آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز
میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
لائیو کوریج
عمیر سلیمی
چوتھی گیند پر کوہلی کا چھکا
تیسری گیند پر کوہلی کے دو رنز، تین گیندوں پر 13 رنز درکار
دوسری گیند پر دنیش کارتک کا ایک رن، کوہلی سٹرائیک پر
نواز کی پہلی گیند پر پانڈیا کیچ آؤٹ
انڈیا کو آخری اوور میں 16 رنز درکار
کوہلی کے ناقابل یقین دو چھکے
کوہلی نے حارث کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔
تیسری گیند ڈاٹ، چوتھی پر پانڈیا کا ایک رن
دوسری گیند پر کوہلی کا ایک رن
حارث رؤف کی پہلی گیند پر سنگل
کوہلی کا ایک مزید چوکا، انڈیا کو آخری دو اوورز میں 32 رنز درکار
کوہلی نے 46 گیندوں پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ جبکہ پانڈیا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔
اوور کی پہلی تین گیندوں پر انڈیا نے 11 رنز حاصل کر لیے
دونوں میں 88 رنز کی شراکت
شاہین کی پہلی گیند پر چوکا، ورات کوہلی کی نصف سنچری مکمل
انڈیا کا سکور 112/4، جیت کے لیے ہر اوور میں 16 رنز درکار
نسیم کے اوور میں چھ رنز بنے۔ انڈیا کو آخری تین اوورز میں 48 رنز درکار۔
16 اوورز کا اختتام، انڈیا کا سکور 106/4
انڈیا نے حارث رؤف کے اوور میں چھ رنز حاصل کیے، جیت کے لیے چار اوور میں 54 رنز درکار۔
نسیم شاہ کے اوور میں 10 رنز، آخری پانچ اوورز میں 60 رنز درکار
انڈیا کے سو رنز پندرہ اوورز میں مکمل ہوئے ہیں۔
کوہلی کا نسیم شاہ کو چوکا
کوہلی آگے بڑھے اور نسیم کی فُل گیند کو لیگ گلانس کر کے چار رنز حاصل کیے۔
انڈیا کو چھ اوورز میں 70 رنز درکار
شاداب کے آخری اوور میں سات رنز بنے