شان مسعود کا کیچ ڈراپ
شامی کے باؤنسر پر شان مسعود کا کیچ فائن لیگ پر ایشون نے پکڑا مگر تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
عمیر سلیمی
شامی کے باؤنسر پر شان مسعود کا کیچ فائن لیگ پر ایشون نے پکڑا مگر تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
پاکستان کا سکور 41/2
شان مسعود نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میلبرن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
پانچ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 24/2
اس بار ارشدیپ کے باؤنسر نے رضوان کو الجھا دیا اور وہ پُل پر فائن لیگ کو کیچ دے بیٹھے۔ ارشدیپ نے بابر اور رضوان دونوں کی وکٹیں حاصل کی ہیں۔
افتخار احمد کی کریز پر آمد!
ارشدیپ کی گیند پر رضوان کا ایج لگا مگر گیند فیلڈر کی پہنچ سے دور رہی۔
چوتھے اوور میں ارشدیپ کی پہلی گیند پر شان مسعود کا خوبصورت لیگ گلانس اور چار رنز۔۔۔
کمار نے دوسرے اوور میں بھی اپنی سوئنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔
اس اوور میں صرف چار رنز بنے ہیں۔
رضوان نے ارشدیپ کی آخری گیند پر چوکا لگایا۔
بابراعظم کی وکٹ گرنے پر گراؤنڈ میں موجود انڈین شائقین کا زبردست جوش و خروش۔ مختلف سٹینڈ میں انڈین پرچم لہرانے لگے۔
شان مسعود کی کریز پر آمد!
ارشدیپ نے پہلی ہی گیند پر بابر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے۔ انھوں نے بہترین اِن سوئنگ ڈالی اور ریویو پر امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔
پاکستان نے پہلے اوور کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے صرف ایک رن بنایا ہے۔
کمار نے چاروں گیندیں آؤٹ سوئنگ ڈالی ہیں اور رضوان کوئی رن نہیں بنا پائے۔
پاکستانی ٹیم کے فزیو پچ پر پہنچ چکے ہیں اور وہ رضوان کے دائیں انگوٹھے کا معائنہ کر رہے ہیں۔
انڈین فاسٹ بولر بھونیشور کمار پہلا اوور کرا رہے ہیں۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کا کہنا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 2020 کے بعد سے کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہاری ہے۔