رضوان، بابر کی سنچری شراکت، نمیبیا کی شکست کے ساتھ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دن کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے باآسانی بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. بابر کی جانب سے پاکستان کا پہلا چوکا!, پاکستان سکور: 13/0، چار اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اننگز کے چوتھے اوور میں پاکستان نے بالآخر بابر اعظم کے بلے سے پہلا چوکا حاصل کیا جب انھوں نے ڈیوڈ ویزے کو کور پر ایک چوکا رسید کیا اور پھر آخری گیند پر سنگل لے لیا۔

  2. بولنگ کے لیے سازگار پچ، ٹرمپلمین کی عمدہ گیندیں!, پاکستان کا سکور: 6/0، تین اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ابو ظہبی کا میدان فاسٹ بولرز کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے اور ٹرمپلمین نے اپنے دوسرے اوور میں بھی پاکستانے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اور صرف دو رنز دیے۔

  3. ڈیوڈ ویزے کا بھی اچھا اوور، صرف تین رنز دیے, پاکستان کا سکور: 4/0، دو اوور مکمل

    crkc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈیوڈ ویزے دوسرا اوور کرانے آئے جس میں کپتان بابر اعظم نے پراعتماد انداز سے مڈ آن پر کھیل کر تین رنز بنائے۔

    رضوان نے بھی اوور میں ایک سنگل لے کر اپنا کھاتہ کھول لیا۔

  4. ٹرمپلمین کی سوئنگ اور سیم! بہترین پہلا اوور!, پاکستان کا سکور: 0/0، ایک اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے فاسٹ بولر روبن ٹرمپلمین نے پاکستان کے خلاف بہت عمدہ شروعات کی ہیں اور میچ کا پہلا اوور میڈن پھینکا۔

    تین بار ان کے اوور میں محمد رضوان مکمل طور پر گیند مس کر گئے۔

  5. نمیبیا کی جانب سے ٹرمپلمین کا پہلا اوور!

    krk,

    نمیبیا کی جانب سے میچ کا پہلے اوور ان کے بولر روبن ٹرمپلمین کریں گے۔ وہ اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔

  6. بریکنگ, پاکستان کی جانب سے بابر اور رضوان کریز پر موجود

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میچ کا پہلا اوور کھیلنے کے لیے پاکستان کے دونوں بلے باز کریز پر پہنچ چکے ہیں۔

  7. نمیبیا کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کی ٹیم میں آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    سٹیفن بارڈ

    مائیکل وان لنگن

    کریگ ولیمز

    گرہارڈ ایراسمس (کپتان)

    ڈیوڈ ویزے

    جے جے سمٹ

    یان نکول لوفٹی ایٹون

    زانے گرین

    یان فرائی لنک

    روبن ٹرمپلمین

    بین شکونگو

  8. بابر اعظم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ لیکن ٹیم پہلے والی برقرار

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آج کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے پہلے تینوں میچوں میں شرکت کی تھی۔

    بابر اعظم (کپتان)

    آصف علی

    فخر زمان

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    محمد حفیظ

    شعیب ملک

    عماد وسیم

    شاداب خان

    حسن علی

    شاہین شاہ آفریدی

    حارث رؤف

  9. بریکنگ, ایک بار پھر ٹاس پاکستان کے نام، لیکن اس بار پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    creck

    پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قسمت نے لگاتار چوتھے میچ میں بھی ان کا ساتھ دیا اور وہ اپنا ٹاس جیت گئے۔

    گذشتہ تینوں میچ کے برعکس اس بار پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے گا۔

  10. دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جیت، بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ابو ظہبی میں منگل کو کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں بجھا دیں۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری ٹیم کو 84 پر آؤٹ کر دیا۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف 14ویں اوور میں پورا کر لیا۔

    یہ جنوبی افریقہ کی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد لگاتار تیسری جیت ہے۔ اب ان کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔

  11. بریکنگ, پاکستان کا آج نمیبیا سے مقابلہ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نمیبیا ہے کدھر؟

    kkr,

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنسنہ 2003 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والی نمیبیا کی کرکٹ ٹیم

    اگر دنیا کے نقشے کو دیکھیں تو پاکستان اور نمیبیا رقبے کے اعتبار سے بالترتیب دنیا کے 33ویں اور 34ویں بڑے ممالک ہیں۔

    لیکن اگر آبادی کے حساب سے جائزہ لیا جائے تو پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ نمیبیا صرف 25 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا 140واں بڑا ملک ہے۔

    تاہم اگر کرکٹ کی صلاحیتوں کی بات کی جائے تو ان دونوں ٹیموں کا بظاہر قطعی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    نمبیبیا اور ان کی کرکٹ کی تاریخ اور سفر کے بارے میں جاننے کے لیے بی بی سی اردو کا یہ مضمون ضرور پڑھیں۔

  12. نمیبیا ابھی بھی سیمی فائنل پہنچنے کی دوڑ میں شامل!

    dk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ادھر عددی اعتبار سے نمیبیا کی ٹیم ابھی بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ انھوں نے اب تک صرف دو میچ کھیلے ہیں جن میں انھیں سکاٹ لینڈ کے خلاف جیت اور افغانستان کے خلاف شکست ہوئی ہے۔

    لیکن اب ان کے اگلے تینوں میچ اپنے گروپ کی مشکل ٹیموں سے ہیں یعنی آج پاکستان کے بعد ان کا سامنا نیوزی لینڈ اور انڈیا سے ہوگا۔

  13. بریکنگ, پاکستان اور نمبیبیا کا مقابلہ، ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں خوش آمدید!

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

    تین میچوں کے بعد گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے اب تک کسی میچ میں کوئی شکست نہیں کھائی اور آج کا میچ جیتنے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن سکتا ہے۔