائنل مقابلوں کے لیے رکھی گئی ہے۔

    تاہم اگر میچ ہو گیا اور کوئی ایک ٹیم جیت گئی تو جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے اور ہارنے والی ٹیم کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر ایک ٹیم نے مکمل بیٹنگ کر لی تو دوسری ٹیم کو کم از کم پانچ اوورز کھیلنے ہوں گے تبھی ڈک ورتھ لوئس قواعد کے ذریعے فاتح ٹیم کا تعین ہو گا۔

    ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ایک ریاضیاتی فارمولا ہے جس کے ذریعے بارش یا خراب لائٹنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے اوورز کا ازالہ کر کے دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیم کے لیے ہدف کا دوبارہ تعین کیا جاتا ہے۔

    اس کے لیے جن چیزوں کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے وہ یہ کہ کتنے اوورز کا نقصان ہوا ہے اور یہ کہ دوسری ٹیم کے پاس کتنی وکٹیں دستیاب ہیں۔

    اس کی بنا پر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے ہدف گھٹ بھی سکتا ہے اور بڑھ بھی سکتا ہے۔

    تاہم اگر پانچ اوورز بھی نہیں کھیلے گئے تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا اطلاق نہیں ہو گا اور یہ میچ ’واش آؤٹ‘ قرار پائے گا، نتیجتاً دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس تقسیم ہو جائیں گے۔

  10. ویڈیو: میچ سے قبل سٹیڈیم میں دلچسپ ماحول

  11. ویڈیو: پاکستانی کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی میچ سے قبل تیاریاں

  12. تصویر: انڈیا اور پاکستان کے شائقین ایک ساتھ

  13. ’گراؤنڈ کے اوپر دھوپ نکلی ہوئی ہے‘, عبدالرشید شکور، بی بی سی اردو

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے گیٹ کھلنے کے بعد شائقین اندر داخل ہوچکے ہیں اور کئی اسٹینڈز میں شائقین کا جوش وخروش ابھی سے نظر آرہا ہے جن کے ہاتھوں میں پرچم ہیں اور وہ نعرے لگارہے ہیں۔ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ گراؤنڈ کے اوپر دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

    میلبرن گراؤنڈ کے پبلک ساؤنڈ سسٹم پر پاکستانی گانا ’جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘ بج رہا ہے جس پر پاکستانی شائقین پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  14. پاکستان بمقابلہ انڈیا: شائقین کیا سوچ رہے ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا میدان سج چکا ہے، پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کا آمنا سامنا ہونے والا ہے اور تیاریاں زوروں پر ہیں۔

    ایسے میں دونوں ممالک کے شائقین کیا سوچ رہے ہیں، جانیے ہماری اس ویڈیو میں۔۔۔

  15. ’آج بارش ہوگی لیکن یہ انڈین ٹیم کے آنسوؤں کی ہوگی‘

    پاکستان اور انڈیا کے درمیان میلبرن میں ہونے والے میچ کی کشش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ چکے تھے اور گیٹ کھلنے کا انتظار کررہے تھے لیکن اس ماحول کو دونوں جانب کے شائقین کے دلچسپ فقروں نے خوبصورت بنادیا ہے۔

    ان شائقین میں نوجوان بچے بوڑھے سب اپنے ملکوں کے پرچم کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک نوجوان نے اپنے چہرے کے دونوں طرف پاکستان اور انڈیا کے پرچم پینٹ کرائے ہوئے تھے۔

    وہ جذباتی انداز میں بولے آج بارش ہوگی لیکن یہ انڈین ٹیم کے آنسوؤں کی ہوگی جس پر ان کے قریب موجود انڈین شائق نے فقرہ کسا یہ تو میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

    ایک سکھ نوجوان نے بتایا کہ انھوں نے ساڑھے تین سو آسٹریلوی ڈالرز کا ٹکٹ خریدا ہے اور اگر میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوا تو اس سے زیادہ مایوسی اور کیا ہوگی۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان حمزہ میلبرن میں یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ انھیں خدا پر بھروسہ ہے کہ یہ میچ ضرور ہوگا اور بادل میلبرن گراؤنڈ سے دور رہیں گے۔

  16. ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انڈیا کا پلڑا بھاری, عبدالرشید شکور، بی بی سی اردو

    پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جاچکے ہیں۔

    میلبرن کو ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کے اولین میچوں کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔ یہ وہی میدان ہے جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں 1992 کے عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

    پاکستانی ٹیم میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیل چکی ہے جس میں اسے دلچسپ مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے صرف 128 رنز بنانے تھے لیکن فاسٹ بولر شان ٹیٹ کی 13 رنز کے عوض تین وکٹوں کی عمدہ بولنگ نے اسے جیتنے نہیں دیا تھا۔ شان ٹیٹ ِاسوقت پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں۔

    انڈیا کی ٹیم میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔

    پاکستان اور انڈیا کے درمیان مجموعی طور پر 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں انڈیا کا پلڑا بھاری رہا ہے اس نے سات میچ جیتے ہیں۔ پاکستان صرف تین میچوں میں کامیاب رہا ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ متاثرکن رہا ہے۔ اس نے 2009 میں فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2007 میں فائنل کھیلا جبکہ 2010، 2012 اور2021 میں وہ سیمی فائنل تک پہنچ چکی ہے۔

    انڈین ٹیم 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چیمپیئن بنی تھی جب اس نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ وہ 2014 میں فائنل اور 2016 میں سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔

  17. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بی بی سی اردو کی پہلی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں میلبرن کے میدان میں مدمقابل ہیں جہاں بارش کے امکان کے باوجود شائقین پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔

    روایتی حریف آخری بار ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئے جہاں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ اپنے نام کیا۔