آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز

میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. نسیم شاہ نے راہل کو بولڈ کر دیا

    نسیم کی گیند پڑنے کے بعد اندر آئی اور راہل کے بیٹ اور پیڈ پر لگنے کے بعد وکٹوں پر جا لگی۔

  2. دوسرا اوور نسیم شاہ کرا رہے ہیں

  3. شاہین کے پہلے اوور میں انڈیا کے پانچ رنز

  4. شاہین کی پہلی گیند آن پوائنٹ، گیند بلے پر لگ کر شاہین سے کچھ آگے گِری

    شاہین کی ابتدائی گیندوں پر انھیں سوئنگ ملی ہے۔

  5. انڈین اوپنرز کی کریز پر آمد، شاہین بھی رن اپ پر پہنچ گئے

    روہت شرما اور کے ایل راہل انڈیا کی سلامی جوڑی ہے۔ مگر اس بار پہلی گیند راہل کھیلیں گے۔

    دوسری طرف شاہین رن اپ پر پہنچ گئے ہیں۔

  6. ایک شخص گراؤنڈ میں داخل ہوا جسے میچ روک کر باہر لے جایا گیا

  7. انڈیا کا ہدف 160 رنز

    میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ارشدیپ اور پانڈیا کی تین، تین وکٹوں کے باوجود افتخار احمد اور شان مسعود کی نصف سنچریوں نے پاکستانی بیٹنگ کا سہارا دیا۔

    پاکستانی ٹیم نے آخری پانچ اوورز میں 53 رنز کا اضافہ کیا جس میں شاہین اور رؤف نے آخر میں اہم رنز جوڑے۔

  8. حارث رؤف نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا دیا

  9. شاہین بھونیشور کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ گِر گئی۔

  10. پہلی گیند پر ایک رن

  11. وائیڈ گیند پر پاکستان کے 150 رنز مکمل

  12. 19 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 149/7

    ارشدیپ کے آخری اوور میں پاکستان نے 14 رنز حاصل کیے ہیں۔

  13. اگلی ہی گیند پر شاہین کا سیدھا چوکا

  14. شاہین کا ارشدیپ کو چھکا!

    شاہین نے لینتھ جلدی پکڑی لی اور پُل کر کے چھ رنز حاصل کیے۔

  15. شان مسعود کی نصف سنچری مکمل

    شان مسعود نے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی ہے۔

  16. 18 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 135/7

    شامی کے اوور میں 10 رنز بنے ہیں۔

  17. 17 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 125/7

    34 گیندوں پر 40 رنز کے ساتھ شان مسعود کریز پر موجود ہیں۔

  18. ارشدیپ سنگھ کی ایک اور وکٹ، آصف علی باؤنسر پر الجھ گئے

    120 رنز پر پاکستان کی سات وکٹیں گِر چکی ہیں۔

    ارشدیپ اور پانڈیا نے تین، تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  19. 16 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 116/6

  20. ہاردک کو دو چوکوں کے بعد نواز بھی آؤٹ

    آصف علی کی کریز پر آمد