آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز
میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
لائیو کوریج
عمیر سلیمی
انڈیا کو سات اوورز میں 77 رنز درکار
شاہین کے اوور میں نو رنز بنے
نواز کے اوور میں کوہلی اور پانڈیا نے 20 رنز حاصل کیے
دونوں بیٹرز کے درمیان 43 رنز کی شراکت۔
نواز کو پانڈیا کا ایک اور چھکا
کوہلی کا نواز کو چھکا
کوہلی نے لانگ آن کلیئر کیا اور 85 میٹر کا چھکا لگایا۔
کوہلی کے خلاف کیچ آؤٹ کا ریویو مگر ناٹ آؤٹ
پانڈیا اور کوہلی کے درمیان 31 گیندوں پر 30 رنز کی شراکت
پانڈیا کا نواز کو چھکا
11 اوورز کا اختتام، انڈیا کا سکور 54/4
شاداب کے تیسرے اوور میں نو رنز بنے۔ انڈیا کو جیت کے لیے 106 رنز درکار ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹؤئنٹی انٹرنیشنلز میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے
پانڈیا کا شاداب کو چوکا
10 اوورز کا اختتام، انڈیا کا سکور 45/4
انڈیا کو جیت کے لیے مزید 105 رنز درکار ہیں۔
شاداب کے اٹیک میں آنے کے بعد اکشر پٹیل رن آؤٹ
اکشر پہلی گیند پر رن لینے کے لیے بھاگے مگر کوہلی نے انھیں واپس بھیج دیا۔ رضوان نے بابر اعظم کی تھرو پکڑی اور اکشر کو رن آؤٹ کر لیا۔
31 رنز پر انڈیا کے چار آؤٹ ہوچکے ہیں۔
کریز پر ہاردک پانڈیا کی آمد!
حارث رؤف نے سوریا کمار کو عمدہ باؤنسر پر کیچ آؤٹ کر دیا
سوریا کمار یادیو کی وکٹ گرنے پر گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین میں دوبارہ جوش ہے۔ ہر طرف پاکستانی پرچم نظر آنے لگ گئے ہیں۔
چوکے کے باوجود حارث نے دوبارہ باؤنسر ڈالا اور گیند بلے سے لگنے کے بعد وکٹ کیپر رضوان کے گلووز میں گئی۔
انڈیا کے پاور پلے میں اکتیس رنز، تین آؤٹ جبکہ حارث رؤف دو وکٹوں کے ساتھ اب تک سب سے کامیاب پاکستانی بولر ہیں۔
سوریا کمار کا دوسرا چوکا، حارث رؤف کو کاؤنٹر اٹیک
پانچ اوورز کا اختتام، انڈیا کا سکور 22/2
سوریا کمار یادیو نے سات گیندوں پر 11 رنز اور ورات کوہلی نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے ہیں۔
سوریا کمار یادیو کا پہلا چوکا
روہت شرما سلپ پر کیچ آؤٹ
حارث رؤف کی گیند پر روہت شرما سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اچھا کیچ تھاما۔
تین اوورز کا اختتام، انڈیا کا سکور 10/1